Tag: کیوی ٹیم

  • وارم اپ میچ، نیوزی لینڈ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    وارم اپ میچ، نیوزی لینڈ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    لندن: ورلڈ کپ سے قبل کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، کپتان کین ولیم سن نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    تفصیلات کے مطابق وارم اپ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کی پوری ٹیم 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا جو کیوی ٹیم نے باآسانی 37.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 8 رنز پر گری جب کولن منرو 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، مارٹن گپٹل 22 رنز بنا کر پانڈیا کا شکار بنے۔

    کپتان کین ولیم سن نے شاندار 67 رنز کی اننگز کھیلی انہیں اسپنر چاہل نے آؤٹ کیا، روس ٹیلر 71 رنز بنا کر رویندر جڈیجا کی گیند پر کوہلی کو کیچ دے بیٹھے۔

    بھارت کی جانب سے بمرا، پانڈیا، چاہل اور رویندر جڈیجا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی پوری ٹیم 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی، رویندر جڈیجا 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    بھارت کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری جب روہت شرما 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شیکھر دھون بھی 2 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر بلنڈیل کو کیچ دے بیٹھے۔

    کپتان ویرات کوہلی 18 رنز بنا کر گرینڈ ہوم کی گیند پر بولڈ ہوئے، پانڈیا نے 30 رنز کی اننگز کھیلی انہیں نیشم نے آؤٹ کیا، مہندر سنگھ دھونی 17 رنز بنا کر ساؤتھی کا شکار بنے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جمی نیشم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

  • نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی کریگ میک ملن کیوی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

    نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی کریگ میک ملن کیوی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

    نیوزی لینڈ : نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی کریگ میک ملن کو آئندہ دو سال کیلئے کیوی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے باب کارٹر کی جگہ میک ملن کی بطور بیٹنگ کوچ تقرری کی ہے، باب کارٹر نے رواں سال کے اوئل میں بیٹنگ کوچ کا عہدہ چھوڑدیا تھا، جس کے بعد سابق کھلاڑی کو عارضی طور یہ ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

    نیوزی لینڈ اے کے کامیاب دورہ انگلینڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیوی بورڈ نے میک ملن کو آئندہ دو سال کیلئے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

    وہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے ساتھ مل کر ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔ میک ملن نے انیس سو ستانوے سے دو ہزار پانچ تک کیوی ٹیم کی نمائندگی کی۔