Tag: کیٹ مڈلٹن

  • کیٹ مڈلٹن کا اپنی صحت سے متعلق اہم پیغام

    کیٹ مڈلٹن کا اپنی صحت سے متعلق اہم پیغام

    برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے اپنی صحت سے متعلق اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکی کیموتھراپی مکمل ہوگئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیٹ مڈلٹن نے بتایا کہ آپ جانتے ہیں زندگی لمحوں میں تبدیل ہوجاتی ہے اور پھر ہمیں اسی طوفانی لہروں اور انجانی راستوں سے گزرنا ہوتا ہے۔

    پرنسسز آف ویلز نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کیموتھراپی پر مبنی علاج مکمل ہوگیا ہے۔ اس ویڈیو میں انکے شوہر شہزادہ ولیم اور تینوں بچے بھی موجود تھے۔

    پرنسسز آف ویلز کی جانب سے اس سال کے اوائل میں کینسر کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے ذاتی تفصیلات کو شیئر کیا گیا تھا۔

    برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اب جبکہ موسم گرما ختم ہونے کو ہے تو مجھے اپنے علاج کی تکمیل پر ایک گونہ اطمینان حاصل ہوا ہے، ایک خاندان کے طور پر پچھلے 9 ماہ بہت سختی میں گزارے ہیں۔

    شیخ حسینہ کو بھارت سے تحویل میں لینے کےلیے بنگلہ دیش کا بڑا فیصلہ

    یاد رہے کہ پرنسسز آف ویلز میں رواں سال جنوری میں پیٹ کی سرجری کے دوران کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد دوران علاج انھوں نے 22 مارچ کو ایک ویڈیو پیغام میں بیماری سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

  • شہزادہ ولیم نے کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق کیا کہا؟

    شہزادہ ولیم نے کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق کیا کہا؟

    برطانوی شہزادہ ولیم نے اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کینسر سے بچاؤ کی کیموتھراپی کے عمل سے گزر رہی ہیں۔

    شہزادہ ولیم سے برطانیہ میں اسپتال کے دورے کے موقع پر کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق سوال کیا گیا جس پر اُن کا کہنا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں، شکریہ۔

    یاد رہے کہ کیٹ مڈلٹن کا مارچ میں دیئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ اس سال کی ابتداء میں پیٹ کی سرجری کے بعد انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کا وہ علاج کرا رہی ہیں۔

    دوسری جانب برطانوی شہزادہ ولیم کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کی خوفناک انسانی قیمت پر شدید فکرمند ہوں، اس تنازع میں بہت زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔

    شہزادہ ولیم پر امریکی اخبار میں طنزیہ کارٹون شائع

    برطانوی شہزادے ولیم کا کہنا تھا کہ میں بھی سب کی طرح اس جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتا ہوں، غزہ میں اس وقت انسانی امداد کی شدید ضرورت ہے، یہ انتہائی اہم ہے کہ غزہ میں امداد پہنچے اور یرغمالیوں کو بھی رہائی ملے۔

  • کیا کیٹ مڈلٹن کی بہن کو بھی رائل ٹائٹل مل گیا؟

    کیا کیٹ مڈلٹن کی بہن کو بھی رائل ٹائٹل مل گیا؟

    برطانیہ میں کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد رائل ٹائٹل ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ کیٹ مڈلٹن ملکہ بننے کے بعد اپنی بہن پیپا مڈلٹن کو شاہی ٹائٹل دے سکتی ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہی مبصر فل ڈیمپیئر کا کہنا ہے کہ کوئین کنسورٹ کیملا پارکر کی طرح کیٹ مڈلٹن بھی کوئین کنسورٹ بننے کے بعد اپنی بہن پیپا مڈلٹن کو شاہی ٹائٹل دے سکتی ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ پیپا مڈلٹن کو’لیڈی ان ویٹنگ‘ یا ’کمپینین‘ جیسا شاہی ٹائٹل دیا جاسکتا ہے۔

    فل ڈیمپیئر نے کہا کہ اس طرح کے شاہی ٹائٹلز کے لیے کسی ایسے شخص کو چن سکتے ہیں جس پر اس وقت کی ملکہ بھروسہ کرسکے اور کیٹ مڈلٹن کے لیے ان کی بہن سے زیادہ قابلِ بھروسہ کوئی نہیں ہوسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپا مڈلٹن کاروبار میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ کیٹ مڈلٹن کے ملکہ بننے پر جب ضرورت پڑی تو اُنہیں اس کردار کو نبھا کر خوشی ہوگی۔

