Tag: کیوبا

  • سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم

    سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم

    اسلام آباد : پاکستان اورکیوبا میں سرکاری اورسفارتی پاسپورٹ پرویزے کی شرط ختم کردی گئی اور دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہوگیا، شاہ محمود قریشی نے کہا معاہدے سےپاکستان اور کیوبا میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ میں پاکستان اور کیوبا کے مابین ویزہ کی شرط کو جزوی طور پر ختم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکریٹری داخلہ اعظم سلیم نے اور کیوبا کی طرف سے پاکستان میں متعین کیوبن سفیرگیبرل کے پوتے نے دستخط کیے۔

    اس معاہدے کا اطلاق صرف سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد اور سفارتی منصب دارافراد پر ہوگا، اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی، خصوصی یا سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ایک دوسرے کے ملک میں داخلے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

    کیوبا کے نائب صدر ابرٹو مورالز اوجیدا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب میں شرکت کی ، اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا معاہدے سےپاکستان اور کیوبا میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت ملےگی ، دونوں ممالک میں تجارتی، ثقافتی اور سفارتی تعلقات مستحکم ہوں گے۔

    اس سے قبل کیوبا کے نائب صدر رابرٹو مورالز اوجیدا نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی ، جس میں باہمی تعلقات، کشمیر کی صورتحال سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : کیوبا کے نائب صدر کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا پاکستان کیوبا سےتعلقات قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، کیوبا نے مشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، دونوں رہنماؤں میں دواسازی، طب اوربائیو ٹیکنالوجی میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا 5 اگست کےبھارتی اقدام نےخطےکےامن کوخطرےمیں ڈال دیا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 87 دن سےبدترین کرفیو جاری ہے، عالمی برادری کو بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں پابندیاں ختم کرانی ہوں گی۔

  • روس کا امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے میں وینزویلا اور کیوبا کی مددکا اعلان

    روس کا امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے میں وینزویلا اور کیوبا کی مددکا اعلان

    ماسکو : روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ماسکو امریکا کی جانب سے وینزویلا اور کیوبا پر عائد پابندیوں کو غیر قانونی شمار کرتا ہے‘اور اس واسطے وہ کراکس اور ہوانا میں اپنے حلیفوں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے جمعرات کے روز میامی میں اپنے خطاب کے دوران کیوبا اور وینزویلا کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو اور ان کو سپورٹ کرنے والے ممالک پر دباو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔

    امریکا کا کہنا ہے کہ وہ وینزویلا کے ساتھ امریکا کے ہر قسم کے لین دین کو روک دے گا اور اپنے پاس وینزویلا کے مرکزی بینک اور وینزویلا کے صدر کے کسی بھی اثاثے کو منجمد کر دے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق علاوہ ازیں امریکیوں کے کیوبا سفر پر بھی قیود لگائی جائیں گی اور اس جزیرے کو منتقل کی جانے والی رقم پر حد لگائی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : وینزویلا بحران، امریکا نے پابندیوں کا فیصلہ کرلیا

    دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وینزویلا میں مرکزی بینک کے خلاف اقدامات کا مقصد مرکزی بینک کو میڈورو کی غیر قانونی حکومت کے آلہ کار کے طور پر استعمال ہونے سے روکا جائے جو مسلسل وینزویلا کی دولت لوٹنے اور سرکاری اداروں کے استحصال میں مصروف ہے۔

    بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ مرکزی بینک کو بلیک لسٹ کرنے کے باوجود وینزویلا کے شہری اپنا کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

  • کیوبا کے انقلابی لیڈر فیدل کاسترو کے بیٹے کی پراسرار خودکشی

    کیوبا کے انقلابی لیڈر فیدل کاسترو کے بیٹے کی پراسرار خودکشی

    کیوبا: کیوبا کے سابق صدر فیدل کاسترو کے بیٹے اینجل کاسترو نے خودکشی کر لی. انھیں اپنے والد سے مشابہت کی وجہ سے لٹل فیڈل کہا جاتا تھا.

    کیوبا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق معروف انقلابی لیڈر فیڈل کاسترو کے بڑے بیٹے اینجل کاسترو نے اپنی جان لے لی ہے. آج وہ کیوبا کے داراالحکومت ہوانا میں مردہ پائے گئے.

