Tag: کیٹ مڈلٹن

  • کیٹ مڈلٹن سرجری کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں

    کیٹ مڈلٹن سرجری کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں

    شہزادی آف ویلز کیٹ مڈلٹن گزشتہ دو ماہ سے منظر سے غائب رہنے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ونڈسر کیسل کے قریب گزشتہ روز شہزادی آف ویلز کیٹ مڈلٹن اپنی والدہ کیرول مڈلٹن کے ہمراہ سیاہ آڈی ایس یو وی میں نظر آئیں۔

    شہزادی آف ویلز کیٹ مڈلٹن کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبریں دم توڑ گئیں۔

    شہزادی آف ویلز کی سوشل میڈیا پر آنے والی اس تصویر میں انہیں سیاہ لباس اور دھوپ کے چشمے پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس سے قبل ہسپانوی صحافی نے برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیٹ مڈلٹن اپنی سرجری کے بعد کوما میں جاچکی ہیں۔

    16جنوری کو ڈیڑھ ماہ قبل ویلز کی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی سرجری ہوئی تھی، سرجری کے بعد انہیں مکمل صحت یاب ہونے کے لیے تقریباً 10 سے 14 دنوں کے لیے آرام کی تجویز دی گئی تھی۔

    بعد ازاں شاہی محل نے کیٹ مڈلٹن کے کوما میں ہونے سے متعلق گردشی خبروں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا تھا۔

    دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز کس نے حاصل کیا؟

    برطانوی شاہی محل کی جانب سے اعلان ہونے کے باوجود کیٹ مڈلٹن کے کوما میں ہونے سے متعلق خبریں اس وقت زور پکڑ گئیں جب اسپتال سے ڈسچارج ہونے والی تصاویر میں شہزادی کی عدم موجودگی اور شہزادہ ولیم ذاتی مصروفیات کے باعث عوامی سرگرمیوں سے دستبردار ہوگئے۔

  • میگھن مارکل نئی کتاب میں کیٹ مڈلٹن پر ایسا کیا لکھنے جارہی ہیں؟

    میگھن مارکل نئی کتاب میں کیٹ مڈلٹن پر ایسا کیا لکھنے جارہی ہیں؟

    میگھن مرکل ’خواتین کو بااختیار بنانے‘ کے سلسلے میں ایک کتاب لکھ رہی ہیں جس میں انھیں کیٹ مڈلٹن پر بھی ایک باب تحریر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    شہزادہ ہیری کی اہلیہ آنے والی اپنی مبینہ سوانح عمری میں کیٹ مڈلٹن کیلئے مکمل طور پر ایک باب وقف کرسکتی ہیں۔ افواہیں زیرگردش ہیں کہ ہیری نے ڈچز آف سسیکس میگھن سے کہا ہے کہ وہ کتاب کے موضوع کا رخ شاہی خاندان کی طرف سے موڑ کر ’وومن ایمپاورمنٹ‘ کی جانب کردیں۔

    ذرائع نے نیو میگزین کو بتایا کہ بالآخر ان میں آپس میں سمجھوتہ ہوگیا ہے اب میگھن خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ایک کتاب پر کام کریں گی۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ سابق اداکارہ کی کتاب میں اب ’شاہی خاندان کے جھگڑوں‘ کے بجائے ان خواتین پر توجہ مرکوز کی جائے گی جو اپنے کام میں مہارت رکھتی ہیں۔

    پی آر ماہر ریان میک کارمک کا مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میگھن کو چاہیے کہ وہ کیٹ مڈلٹن کے بارے میں اپنی کتاب میں ایک باب تحریر کریں۔

    انھوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ اگر مارکل نے کیٹ مڈلٹن کے لیے ایک باب وقف کیا تو یہ ان کے لیے بونس پوائنٹس کے طور پر ہوگا۔

  • کیٹ مڈلٹن اور یو ایس اوپن کی فاتح کے درمیان ٹینس کا میچ

    کیٹ مڈلٹن اور یو ایس اوپن کی فاتح کے درمیان ٹینس کا میچ

    لندن: برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے یو ایس اوپن چیمپیئن شپ جیت کر وطن واپس لوٹنے والی اسٹار کھلاڑی ایما روڈا کانو کی استقبالیہ تقریب کے موقع پر ان کے ساتھ ٹینس کھیلی۔

    برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے ٹینس کھلاڑی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ٹینس کٹ پہن کر ان کے ساتھ میچ کھیلا، اس دوران وہ بہت لطف اندوز ہوئیں اور پرجوش دکھائی دیں۔

    یو ایس اوپن چیمپیئن شپ جیتنے والی کھلاڑی ایما نے شہزادی کے ساتھ کھیلنے کے بعد کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے بہترین لمحات کیٹ مڈلٹن کے ساتھ ٹینس کھیل کر گزارے ہیں اور جو تجربہ حاصل کیا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔

    اسٹار کھلاڑی 18 سالہ ایما کی شاندار کامیابی پر ان کے اعزاز میں یہ استقبالیہ تقریب نیشنل ٹینس سینٹر میں منعقد ہوئی تھی جس میں برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے شرکت کی اور یو ایس اوپن چیمپئین شپ جیت کر لوٹنے والی کھلاڑی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

    شہزادی کیٹ مڈلٹن نے برطانوی ٹینس اسٹار ایما روڈاکانو سے ملاقات کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک میچ ان کے خلاف کھیلا تو ایک میچ میں وہ ان کی پارٹنر بنیں۔

    39 سالہ برطانوی شہزادی نے 18 سالہ ٹینس اسٹار کی کامیابی پر بے پناہ مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹینس کے میدان میں شاندار کامیابی نہایت متاثر کن ہے۔

    یاد رہے کہ ایما روڈا کانو 44 سال میں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والی پہلی برطانوی خاتون کھلاڑی ہیں۔

  • شاہی خاندان کی بہوؤں کے بارے میں ایک اور انکشاف

    شاہی خاندان کی بہوؤں کے بارے میں ایک اور انکشاف

    لندن: برطانوی شاہی خاندان آج کل مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں میں ہے، حال ہی میں شاہی بائیو گرافر نے شاہی خاندان کی بہوؤں کے بارے میں ایک اور انکشاف کیا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق شاہی بائیوگرافر انگرڈ سیورڈ کا کہنا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان کی بہو شہزادی کیٹ مڈلٹن میگھن مرکل کے حوالے سے کافی پریشان تھیں، میگھن اپنے خاندان کی وجہ سے شرمندہ رہتی تھیں۔

    سیورڈ کا کہنا ہے کہ کیٹ مڈلٹن شہزادہ ہیری کے لیے خاصی پریشان تھیں۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ کیٹ مڈلٹن اس بات کو سمجھنے سے قاصر تھیں کہ آخر شہزادہ ہیری شادی سے قبل اپنے ہونے والے سسر تھامس مارکل سے کیوں نہیں ملے۔

    دوسری جانب میگھن مرکل اپنے خاندان کے حوالے سے شرمندہ رہتی تھیں اور صرف اپنی والدہ کے متعلق بات کرتی تھیں۔

    سیورڈ کا کہنا ہے کہ ہیری اپنی منگیتر میگھن مرکل سے بہت محبت کرتے تھے اور شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے پاس میگھن کو پسند کرنے کی اس کے علاوہ اور کوئی وجہ نہیں تھی۔

  • برطانوی شہزادی بھی پاکستانی فالودے کی دلدادہ نکلیں

    برطانوی شہزادی بھی پاکستانی فالودے کی دلدادہ نکلیں

    بریڈ فورڈ: برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن بھی پاکستانی فالودے کی دلدادہ نکلیں، شہزادی نے بڑے شوق سے پاکستانی فالودہ کھایا۔

    تفصیلات کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بریڈفورڈ میں واقع پاکستانی ریسٹورنٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر وہاں موجود شہریوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔

    ریسٹورنٹ میں شاہی جوڑے نے عملے کی مدد سے خود فالودہ تیار کیا اور بڑے شوق سے کھایا، اس دوران اسٹاف انہیں مکمل معلومات فراہم کرتا رہا۔

    ریسٹورنٹ میں شاہی جوڑے سے باکسر عامر خان نے ملاقات کی اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا، شاہی جوڑے نے خوشگوار موڈ میں وہاں موجود لوگوں میں گھل مل گئیں جب کہ پاکستانی کچن کے اسٹاف سے ملاقات بھی کی۔

