آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر میٹ ہینری کا انگوٹھا ٹوٹ گیا جس کے باعث وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کیوی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر میٹ ہینری انجری کے سبب ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے، میٹ ہینری کی پاکستان کے خلاف سیریز میں بھی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔
ڈومیسٹک میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے میٹ ہینری کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی، اسکین رپورٹ میں فاسٹ بولر کے انگوٹھے کی ہڈی میں فریکچر کی نشاندہی ہوئی ہے۔
🤸🤸♂️
An absolute peach from Matt Henry in #PlunketShield 🔥 #BowlersMonth pic.twitter.com/oUpzY6OYW4
— ICC (@ICC) October 20, 2020
نیوزی لینڈ ٹیم کے فزیو کا کہنا ہے کہ ’میٹ ہینری کو چار سے چھ ہفتوں تک آرام کرنا ہوگا جس کے بعد ان کی کرکٹ میں دوبارہ واپسی پر فیصلہ کیا جائے گا۔
رواں سال میں ہینری دوسری بار انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں اس سے قبل رواں سال کے اوائل میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے ہینری کا بائیں ہاتھ کا انگوٹھا زخمی ہوا تھا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنی ہے، کیوی کپتان کین ولیم سن پہلے ہی انجری کا شکار ہیں، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز آئندہ ماہ سے شروع ہوگی۔