    اینجل کاسترو کی عمر 68 سال تھی۔ ابھی ان کی خودکشی کا اسباب کا تعین ہونا باقی ہے، البتہ خیال کیا جارہا ہے کہ وہ ڈپریشن کا شکار تھے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اینجل کاسترو ایک ایٹمی طبیعیات دان تھے. موت کے وقت وہ کیوبن کونسل آف سٹیٹ میں سائنسی مشیر تھے۔ وہ کیوبا کی اکیڈمی آف سائنسز کے نائب صدر رہے، نیز 1980 تا 1992 انھوں نے کیوبا کے جوہری پروگرام کی سربراہی کی۔ وہ کئی کتابوں‌ کے مصنف تھے اور انھوں‌ نے متعدد بین الاقوامی سیمیناز میں‌ اپنے ملک کی نمائندگی کی.

    ان کے پیشہ ورانہ پس منظر اور کیوبا کے ایٹمی پروگرام سے ان کے گہری وابستگی کے باعث ان کی پراسرار موت پر چہ میگوئیاں‌ کی جا رہی ہیں.

    کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاستروچل بسے

    کیوبا کے سرکاری اخبار کے مطابق ڈاکٹرز گذشتہ کئی ماہ سے اینجل کاسترو کا علاج کر رہے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی والپرشیئر کریں۔

  • ڈونلڈٹرمپ کی کیوباکوتعلقات ختم کرنےکی دھمکی

    ڈونلڈٹرمپ کی کیوباکوتعلقات ختم کرنےکی دھمکی

    واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ کیوبا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاہدے کو ختم کر دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےپیغام میں کہا ہے کہ اگر کیوبا کی حکومت نے اپنی عوام اور امریکہ کے ساتھ اچھا برتاؤ نہ کیا تو وہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی بحالی کے معاہدے کو ختم کر دیں گے۔

    ٹرمپ کا بیان ایک ایسے وقت پرسامنے آیا ہے جب کیوبا کے انقلابی رہنما فیدل کاستروکی موت کے بعد ملک میں سوگ کا سماں ہے۔

    خیال رہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی کیوبا سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔

    امریکی صدر براک اوباما نے گزشتہ سال 64 برسوں بعد امریکہ اور کیوبا کے سفارتی تعلقات کو بحال کیا تھا۔ صدر اوباما نے 2015 میں کیوبا کا دورہ بھی کیا تھا۔

    مزید پڑھیں:صدر کاعہدہ سنبھالنےکےبعد ٹی پی پی ڈیل ختم کروں گا،ٹرمپ

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھاکہ اگلے سال جنوری میں امریکہ عالمی تجارتی معاہدے ٹرانس پیسیفک پارٹنر شپ سے باہر نکل جائے گا۔

    مزیدپڑھیں: فیدل کاستروایک ظالم آمرتھا،ڈونلڈ ٹرمپ

    یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ کیوباکا انقلابی رہنما فیدل کاستروایک ظالم آمرتھا۔انہوں نے کہاکہ اب کیوباکے عوام آزادی کے ساتھ رہ سکیں گے۔

    مزید پڑھیں:کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاستروچل بسے

    واضح رہے کہ کیوبا کے انقلابی رہنما اور سابق صدر فیدل کاسترو جمعے کی رات 90 برس کی عمر میں انقتال کر گئے تھے۔

  • فیدل کاستروایک ظالم آمرتھا،ڈونلڈ ٹرمپ

    فیدل کاستروایک ظالم آمرتھا،ڈونلڈ ٹرمپ

    نیویارک: امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے کہ کیوباکا انقلابی رہنما فیدل کاستروایک ظالم آمرتھا۔انہوں نے کہاکہ اب کیوباکے عوام آزادی کے ساتھ رہ سکیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز کیوبا کے سابق صدرفیدل کاسترو 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ان کے متعلق نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ اب کیوبن عوام مزید آزاد مستقل کی جانب بڑھیں گے۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر اوباما کی جانب سے گزشتہ سال کئی دہائیوں بعد امریکہ اور کیوبا کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے جسے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

    دوسری جانب امریکی صدر اوباما کا کہنا ہے کہ تاریخ ’کاسترو کے بے پناہ اثر کو پرکھے گی اور یاد رکھے گی‘۔’ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کیوبا کے عوام کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا رہا تھا‘۔

    مزید پڑھیں:کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاستروچل بسے

    یاد رہے کہ فیدل کاسترو کا شمار بیسویں صدی میں طویل ترین عرصہ تک برسراقتدار رہنے والے حکمرانوں میں ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ فیدل کاسترو نے 2006 میں صحت کی خرابی کے باعث عارضی طور پر اپنے بھائی کو اقتدار سونپا تھا۔ تاہم دو سال بعد ان کے بھائی راؤل کاسترو باقاعدہ طور پر کیوبا کے صدر بن گئے تھے۔

  • کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاستروچل بسے

    کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاستروچل بسے

    ہوانا: کیوبن انقلاب کے قائد فیڈل کاسترو90 برس کی عمر میں ہوانا میں انتقال کرگئےوہ طویل عرصے سے بیمارتھے۔


    تفصیلات کےمطابق دنیا بھرمیں انقلابی جدوجہد کی نمایاں علامت سمجھے جانے والے کیوبا کے سابق صدراور کیوبن کمیونسٹ پارٹی کے سابق فیڈل کاسترو90 برس کی عمر میں ہوانا میں انتقال کرگئے۔

    فیڈل کاسترونے1959 میں کیوبن انقلاب کی قیادت کی۔بتیس سال کی عمرمیں صدارت سنبھالنے والے فیڈل کاسترولاطینی امریکا کے سب سے کم عمررہنما تھے۔

    castro-3

    فیڈل کاستروجاگیرداری نظام کے خلاف تھے انہوں نےسب سے پہلے اپنی سینکڑوں ایکڑزمین کسانوں میں تقسیم کردی۔کاسترو50 برس تک کیوبن انقلاب کی سربراہی کرتے رہے۔وہ زندگی کی آخری سانس تک امریکی پالیسیوں کے نا قد رہے۔

    کاسترو کےمخالف بھی ان کی جدوجہد وایمانداری کے معترف رہے فیڈل کاستروکمیونسٹ پارٹی کے لیے مضامین بھی لکھاکرتے تھے۔

    castro-4

    یاد رہے کہ 2006 میں صحت سے جڑے مسائل کی وجہ سے کاسترو نے اقتدار سے علیحدہ ہونے کے بعد ملک کی بھاگ دوڑ اپنے بھائی راؤل کاسترو کے حوالے کر دی تھی۔

    واضح رہے کہ فیڈل کاسترو کو 21ویں صدی کی عالمی سیاست کا ایک اہم ستون قرار دیا جاتا ہے۔

    castro-5

  • امریکانےکیوباکیلئےنئی پالیسی کااعلان کردیا

    امریکانےکیوباکیلئےنئی پالیسی کااعلان کردیا

    واشنگٹن : امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایڈوازرسوزین رائس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اوباما نے کیوباکےلیے نئی پالیسی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ کی نینشل سیکیورٹی ایڈوازرسوزین رائس نے بتایاکہ نئی پالیسی میں وسیع تعلقات،تعاون اوردونوں ملکوں کےلیےمواقع موجود ہیں۔

    سوزین رائس کا کہناہے کہ نئی پالیسی کےتحت امریکہ سےکیوبا کو محدود برآمدات اور امریکی فرمزکوکیوبا میں انسانی بنیادوں پرانفراسٹرکچرکی تعمیر کی اجازت ہوگی۔

    نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرنے امریکی کانگریس سےکیوباپرسےپابندی کےخاتمے کامطالبہ بھی کیا۔ان کاکہناتھاکہ کیوباکےساتھ تجارتی تعلقات کوختم کرنا امریکہ کے حق میں نہیں ہوگا۔

    خیال رہے کہ امریکہ نے کیوبا میں 1961 کے انقلاب کے بعد کیمونسٹ رہنما فیدل کاسترو کے اقتدار میں آنے کے بعد سفارتی تعلقات توڑ لیے تھے اور اس پر تجارتی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکہ اور کیوبا کے درمیان سفارتی تعلقات 50 برس سے زائد عرصے کے بعد باضابطہ طور پر دوبارہ بحال ہو گئے تھے۔ امریکی صدر براک اوباما نے گزشتہ سال دسمبر میں دونوں ممالک میں تعلقات بہتر بنانے کا تاریخی اعلان کیا تھا۔

    واضح رہےکہ صدراوباما کی کیوبا کےساتھ تعلقات بحالی کی پالیسی کوامریکہ میں شدید تنقید کا سامنا ہے،صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن براک اوباماکی پالیسی کاتسلسل چاہتی ہیں جبکہ ڈونلڈٹرمپ نے صدرمنتخب ہونے کی صورت میں پالیسی میں ردوبدل کاعندیہ دیاہے۔

  • گوانتاناموبے جیل سےمتحدہ عرب امارات قیدیوں کی سب سے بڑی منتقلی

    گوانتاناموبے جیل سےمتحدہ عرب امارات قیدیوں کی سب سے بڑی منتقلی

    واشنگٹن : امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے گوانتاناموبے جیل سے 15 قیدیوں کو متحدہ عرب امارات کے حوالے کردیاجو صدر براک اوباما کے دورِ اقتدار کے دوران سب سے بڑی منتقلی ہے.

