Tag: کیٹی پرائس

  • برطانوی ماڈل کیٹی پرائس ہیتھرو ایئر پورٹ پر گرفتار

    برطانوی ماڈل کیٹی پرائس ہیتھرو ایئر پورٹ پر گرفتار

    معروف برطانوی ماڈل کیٹی پرائس کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

    بین الاقوامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 46 سالہ کیٹی پرائس کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر ہیتھرو ایئر پورٹ پر پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

    برطانوی عدالت کی جانب سے دیوالیہ ہونے اور رقم ادا نہ کرنے کے ایک کیس کی سماعت میں پیش نہ ہونے پر کیٹی پرائس کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے، برطانیہ واپس پہنچنے پر انہیں ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

    ’اداکار موت بیچ رہے ہیں‘ جان ابراہم نے ایسا کیوں کہا؟

    برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ماڈل کیٹی پرائس کوگرفتار کرنے کے چند گھنٹوں کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے، وہ آج رائل کورٹ آف جسٹس میں جج کے سامنے پیش ہوں گی۔

  • برطانوی پولیس نے معروف ماڈل کا موبائل ضبط کرلیا

    برطانوی پولیس نے معروف ماڈل کا موبائل ضبط کرلیا

    معروف برطانوی ماڈل کیٹی پرائس کا موبائل فون پولیس حکام کی جانب سے ضبط کرلیا گیا ہے، ماڈل نے اپنے سابق شوہر کی منگیتر کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماڈل کیٹی پرائس نے عدالتی احکامات کے خلاف ورزی کی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل نے اپنے سابق شوہر کی منگیتر کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے ہیں جس کے لیے انہیں عدالت نے منع کیا تھا۔

    خیال رہے کہ کیٹی پرائس پہلے بھی ایسا کرچکی ہیں جس کے بعد ان کے سابق شوہر کیئر ہیلن کی منگیتر نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    عدالت نے ماڈل کو وارن کیا تھا کہ آئندہ وہ ایسی کوئی حرکت نہ کریں اور مشعل سے دور رہیں لیکن ماڈل اپنی حرکت سے باز نہ آئیں جس کے بعد پولیس نے ان کا موبائل ضبط کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ماڈل کا موبائل ضبط کرنے پر وہ بری طرح رونے لگیں، فون ان کے خلاف ثبوت کے طور پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    ماڈل کی ذہنی کیفیت پر جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق انہیں ذہنی سکون کی ضرورت ہے جس کے لیے انہیں ری ہیب سینٹر جانے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