Tag: کینیڈین پاکستانیوں

  • پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر کینیڈین پاکستانیوں کا انوکھا انداز

    پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر کینیڈین پاکستانیوں کا انوکھا انداز

    ٹورںٹو: پاکستان کےیوم آزادی پر کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے تیس فٹ لمبااور چوڑا پاکستانی پرچم لہرادیا، یوم آزادی کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر برائے امیگریشن اینڈ ملٹی کلچرلزم البرٹا تھے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھرمیں مقیم پاکستانیوں سمیت کینیڈین پاکستانیوں نے جشن آزادی بھرپورطریقےسےمنایا، 76ویں یوم آزادی کلے موقع پر کینیڈین پاکستانیوں نے انوکھا انداز اپناتے ہوئے 30 فٹ لمبااور چوڑا پاکستانی پرچم لہرادیا۔

    اس موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا بھی اہتمام کیاگیا ، تقریب میں شرکا کی جانب سے پاکستانی ملی نغمےگائےگئےتقاریربھی کی گئیں جبکہ قومی پرچم کشائی کی تقریب کےاختتام پرکیک بھی کاٹاگیا۔

    یوم آزادی کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر برائے امیگریشن اینڈ ملٹی کلچرلزم البرٹا تھے۔

    اس تقریب کے منتظمین اور شرکاء کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد نوجوانوں کو پاکستان کی اہمیت سے روشناس کروانا تھا، سمندر پار پاکستانیوں نے یہ ثابت کردیا کہ وہ دنیا کے جس کونے میں بھی رہیں ان کا دل پاکستان کے لئے دھڑکتا رہے۔