  • برطانوی شاہی جوڑے کی  پاکستان آمد ، شایانِ شان استقبال کی تیاریاں مکمل

    برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد ، شایانِ شان استقبال کی تیاریاں مکمل

    اسلام آباد: برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر شایان شان استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کانورخان ایئربیس پر ریڈکارپٹ استقبال ہوگا، شاہی مہمان صدرمملکت اوروزیراعظم سےملاقاتیں بھی کریں گے

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ اورشہزادی آج  پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں ، شاہی جوڑے کا  ملک میں بھرپور اور پرتپاک استقبال کیا جائے گا ،جس کے لیے تقریباً تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

    شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن آج رات ساڑھےنوبجےنورخان ائیربیس پہنچیں گے، جہاں وفاقی وزیر، دفترخارجہ اوربرطانوی ہائی کمیشن کے حکام استقبال کریں گے جبکہ شاہی جوڑے کو  گارڈآف آنربھی پیش کیاجائےگا۔

    ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے بڑے پوتے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن 14 تا 18 اکتوبر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    شاہی جوڑے کی کل صدرپاکستان عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان سےملاقاتیں طے ہیں ، جس میں جس میں دوطرفہ ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

    برطانوی شہزادہ اورشہزادی16اکتوبر کو لاہور جائیں گے ، جہاں وہ شوکت خانم اسپتال، بادشاہی مسجد اور مینار پاکستان سمیت تاریخی جگہوں کا دورہ کریں گے  جبکہ جمعرات کو چترال کے لیے روانہ ہوں گے، شاہی جوڑے کا درہ خیبراورقلعہ خیبر کا دورہ بھی متوقع ہے۔

    ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا 18 اکتوبر دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائے گا۔

    واضح رہے کہ شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی۔

  • شاہی جوڑے کی پاکستان آمد، شہزادہ ولیم اور اہلیہ شمالی علاقوں کا دورہ کریں گے، کینزنگٹن پیلیس

    شاہی جوڑے کی پاکستان آمد، شہزادہ ولیم اور اہلیہ شمالی علاقوں کا دورہ کریں گے، کینزنگٹن پیلیس

    لندن: کینزنگٹن پیلیس کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کے دوران شاہی جوڑا اسلام آباد سے لاہور اور پھر شمالی علاقوں کا دورہ بھی کرے گا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن 14 تا 18 اکتوبر پاکستان کا دورہ کریں گے، شاہی جوڑے کے سیکریٹری اطلاعات نے دورے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا اسلام آباد اور لاہور کا دورہ کرے گا، شاہی جوڑا پہاڑی علاقوں اور مغربی سرحدی علاقوں کا دورہ بھی کرے گا، برطانوی دفتر خارجہ اور دولت مشترکہ کی درخواست پر دورہ کیا جائے گا۔

    کینزنگٹن پیلیس کے مطابق دورے میں خواتین اور بچوں کی تعلیم پر فوکس کیا جائے گا، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نوجوانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    شاہی جوڑا ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر بھی غور کرے گا، شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن پاک فوج کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے، پاکستان کی سیکیورٹی صورت حال، چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

    واضح رہے کہ شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی۔

    برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی جانب سے دورہ پاکستان ترتیب دیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ان کے استقبال کے منتظر ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شاہی جوڑے کا دورہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کی عکاسی کرے گا، پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی روابط ہیں جنہیں دونوں مزید مستحکم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    خیال رہے کہ 2006ء میں شہزادہ چارلس نے اپنی اہلیہ کمیلہ پارکر کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

  • کنگسٹن پیلس کا برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان

    کنگسٹن پیلس کا برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان

    لندن: کنگسٹن پیلس نے برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن آئندہ ماہ اکتوبر میں پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے، شہزادہ ولیم، شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ 14 سے 18 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی۔

    برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی جانب سے دورہ پاکستان ترتیب دیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ان کے استقبال کے منتظر ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شاہی جوڑے کا دورہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کی عکاسی کرے گا، پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی روابط ہیں جنہیں دونوں مزید مستحکم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    خیال رہے کہ 2006ء میں شہزادہ چارلس نے اپنی اہلیہ کمیلہ پارکر کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

