Tag: کیو ٹی وی
-
اے آروائی کیوٹی وی پیش کررہا ہے ماہ ربیع الاول میں بارہ روزہ خصوصی ٹرانسمیشن
اے آروائی کیوٹی وی پیش کررہا ہے ماہ ربیع الاول میں بارہ روزہ خصوصی ٹرانسمیشن جس میں ناظرین دیکھ سکیں گے یکم تا بارہ ربیع الاول تک خصوصی پروگرامزاقبال اورعشق رسول، معجزات رسول، ازواج مطہرات، بزم سیرت، معلم کائنات، مرحبا یا مصطفیٰ، مدحت مصطفیٰ، محمد ہمارے، بیان ڈاکٹرطاہرالقادری، روشنی سب کیلئے، محفل سماع و محفل نعت اوراس کےعلاوہ اپنی پسندیدہ نعتیں، درود وسلام، خصوصی دستاویزی پروگرامزاوربہت کچھ صرف اے آر وائی کیو ٹی وی پر۔
-
کیو ٹی وی کا بچیوں کے درمیان نعت مقابلہ ،مدحت مصطفیٰ
اے آر وائی کیو ٹی وی ماہ ربیع الاول میں بچیوں کا نعتیہ مقابلہ پروگرام مدحت مصطفٰی میں پیش کررہا ہے، بچیوں کے مابین مقابلہ نعت خوانی ہوا جس میں بڑی تعداد میں بچیوں نے حصہ لیا۔
نعت خواں کی نعت بچیوں کے مقابلہ نعت میں ججز کے فرائض سینئر نعت خواں سعدیہ کاظمی، سحر اعظم اور سیدہ عنبرین نے دیئے، اس موقع پرسعدیہ کاظمی کا کہنا تھا کہ کیو ٹی وی نے مدحت مصطفیٰ کے پروگرام میں مقابلہ کے ذریعے نئے ٹیلینٹ کو موقع فراہم کیا جو ایک بہترین کاوش ہے۔
سحراعظم نے کہا کہ فروغ نعت کے سلسلے میں کیوٹی وی کا کرداربے مثال ہے، کیوٹی وی نے ابتدا ہی سے فروغ نعت میں اپنا اہم کردارادا کیا ہے، سیدہ عنبرین نے کہا کہ ٹیلینٹ کے حوالے سے بہت سے چینلز نے کام کیا مگر فروغ نعت میں کیو ٹی وی کا کام سب سے زیادہ اور پہلے ہے۔
نعت خواں کی نعت اے آروائی کیوٹی وی اپنی خواتین ناظرین کیلئے مدحت مصطفیٰ کے ساتھ محفل میلاد اور دیگر پروگرامز ماہ ربیع الاول کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں پیش کررہا ہے۔
-
اے آروائی کیوٹی وی کے نعتیہ مقابلہ مرحبا یا مصطفیٰ کا آڈیشنز اختتام پزیر
مرحبا یا مصطفیٰ کےتیسرے سیزن کا پروگرام یکم ربیع الاول سے آروائی کیوٹی وی پر نشرہوگا، مقابلہ حمد و نعت مرحبا یا مصطفیٰ اے آروائی کیوٹی وی نےملک بھر سے آڈیشن کرکے نعت خواں منتخب کیے گئے۔،
آخری آڈیشن کراچی میں ہوا، ججزکے فرائض الحاج یوسف میمن، صاحبزادہ تسلیم احمد صابری اور سید فیصل حسن نقشبندی نے انجام دیے، اس موقع پرالحاج یوسف میمن کا کہنا تھا کہ میں اے آر وائی کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے نعت کے فروغ کیلئے مجھے ججز کے فرائض سونپے۔
یوسف میمن فیصل حسن نقشبدی کا کہنا تھا نعت کے فروغ میں کیوٹی وی کی کا وش قابل تحسین ہے، فیصل حسن نقشبندی صاحبزادہ تسلیم احمد صابری کا کہنا تھا کہ شریک مقابلہ میں جذباتی مناظر ،جوش و خروش دیکھنے میں آئے، صاحبزادہ تسلیم احمد صابری مرحبا یا مصطفیٰ پروگرام یکم ربیع الاول سےکیوٹی وی پرنشرہوگا۔