    اردنی ولی عہد نے اہلیہ کو سالگرہ کے پیغام میں کیا لکھا؟

    فل ڈیمپیئر کا کہنا تھا کہ پیپا مڈلٹن کے لیے اس کردار کی ادائیگی زیادہ مشکل بھی نہیں ہوگی کیونکہ یہ کام ان کے لئے ’پارٹ ٹائم جاب‘ جیسا ہوگا۔

  • کیٹ مڈلٹن نے شہزادہ لوئس کی چھٹی سالگرہ پر تصاویر جاری کردیں

    کیٹ مڈلٹن نے شہزادہ لوئس کی چھٹی سالگرہ پر تصاویر جاری کردیں

    برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اپنے بیٹے شہزادہ لوئس کی چھٹی سالگرہ پر ان کی غیرایڈٹ شدہ تصاویر جاری کردیں۔

    شاہی خاندان کی طرف سے جاری کردہ تصاویر کا عوام کو صبح انتظار تھا، تاہم ان تصاویر کو دوپہر کے فوراً بعد جاری کیا گیا۔ اس تصویر میں ںوعمر شہزادہ کو گھاس پر کمبل پر لیٹا ہوا دکھایا گیا ہے۔

    پرنس لوئس ننگے پاؤں ایک چیک شرٹ میں ملبوس ہیں اور ان کے چہرے پر ایک نہایت معصومانہ مسکراہٹ رقصاں ہے۔

    تصویر کے ساتھ پوسٹ کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا کہ ’چھٹی سالگرہ مبارک ہو، پرنس لوئس! آج کی تمام نیک خواہشات کے لیے آپ سب کا شکریہ۔‘

    شہزادہ اور شہزادی آف ویلز روایتی طور پر اپنے بچوں کی سالگرہ اور خاص لمحات کے مواقعوںپر تصاویر جاری کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ برطانوی شاہی جوڑے نے کیٹ کی پیٹ کی سرجری اور ان میں ہونے والے کینسر کی تشخیص سے کیٹ کی صحت یابی کے دوران عوام سے خاندان کی رازداری کا احترام کرنے کو کہا تھا۔

    تاہم انھوں نے شہزادہ لوئس کی سالگرہ کی مبارکباد بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔

  • کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص پر ہیری اور میگھن کا حیران کن ردعمل

    کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص پر ہیری اور میگھن کا حیران کن ردعمل

    کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص کے بعد شہزادہ ہیری اور ان کی زوجہ میگھن مرکل نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    ہیری اور میگھن نے پرنسز آف ویلز کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر سنتے ہی پرانی رنجشیں بھلاتے ہوئے شہرزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن سے رابطہ کیا ہے۔ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس نے گزشتہ رات ’نجی طور پر‘ ان سے رابطہ کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انھیں بھی کیٹ کی بیماری کا تب ہی پتہ چلا جب باقی دنیا کو ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر ملی۔

    اندرونی ذرائع نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ ہیری اور میگھن کو ان کی بیماری کوئی اندازہ نہیں تھا۔ دنوں شہزادوں کے درمیان بات چیت کا انکشاف آئی ٹی وی کے رائل ایڈیٹر کرس شپ نے کیا،

    انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ اس خبر کے بعد سے دونوں شہزادے رابطے میں رہے ہیں لیکن ایسا نہایت نجی طور پر کیا گیا ہے۔

    ہیری نے ایک بار کیٹ کو ’بڑی بہن‘ قرار دیا تھا جبکہ ان کی شہزادہ ولیم سے شادی کے بعد ہیری اور کیٹ بھی ایک دوسرے کی کافی عزت کرتے تھے۔

    تاہم یہ رشتہ اس وقت ٹوٹ گیا تھا جب ہیر نے اپنی اہلیہ میگھن مرکل کو کیٹ اور ولیم سے متعارف کرایا تھا اور بالآخر کافی ان بن کے بعد جوڑے نے شاہی خاندان سے دوری اختیار کرلی تھی۔

    واضح رہے کہ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کنیسر میں مبتلا ہو گئی ہیں اور وہ علاج کے ابتدائی مراحل کے بعد روبہ صحت ہیں۔

    انھوں نے یہ انکشاف خود اپنے ویڈیو پیغام میں کیا جس میں وہ جذباتی ہو کر بیماری سے متعلق پہلی بار اس کی تصدیق کر رہی ہیں۔

    کیٹ مڈلٹن نے کہا کہ یہ ہمارے پورے خاندان کے لیے ایک ناقابل یقین حد تک مشکل دو مہینے رہے ہیں لیکن میرے پاس ایک بہترین میڈیکل ٹیم ہے جس نے میرا بہت خیال رکھا جس کے لیے میں بہت مشکور ہوں۔

