سڈنی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم نےپاورپلےکواچھی طرح استعمال کیا،بابراعظم اب ہماری تمام تر توجہ فائنل پر ہے۔
میچ جیتنے کے بعد بر اعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ پاور پلے میں جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے۔
بابراعظم نے کہا کہ محمد حارث ایک نوجوان اور جارحانہ مزاج کے بلے باز ہیں، وہ شاندار کھیل رہے ہیں، ہماری پوری ٹیم نے بہت زبردست کرکت کھیلی ہے۔
بابر اعظم نے کہا شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے ہوم گراؤنڈ میں کھیل رہے ہیں۔
View this post on Instagram
کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان نےبہت اچھی بولنگ کی، جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے ہمیں آؤٹ کلاس کیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