  • شہزادی شارلٹ کے اسکول کا پہلا دن، والدین کی نیک تمنائیں

    شہزادی شارلٹ کے اسکول کا پہلا دن، والدین کی نیک تمنائیں

    لندن: برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کی بیٹی نے آج تعلیم کے حصول کے لیے اسکول کا رخ کیا، والدین نے شارلٹ کو خوشگوار موڈ‌ میں‌ اسکول چھوڑا۔

    ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ کی بیٹی شہزادی شارلٹ نے آج پہلی بار اسکول میں قدم رکھا، کیٹ مڈلٹن اور والد شہزادہ ولیم نے انہیں حصول علم کے جاری سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    شہزادی شارلٹ نے ٹھامس بیٹرسی اسکول میں اپنے بڑے بھائی شہزادہ جارج کو جوائن کیا۔

    والدین کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار کے بعد شارلٹ نے اپنے نئے کلاس میٹس کو جوائن کیا اور ڈیسک پر بیٹھ کر کچھ انتہائی دلچسپ مضامین کا انتخاب کیا۔

    اسکول ویب سائٹ اسٹیٹس کے مطابق ہم سمجھتے ہیں کہ ابتدائی سالوں کا فاؤنڈیشن مرحلہ سیکھنے کی طرف مثبت رجحان پیدا کرنے میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

    مزید پڑھیں: شاہی شادی میں ننھی شہزادی شارلٹ دلہن کا لباس زیب تن کریں گی

    اسکول ویب سائٹ میں کہا گیا کہ اسکول کے ابتدائی سال میں بچے بہت کچھ سیکھتے ہیں، کچھ کری ایٹو، پرابلم حل کرتے ہیں، اچھے تعلقات بناتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں۔

    اسکول کے ابتدائی سال میں اساتذہ کی جانب سے بچوں کو سپورٹ کیا جاتا ہے اور مختلف سرگرمیاں متعارف کرائی جاتی ہیں تاکہ کھیل کود میں بچے پڑھ بھی سکیں۔

    شہزادی شارلٹ کو اسکول میں پرسنل، سوشل، ایموشنل ڈیولپمنٹ، کمیونی کیشن اور لینگویج، فزیکل ڈیولپمنٹ، لٹریسی، حساب اور آرٹ اینڈ ڈیزائن کے حوالے سے سکھایا جائے گا۔

    آئندہ چند دنوں میں ہم نے چند ایسی چیزیں ذہن میں رکھی ہیں جو ننھی شہزادی سیکھ لیں گی، شہزادی شارلٹ کو اسکول میں لوگوں کی مدد کرنا، کتابیں پڑھنا، رائٹنگ اور دیگر کھیلوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

  • برطانوی شہزادہ جارج نے زندگی کی 6 بہاریں دیکھ لیں

    برطانوی شہزادہ جارج نے زندگی کی 6 بہاریں دیکھ لیں

    لندن: برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے بڑے بیٹے شہزادہ جارج الیگزینڈر لوئی 6 برس کے ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادہ جارج آج اپنی چھٹی سالگرہ منا رہے ہیں، چھٹی سالگرہ کے موقع پر شاہی محل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصاویر جاری کردیں۔

    رپورٹ کے مطابق شاہی محل کنگسٹن پیلس کی جانب سے شہزادہ جارج کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر جاری کی گئی نئی تصاویر ان کی والدہ شہزادہ کیٹ مڈلٹن نے کھینچیں ہیں۔

    برطانیہ کے مستقبل کے تاج دار شہزادہ جارج اپنی نئی تصاویر میں ہنستے مسکراتے ہوئے شاہی باغ میں کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، انہوں نے سفید ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔


    شاہی محل کی جانب سے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ جارج کی نئی تصاویر ان کی سالگرہ کی مناسبت سے لی یگئیں، شہزادہ جارج کے لیے محبت بھرے پیغامات پر سب مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ شہزادہ جارج کی پیدائش کے بعد سے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے بچوں کی سالگرہ پر تصاویر جاری کرنا شاہی محل کی روایت بن چکا ہے۔

    شہزادہ جارج اپنے دادا شہزادہ چارلس اور والد شہزادہ ولیم کے بعد شاہی تخت کے لیے تیسرے نمبر پر امیدوار ہیں۔