  • برطانوی شہزادی نے اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کردی

    برطانوی شہزادی نے اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کردی

    سرجری کے بعد برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے دوبارہ سے اپنے فرائض کی انجام دہی کی طرف لوٹنا شروع کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیٹ مڈلٹن نے شاہی محل سے ہی ’چائلڈ کیرئیر پروجیکٹ‘ سے منسلک اپنے فرائض انجام دینا شروع کردیئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ برطانوی شہزادی کی طبیعت پہلے کے مقابلے میں اب کافی بہتری کی جانب گامزن ہے، جبکہ کیٹ مڈلٹن گھر میں رہ کر صحت یابی کی طرف لوٹتے ہوئے بچوں کی ابتدائی نشونما سے متعلق اپنے مختلف منصوبوں پر کام میں مصروف ہیں۔

    کینسنگٹن پیلس کے قریبی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برطانوی شہزادی (Royal Foundation Centre for Early Childhood) کی سربراہی میں کئے جانے والے ایک اہم مطالعے کی پیشرفت کی نگرانی میں مصروف ہیں۔

    اس تحقیق کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جو بہت جلد عوام کے لیے پیش کر دیئے جائیں گے، اس مطالعے کا مقصد ایک ایسا آلہٰ تیار کرنا ہے جو بچوں میں سماجی اور جذباتی نشوونما کا پتہ لگانے کے قابل ہو۔

    کینسنگٹن پیلس کے ترجمان کا تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ برطانوی شہزادی اس تحقیق کے پورے عمل کے دوران مسلسل محقیقن سے رابطے میں رہیں اور اپ ڈیٹ حاصل کرتی رہی ہیں، جس سے بچوں کی بہبود کے لئے ان کی لگن کا اظہار ہوتا ہے۔

    سعودی حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا

    واضح رہے کہ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی سرجری کے بعد شاہی محل کی جانب سے اس حوالے سے اعلان سامنے آیا تھا کہ شہزادی کی سرجری کامیابی سے ہمکنار ہوگئی ہے۔

  • کیٹ مڈلٹن کی ایک اور جعلی تصویر سامنے آگئی

    کیٹ مڈلٹن کی ایک اور جعلی تصویر سامنے آگئی

    برطانوی شاہی خاندان کی اہم ترین رکن، پرنسس آف ویلز، شہزادی کیٹ مڈلٹن کی ایک اور تصویر سے متعلق فوٹو ایجنسی نے جعلی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ نیا دعویٰ برطانوی شہزادی کی مدرز ڈے کے موقع پر جاری کی گئی جعلی تصویر پر ہلچل مچنے کے صرف ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔

    مذکورہ معاملہ سامنے کے بعد شاہی خاندان ایک بار پھر جانچ پڑتال کی زد میں آگیا ہے کیونکہ شاہی خاندان کی پرانی تصاویر کی تصدیق کے لیے اسے قریب سے پرکھا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ پیٹ کی سرجری مکمل ہونے کے بعد پہلی بار سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آنے والی برطانوی شہزادی کو مدرز ڈے کے موقع پر جعلی تصویر شیئر کرنے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    اب ایک فوٹو ایجنسی کی جانب سے اس بات کا دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بکنگھم پیلس کی جانب سے گزشتہ سال 21 اپریل کو جاری کی گئی شاہی فیملی کی تصویر بھی ترمیم شدہ تھی۔

    یہ تصویر 8 ستمبر 2022ء کو انتقال کر جانے والی ملکہ کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر شیئر کی گئی تھی۔

    میڈیا ’ٹیلی گراف‘ سے بات کرتے ہوئے فوٹو ایجنسی ’گیٹی‘ کے ایک نمائندے نے کہا ہے کہ گیٹی امیجز نے زیر بحث تصویر کا جائزہ لیا ہے اور اس پر ایک ایڈیٹر کا فیصلہ لیا گیا ہے، ایڈیٹر کا اس تصویر سے متعلق کہنا ہے کہ اس تصویر میں ڈیجیٹل طور پر ترامیم کی گئی ہیں۔

    صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کا امکان روشن، اہم وجہ سامنے آگئی؟

    فوٹو ایجنسی نے اس تصویر سے متعلق چھ مختلف تضادات کی نشاندہی کی ہے۔ فوٹو ایجنسی نے اس تصویر میں ’متعدد تضادات‘ کو اجاگر کیا ہے جو کیٹ نے موسم گرما میں بالمورل کے خاندانی سفر کے دوران لی تھی۔

