Tag: کینیڈین ہائی کمشنر

  • کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کے لئے اچھی خبر

    کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کے لئے اچھی خبر

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنرلیسلی اسکینلین سے ملاقات میں کینیڈا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پنجاب کے طلبا کیلئے اسکالر شپ بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنرلیسلی اسکینلین کی ملاقات ہوئی ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان ریجن نیل سٹیوارڈ، فرسٹ سیکرٹری علیشا سوسا اور ٹریڈ کمشنر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    مریم نواز کو کینیڈین ہائی کمشنر نے پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی، ملاقات میں کینیڈا اور پنجاب کے درمیان معاشی تعلقات کےفروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دوران ملاقات کینیڈا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پنجاب کے طلبا کیلئے اسکالر شپ بڑھانے کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ معاشی تعلقات کو بلند ترین سطح پر لے جانا چاہتے ہیں، جس پر کینیڈین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مل کر خوشی ہوئی۔

  • ریکوڈیک منصوبہ پاکستان میں بہت کامیابی لے  کر آئے گا ، کینیڈین ہائی کمشنر

    ریکوڈیک منصوبہ پاکستان میں بہت کامیابی لے کر آئے گا ، کینیڈین ہائی کمشنر

    اسلام آباد : کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی لون کاکہنا ہے ریکوڈیک منصوبہ پاکستان میں بہت کامیابی لےکرآئےگا، مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے اس سرمایہ کاری کے فورم میں حصہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اور فوج کے تعاون سے معدنیات میں ترقی کےمنصوبوں سے متعلق ماہرین نے اظہار خیال کیا۔

    کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکین لون نے کہا کہ خوشی ہورہی ہے بیرک نے پاکستان اور بلوچستان حکومت کی شراکت داری سے اتنی شاندار سرمایہ کاری کی ہے ، میں اندازہ لگا سکتی ہوں کہ یہ منصوبہ (ریکوڈیک )پاکستان میں بہت کامیابی لے کر آئے گا۔

    کینیڈین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے اس سرمایہ کاری کے فورم میں حصہ لیا، کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اورتجارت کو فروغ دینے کے لیے اس سے بہترکوئی طریقہ نہیں ہوسکتا۔

    سینئرایڈوائزرآراین اے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مائننگ اورمیٹل انڈسٹری کاایک عالمی کھلاڑی بن کر اجاگر ہونے کی صلاحیت موجود ہے، پاکستان گلوبل انرجی کی منتقلی میں ضروری کاپراوراہم میٹلزکانمایاں سپلائربھی بن سکتا ہے۔

    جوائنٹ سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن شہبازطاہر کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز،صوبائی حکومتیں،تاجر،سرمایہ کار،ایک ویژن کےساتھ آگےبڑھے ہیں۔

    چیف جیولوجسٹ ایف ڈبلیواو فیصل خان نے کہا کہ ہمارےمنصوبے پورے پاکستان میں شروع کئےجاچکےہیں، وزیرستان میں کاپر کے بڑے پیمانے پرمنصوبے چل رہے ہیں۔

  • عسکری قیادت کیخلاف بیان، پاکستان کا  کینیڈین ہائی کمشنر سے شدید احتجاج

    عسکری قیادت کیخلاف بیان، پاکستان کا کینیڈین ہائی کمشنر سے شدید احتجاج

    اسلام آباد : پاکستان نے کینیڈین وزیر کے عسکری قیادت کیخلاف بیان پر کینیڈین ہائی کمشنر سے شدید احتجاج کیا اور کہا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور سفارتی آداب کیخلاف تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیر کے عسکری قیادت کیخلاف بیان پر کینیڈین ہائی کمشنر کو پاکستانی دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور بیان کی مذمت کرتے ہوئے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    دفترخارجہ نے احتجاجی مراسلہ کینیڈین ہائی کمشنر کے حوالے کیا اور واضح کیا کہ کینیڈا کے وزیر کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور سفارتی آداب کیخلاف تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سفارت کار کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ کا پاکستان کے خلاف حالیہ بیان سفارتی اصولوں کے خلاف اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہے کہ کینیڈا کے وزیر کو پاکستان کی سیاسی صورت حال کے بارے میں کس نے رابطہ کیا یا انہیں بریفنگ دی۔