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حوالے کیے جانے والے 15 قیدیوں میں سے 12 کا تعلق یمن سے،جبکہ تین کا تعلق افغانستان سے ہے.

    پینٹاگون کے مطابق گوانتاناموبے جیل سے ان 15 قیدیوں کی رہائی کے بعد اب وہاں قیدیوں کی تعداد کم ہو کر 61 رہ گئی ہے.

    گوانتاناموبے جیل کے قیدیوں میں سے متعدد کو ایک دہائی سے زائد عرصے تک بغیر کسی جرم یا مقدمے کے قید رکھا گیا.

    امریکی صدر براک اوباما سنہ 2002 میں قائم کی جانے والی گوانتاناموبے جیل کو اپنے عہدہ صدارت چھوڑنے سے قبل بند کرنا چاہتے ہیں.

    وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حکومت گوانتاناموبے جیل میں باقی رہ جانے والے قیدیوں کو امریکہ منتقل کرنا چاہتی ہے تاہم کانگریس نے اس کی مخالفت کی ہے.

    پینٹاگون کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’امریکی حکومت انسانی بنیادوں پر گوانتانامو بے کے حراستی مرکز کو بند کرنے کی حالیہ امریکی کوششوں کی حمایت کرنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کی شکر گزار ہے۔‘

    یاد رہے کہ اپریل میں نو یمنی قیدیوں کو گوانتاناموبے جیل سے سعودی عرب منتقل کیا گیا تھا.

    واضح رہے کہ گوانتاناموبے جیل پر سالانہ چار کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی لاگت آتی ہے اور ایک موقعے پر یہاں 700 قیدیوں کو رکھا گیا تھا.

  • کیوبا میں شنیل فیشن کلیکشن

    کیوبا میں شنیل فیشن کلیکشن

    کیوبا میں فیشن کی بہار چھا گئی۔ عالمی شہرت یافتہ برانڈ شنیل کی کلیکشن نے ریمپ پر دھوم مچادی۔

    cuba-4

    کیوبا میں فیشن کی بہار چھاگئی۔ ہوانا کی اسٹریٹ فیشن ریمپ میں بدل گئی۔

    cuba-2

    اسٹائلش جیکٹس، کوٹ، رنگ برنگے ٹراؤزر پہنی ماڈلز ریمپ پر آئیں تو حاضرین دیکھتے رہ گئے۔

    cuba-6

    cuba-8

    ریمپ پر خواتین کے ساتھ مرد ماڈلز اور بچوں نے بھی اسٹائلش ملبوسات پہن کر واک کی۔

    cuba-3

    فیشن شو میں ٹرینڈی بیگز، اسٹائلش ہیٹ، قدیم جیولری اور جوتوں کی شاندار کلیکشن بھی متعارف کروائی گئی۔

    cuba-7

    شو میں مشہور ہالی وڈ اداکار ون ڈیزل نے بھی شرکت کی۔

  • کیوبا کے معروف میوزیکل بینڈ کی50سال بعد امریکہ میں پرفارمنس

    کیوبا کے معروف میوزیکل بینڈ کی50سال بعد امریکہ میں پرفارمنس

    واشنگٹن: امریکہ میں کیوباکے معروف میوزیکل بینڈ لاس وان وان نے پچاس سال بعد میوزسک کنسرٹ میں شرکت کرکے سماں باندھ دیا۔

    امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں کیوبا کے معروف میوزیکل بینڈ لاس وان وان نے میوزسک کنسرٹ میں اپنی آواز کا جادو جگاکر امریکی شہریوں کے دل موہ لیے۔

    امریکی شہری کیوبن بینڈ کی مخصوص انداز گائیکی اور ڈانس سے ناصرف لطف اندوز ہوئے بلکہ خود بھی جھوم اٹھے۔

    کیوبا کے گلوکاروں کا کہنا تھا کہ امریکہ میں ان کی آمد سے دونوں ملکوں کے درمیان نئے ثقافتی تعلقات کا آغاز ہوا ہے ۔

    امریکہ اور کیوبا کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے پچاس سال بعد کیوبا کے کسی بھی میوزیکل بینڈ کا امریکہ کا یہ پہلا دورہ ہے ۔