  • کلینک کے عملے نے کیٹ مڈلٹن کی میڈیکل رپورٹ کے ساتھ کیا کیا؟

    کلینک کے عملے نے کیٹ مڈلٹن کی میڈیکل رپورٹ کے ساتھ کیا کیا؟

    کیٹ مڈلٹن کی سیکیورٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسپتال کے عملے نے ان کے نجی میڈیکل ریکارڈ کو دیکھنے کی کوشش کی ہے۔

    لندن میں واقع کلینک جہاں پرنسس آف ویلز اپنی سرجری کے لیے داخل تھیں، وہاں موجود عملے کے تین ارکان نے مبینہ طور پر کیٹ کی میڈیکل فائلوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے جس کے بعد ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    کیٹ مڈلٹن نے جنوری میں پرائیویٹ اسپتال میں پیٹ کی سرجری کروائی تھی۔ تاہم اب تین ملازمین کو شہزادی کے ڈیٹا کی ممکنہ خلاف ورزی کے بعد تادیبی کارروائی کا سامنا ہے۔

    یہ بات ابھی واضح نہیں ہے آیا کہ کنگ چارلس کے طبی ڈیٹا تک بھی رسائی کی کوشش کی گئی ہے یا نہیں، چارلس نے بھی اس سال کے شروع میں اپنے پروسٹیٹ کینسر کا علاج اسی اسپتال سے کرایا تھا۔

    لندن کلینک کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا ہے کہ مذکورہ اطلاعات سامنے آنے کے بعد تمام تر تفتیشی، ریگولیٹری اور تادیبی اقدامات کیے جائیں گے۔

    الرسل نے کہا کہ لندن کلینک میں موجود ہر شخص مریض کی رازداری کے حوالے سے ہمارے انفرادی، پیشہ ورانہ، اخلاقی اور قانونی فرائض سے بخوبی واقف ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس مریضوں کی معلومات کی نگرانی کے لیے نظام موجود ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں، تمام مناسب تفتیشی اور تادیبی اقدامات کیے جائیں گے۔

    چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ ہمارے اسپتال میں ان لوگوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے جو جان بوجھ کر ہمارے کسی مریض یا ساتھی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا سبنب بنے ہیںَ

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے سے متعلق کینسنگٹن پیلس اور کیٹ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس خلاف ورزی سے اسپتال کی ساکھ کو ناقابل نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

  • کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق شاہی مبصر کا اہم انکشاف

    کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق شاہی مبصر کا اہم انکشاف

    برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی پیٹ کی سرجری کے بعد ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کے بارے میں تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن اس وقت بہت زیادہ جذباتی اور نازک حالت میں ہیں۔ کیٹ مڈلٹن کی 16 جنوری کو پیٹ کی سرجری ہوئی تھی۔

    اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران شاہی مبصر پینی جونور نے برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق کھل کر بات کی۔

    شاہی مبصر پینی جونور کا کہنا تھا کہ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن پیٹ کی سرجری کے بعد ذہنی اور جسمانی طور پر کافی کمزوری کا سامنا کر رہی ہیں اور اُنہیں علاج کے دوران، ابھی تکلیف کے اس گہرے احساس کو مزید جھیلنا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایسی خاتون کو جو اپنی معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، ان پر بے جا تنقید نہیں کرنی چاہئے۔

    بی جے پی کا نوپور شرما سے متعلق اہم فیصلہ

    شاہی مبصر پینی جونور کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا کو سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی شہزادی کے ساتھ موجودہ صورتحال میں ہمدردی سے پیش آنا چاہیے۔

  • کیٹ مڈلٹن کا سرجری کے بعد اہم پیغام؟

    کیٹ مڈلٹن کا سرجری کے بعد اہم پیغام؟

    سرجری کے بعد اپنے پہلے پیغام میں برطانیہ کی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے عوام کی نیک تمناؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی جنوری میں پیٹ کی سرجری ہوئی تھی۔

    برطانیہ کی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ماؤں کے عالمی دن پر مبارک باد بھی دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے تینوں بچوں کے ہمراہ تصویر بھی جاری کی۔

    واضح رہے کہ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے پیٹ کی کامیاب سرجری کی گئی ہے۔ جس کے باعث انہیں دو ہفتوں تک اسپتال میں رہنا پڑا۔

    غزہ: اسرائیلی بمباری کے دوران رمضان المبارک کی آمد

    کینزنگٹن پیلس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹروں نے نجی اسپتال میں شہزادی کیٹ مڈلٹن کے پیٹ کی کامیاب سرجری کی ہے جس کے بعد پرنسز آف ویلز 2 ہفتوں تک اسپتال میں داخل رہیں گی۔