Tag: کیٹی بندر

  • ’سمندری طوفان بیپر جوائے کیٹی بندر سے 155 کلو میٹر فاصلے پر ہے‘

    ’سمندری طوفان بیپر جوائے کیٹی بندر سے 155 کلو میٹر فاصلے پر ہے‘

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سمندری طوفان بیپر جوائے کیٹی بندر سے 155 کلو میٹر فاصلے پر ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر ی طوفان بیپر جوائے آج پاکستان میں داخل ہوگا، اس وقت طوفان کراچی سے 230کلو میٹر اور ٹھٹھہ سے 235 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

    محکمہ موسمیات کا بتایا ہے کہ طوفان کے اطراف ولاقوں مین ہوا کی رفتار 150 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی، طوفان کے باعث سمندری لہروں کی اونچائی 25 سے 30 فٹ ہے۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ طوفان کا آج دوپہر کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سےگزرنےکا امکان ہے، طوفان کے ممکنہ اثرات میں تیز آندھی، بارش اور سیلابی کیفیت شامل ہیں۔

    این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری متعلقہ انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

    طوفان کے ممکنہ اثرات تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ کے اضلاع اور کراچی ڈویژن میں مرتب ہوں گے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 81 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا جاچکا ہے اور عملے کے ساتھ ڈی واٹرنگ مشینیں سندھ بھر کے حساس مقامات پر تعینات کی گئی ہیں۔

  • کیٹی بندر کی 13 ہزار آبادی خطرے میں ہے، لوگوں کا انخلا رات بھر جاری رہا، وزیراعلیٰ سندھ

    کیٹی بندر کی 13 ہزار آبادی خطرے میں ہے، لوگوں کا انخلا رات بھر جاری رہا، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سمندری طوفان کے پیش نظر ساحلی پٹی کے شہروں سے لوگوں کا انخلا رات بھر جاری رہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کیٹی بندر کی 13 ہزار آبادی خطرے میں ہے، 3 ہزار کو رات بھر میں منتقل کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گھوڑاباڑی کی 5 ہزار آبادی کو خطرہ ہے، جس میں سے 100 لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، شھید فاضل راہو کی 4 ہزار آبادی کو طوفان کا خطرہ ہے،3 ہزار لوگوں کو منتقل کیا گیا ہے۔

    مراد علی شاہ نے بتایا کہ بدین کی 2 ہزار 500  آبادی میں سے 540 ابھی تک محفوظ مقام پر منتقل ہو چکے ہیں، شاہ بندر کی 5 ہزار آبادی میں سے طوفان پیش نظر 90 لوگوں کو منتقل کیا جاچکا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ جاتی میں 10 ہزار لوگ آباد ہیں، جس میں سے 100 لوگوں کو منتقل کیا گیا، ابھی تک 40 ہزار 800 میں سے 6836 لوگ منتقل ہو چکے ہیں دیگر کی منتقلی جاری رہےگی۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹھٹھہ، بدین، اور سجاول اضلاع کے لوگوں کو بھی آج انتظامیہ منتقل کرتی رہےگی، وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی ہے انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔

  • طوفانی ہوائیں :  کیٹی بندر کے قریب  کشتی الٹ گئی، 8 ماہی گیر لاپتہ

    طوفانی ہوائیں : کیٹی بندر کے قریب کشتی الٹ گئی، 8 ماہی گیر لاپتہ

    ٹھٹھہ : کیٹی بندرکے قریب کشتی الٹ گئی، کشتی میں 16ماہی گیرسوارتھے، جس میں سے 8 کو بچالیا گیا جبکہ 8 لاپتہ ہے ، جن کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فشرفوک فورم کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ٹھٹھہ میں طوفانی ہواؤں کے باعث کیٹی بندر کے قریب کشتی الٹ گئی، کشتی میں 16ماہی گیرسوار تھے۔

    ترجمان نے بتایا کہ 8ماہی گیر جان بچانےمیں کامیاب ہوگئے جبکہ 8 کی تلاش جاری ہے پاک بحریہ کی ٹیمیں لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش میں روانہ ہوگئی ہے جبکہ بچ جانے والے ماہی گیروں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیٹی بندر میں کشتیاں گم ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد اور فشریز ڈپارٹمنٹ کومدد کی ہدایت کردی ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر اور پولیس مل کر ماہی گیروں کو تلاش کر کے واپس لائیں، سندھ حکومت ماہی گیروں کو ڈھونڈنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، کشتیوں کوسمندر میں جانے کی کس نے اجازت دی، رپورٹ دی جائے۔

    دوسری جانب میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے تیز ہواؤں اور طغیانی سےبچاؤ کے لیے مشن ایس اےآر کا آغاز کردیا ہے ،ترجمان نے بتایا بحری یونٹس کی بڑی تعدادساحلی پٹی کےساتھ مشن میں مصروف ہیں۔

    پی ایم ایس اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کشتیوں کومحفوظ مقامات تک پہنچنے میں رہنمائی اورمدد فراہم کی جا رہی ہے، سربندرکےقریب گوادر میں آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق تیزسمندری لہروں میں پھنسی ماہی گیر کی کشتی اور7 ماہی گیروں کوبچالیا گیا ہے۔

  • کراچی کے ساحل پر ایک اور بحری جہاز پھنسنے کا خطرہ ٹل گیا

    کراچی کے ساحل پر ایک اور بحری جہاز پھنسنے کا خطرہ ٹل گیا

    کراچی: بروقت آپریشن نے ایک اور بحری جہاز کو کراچی کے ساحل پر پھنسنے سے بچا لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کیٹی بندر کے پاس خراب انجن اور دونوں اینکر ٹونے والے ایل این جی ٹینکر شپ کو کراچی پورٹ تک ریسکیو کر لیا گیا۔

    میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بروقت کارروائی سے ایل این جی بحری جہاز کو ساحل پر پھسنے سے بچایا، ٹیم نے سمندر میں خراب ایل این جی ٹینکر (GAS YODLA) کو کراچی پورٹ تک ریسکیو کیا۔

    جہاز کو ہنگامی طور پر کراچی پورٹ کے نجی ٹرمینل ایس اے پی ٹی پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاز میں عملے کے 17 ارکان سوار تھے، اور یہ کیٹی بندر سے 15 ناٹیکل میل دور لنگر انداز تھا۔

    پی ایم ایس ایس سبقت اور کشمیر نے ایل این جی ٹینکر شپ کو ریسکیو کیا، جب کہ ڈاوٴ (AL KHALEEL-III) کے ذریعے جہاز کو کھینچنے کے لیے روانہ کیا گیا تھا، اینکر ٹوٹنے کی وجہ سے جہاز کو نوٹ انڈر کمانڈ قرار دیتے ہوئے گہرے پانیوں میں لے جایا گیا۔

    ایل این جی جہاز کو ساحل کی طرف آنے سے روکنے کے لیے پی ایم ایس ایس کشمیر موجود رہا، کے پی ٹی آپریشن حکام کا کہنا ہے کہ گیس یوڈلا نامی جہاز پانامہ سے تعلق رکھتا ہے۔

    یاد رہے کہ کلفٹن کے ساحل پرگزشتہ ماہ سے ایک جہاز ہینگ ٹونگ 77 ریت میں پہلے ہی پھنسا ہوا ہے۔