  • کینیڈین سرمایہ کاروں کا  پاکستان میں سرمایہ کاری پر غور

    کینیڈین سرمایہ کاروں کا پاکستان میں سرمایہ کاری پر غور

    اسلام آباد : کینیڈین ہائی کمشنر نے وزیر توانائی عمرایوب سے ملاقات میں جنریشن ایکسپنشن پروگرام کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا کینیڈا کےسرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پرغور کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی عمرایوب سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں توانائی شعبےسے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر توانائی نے کہا کہ انٹگریٹڈجنریشن ایکسپنشن پروگرام کوحتمی شکل دی جارہی ہے، پروگرام سے بجلی کی طلب و رسدکی ضروریات کوریگولیٹ کرنےمیں مددملےگی۔

    عمرایوب کا کہنا تھا کہ مستقبل میں توانائی ضروریات کیلئےسستی بجلی کےپلانٹس لگائے جائیں گے، 2030تک متبادل ذرائع سے80فیصد بجلی پیدا کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

    کینیڈین ہائی کمشنر نےانٹگریٹڈ جنریشن ایکسپنشن پروگرام کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا کینیڈا کےسرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پرغور کررہے ہیں۔

    یاد رہے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے روسی وفد سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ سرمایہ کاری کے مواقع سے روسی سرمایہ کار بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دے رہا ہے۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آسان کاروبار اقدامات سے پاکستان کی درجہ بندی میں 28 درجے بہتری آئی، سستی توانائی کے لیے قابل تجدید توانائی کے حصے کو بڑھانے پر کام جاری ہے۔

    روسی نائب وزیر نے کہا تھا کہ روسی کمپنیاں توانائی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہشمند ہیں، مستقبل میں پاکستان اور روس کا توانائی شعبے میں تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

  • پاکستان اور کینیڈا میں مضبوط دو طرفہ تعلقات قائم ہیں، فواد چوہدری

    پاکستان اور کینیڈا میں مضبوط دو طرفہ تعلقات قائم ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا میں مضبوط دو طرفہ تعلقات قائم ہیں، حکومت عمران خان کی قیادت میں آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی کرسچن سے ملاقات کے موقع پر کیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا میں مضبوط دو طرفہ تعلقات قائم ہیں، حکومت دونوں ممالک کے تعلقات کو وسعت دینے کی خواہاں ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں جمہوریت کے فروغ اور گڈ گورننس یقینی بنانے کے خیالات میں یکسانیت ہے، موجودہ حکومت عمران خان کی قیادت میں آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے، اسٹیک ہولڈرز کو نفرت پر مبنی مواد کے تدارک کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی۔

    اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی کرسچن کا کہنا تھا کہ کراچی سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے، پاکستان میں تجارت، سرمایہ کاری کیلئے مزید ممکنات تلاش کر رہے ہیں۔

  • غیرملکی میڈیا کیلئے ویزہ عمل آسان کرنے پرغور کررہے ہیں، فواد چوہدری

    غیرملکی میڈیا کیلئے ویزہ عمل آسان کرنے پرغور کررہے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ذرائع ابلاغ، عدلیہ اور سول سوسائٹی متحرک ہے، کینیڈین فلم سازوں کو شمالی علاقوں میں عکس بندی کی دعوت دیتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے کینیڈین ہائی کمشنر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، فواد چوہدری نے کہا کہ غیر ملکی میڈیا کیلئے ویزہ عمل آسان کرنے پرغور کررہے ہیں۔

    کرتار پور راہداری پاکستان کی جانب سے امن کے لیے قدم ہے، کرتار پور کے راستے سے آنے والے کینیڈین اور امریکی سکھوں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے، پاکستان ایک پرامن اورمحفوظ ملک ہے، کینیڈین فلم سازوں کو شمالی علاقوں کی عکس بندی کی دعوت دیتے ہیں۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کینیڈا پاکستان کےحوالے سے ٹریول ایڈوائزری نرم کرے، پاکستان اور کینیڈا تاریخی طور پر مضبوط تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں، کینیڈا میں موجود پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے تعلقات بہتر اور مضبوط بنانے کا اہم ذریعہ ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، پاکستان میں ذرائع ابلاغ، عدلیہ، سول سوسائٹی متحرک ہے تاہم سوشل میڈیا پر نفرت انگیزمواد روکنے عالمی ریگولیٹری طریقہ کار کی ضرورت ہے، نفرت انگیز مواد کےخلاف ایک آواز بننا ہوگا۔

    اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر نے سکھ برادری کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئےتعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