برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے اپنی صحت سے متعلق اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکی کیموتھراپی مکمل ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیٹ مڈلٹن نے بتایا کہ آپ جانتے ہیں زندگی لمحوں میں تبدیل ہوجاتی ہے اور پھر ہمیں اسی طوفانی لہروں اور انجانی راستوں سے گزرنا ہوتا ہے۔
پرنسسز آف ویلز نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کیموتھراپی پر مبنی علاج مکمل ہوگیا ہے۔ اس ویڈیو میں انکے شوہر شہزادہ ولیم اور تینوں بچے بھی موجود تھے۔
پرنسسز آف ویلز کی جانب سے اس سال کے اوائل میں کینسر کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے ذاتی تفصیلات کو شیئر کیا گیا تھا۔
برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اب جبکہ موسم گرما ختم ہونے کو ہے تو مجھے اپنے علاج کی تکمیل پر ایک گونہ اطمینان حاصل ہوا ہے، ایک خاندان کے طور پر پچھلے 9 ماہ بہت سختی میں گزارے ہیں۔
شیخ حسینہ کو بھارت سے تحویل میں لینے کےلیے بنگلہ دیش کا بڑا فیصلہ
یاد رہے کہ پرنسسز آف ویلز میں رواں سال جنوری میں پیٹ کی سرجری کے دوران کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد دوران علاج انھوں نے 22 مارچ کو ایک ویڈیو پیغام میں بیماری سے متعلق آگاہ کیا تھا۔