Tag: کیٹ واک

  • کیٹ واک کرتی گائے کی ویڈیو وائرل

    کیٹ واک کرتی گائے کی ویڈیو وائرل

    اکثر اوقات جانوروں کی مختلف مزاحیہ حرکتوں کی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر بے اختیار ہنسی آجاتی ہے، اب حال ہی میں ایک گائے کی ایسی ہی ویڈیو نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

    بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں ایک گائے کیٹ واک کے انداز میں چلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

    یہ ویڈیو سنہ 2018 کی ہے لیکن اب اچانک دوبارہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ہے، ویڈیو کو اب تک 80 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔

    بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گائے کسی انجری یا بیماری کا شکار بھی ہوسکتی ہے اس وجہ سے اس کے چلنے کا انداز ایسا ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ دسمبر میں بھی ایک گائے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک ٹرالی رکشہ کے پیچھے دیوانہ وار بھاگ رہی تھی۔

    بھارتی ریاست اڑیسہ میں پیش آنے والے اس واقعے میں رکشے میں موجود شخص گائے کے زخمی بچھڑے کو جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے کر جارہا تھا اور اس کی بے چین ماں رکشے کے پیچھے بھاگ رہی تھی۔

    ماں نے اس طرح 3 کلو میٹر کا سفر طے کیا تھا جہاں اس کے بچھڑے کو جانوروں کے ڈاکٹر تک پہنچایا گیا۔

  • غیر ملکی سفیروں کی پاکستانی ملبوسات میں منفرد کیٹ واک

    غیر ملکی سفیروں کی پاکستانی ملبوسات میں منفرد کیٹ واک

    لاہور میں پیپرز مریکل اور الحمرا آرٹس کونسل کے تعاون سے چوتھے سالانہ فنڈ ریزنگ شو کا انعقاد کیا گیااس شو سے حاصل آمدنی پاکستان میں موجود معذور افراد کی اعانت میں استعمال کی جائے گی۔

    fashion-post-1

    چوتھے سالانہ فنڈ ریزنگ پروگرام میں 45 فنکاروں نے 35 مختلف فن پارے پیش کیے اور حیران کن طور پر یہ تمام فنکار کوئی پیشہ ور ماڈلز یا گلوکار نہیں بلکہ غیر ملکی سفیر اور سفارت کار تھے جن کو سفارتی امور کی انجام دہی کا تو خوب تجربہ تھا تا ہم شو بز سے دور دورتک تعلق نہ تھا لیکن محض معذور افراد کی مدد و اعانت کے لیے پروگرام کا حصہ بنے۔

    modeling-1

    پیپرز مریکل اور الحمرا آرٹس کونسل کے اشتراک سے معذور افراد کے لیے چندہ اکھٹے کرنے کے لیے رکھی گئی پیش کیے گئے کلر آف فیوژن میں جرمنی، آسٹریلیا، جاپان، بوسنیا، ڈنمارک اور پولینڈ کے سفیر شامل تھے جنہوں نے اپنی بیگمات کے ساتھ پاکستان کے روایتی ملبوسات زیب تن کر کیٹ واک کی۔

    modeling-2

    یہی نہیں بلکہ امریکہ، بلجیئم، اٹلی، تھائی لینڈ اور سری لنکا کے سفارت کاروں نے بھی پروگرام میں روایتی ٹیبلیو، نغمے اور خاکے پیش کیئے جس سے حاضرین محظوط ہوئے۔

    modeling-4

    جب کہ جاپانی موسیقی پر رقص نے ماحول کو مزید خوشگوار بنادیا جب کہ مختلف ممالک کی دھنوں پر سفیروں اور سفارت کاروں کے بچوں نے بھی ٹیبلو اور رقص پیش کیئے۔

    modeling5

    تاہم مشہور پاکستانی ملی نغمی دل دل پاکستان پیش کر کے بوسنیا کے سفیر اور ان کی اہلیہ نے سب سے زیادہ داد و تحسین سمیٹی اور تقریب اپنے نام کر لی۔

    modeling-3

    واضح رہے مریکل پیپرز اپنی نوعیت کی منفرد پلیٹ فارم ہے جو فالتو ردی سے مار آمد اور خوبصورت چیزیں تیار کرتے ہیں اور یہ ہنر غریب خواتین کو بھی سیکھاتے ہیں جس سے وہ خواتین نہ صرف باعزت روزگار حاصل کر پاتی ہیں بلکہ معاشی و سماجی تحفظ کا احساس بھی رہتا ہے۔

  • لندن فیشن ویک میں ماڈلزکی ریمپ پر کیٹ واک

    لندن فیشن ویک میں ماڈلزکی ریمپ پر کیٹ واک

    لندن: فیشن ویک میں حسین ماڈلز کی دیدہ زیب ملبوسات کے ساتھ ریمپ پر واک نے حاضرین کے دل موہ لیے۔

    لندن فیشن ویک اپنی تمام تررنگینیوں کے ساتھ جاری ہے،اس رنگا رنگ فیشن ویک میں مختلف ممالک کے 80 سے زائد فیشن ڈیزائنر موسم خزاں اور سرما ں کے حوالے سے اپنے نت نئے ملبوسات کی نمائش کررہے ہیں۔

    شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے جے ایس لی کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کو پہلے روز نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جے ایس لی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملبوسات کو ڈیزائن کرتے وقت وکٹوریا دورکے سٹائل کو مدنظر رکھا ہے۔

    دوسری جانب برٹش فیشن کونسل کی چیف ایگزیکٹو کیرولائن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن فیشن ویک میں پیش کیے جانے والے ملبوسات کو ڈیزائنر نے دنیا بھر کے کلائنٹس کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا ہے۔ جن لگژری برانڈز کی پراڈکٹس اس فیشن شو میں پیش کی جائینگی ان کی فروخت میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔

    معروف فیشن ڈیزائنرز کے دلکش اور رنگین لباس زیب تن کیے ماڈلز ریمپ پر جلوے بکھیر رہی ہیں۔حسین ماڈلز کا یہ میلہ بائیس فروری تک جاری رہے گا۔

  • لاہور: معروف ماڈلز کی ریمپ پر کیٹ واک نے ماحول دو آتشہ کردیا

    لاہور: معروف ماڈلز کی ریمپ پر کیٹ واک نے ماحول دو آتشہ کردیا

    لاہور: جہاں سیاسی گرما گرمی عروج پر ہے وہیں معروف ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کر کے ماحول کو دو آتشہ کردیا

    حلقہ این اے 122 میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے الیکشن کے دوران اسی حلقے میں رنگارنگ فیشن شو منعقد کی گیا جس میں مختلف ماڈلز نے معروف ڈیزائنرزکے نت نئے ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر کیٹ واک کی۔

    لیڈر گروپ کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ فیشن شو کے دوران گلوکار وارث بیگ سمیت مختلف فنکاروں نے سروں کا جادو جگایاجبکہ معروف بیلے ڈانسر لکی علی نے اپنے مخصوص انداز میں نرت بھاو کیا۔

    گلوکاری،فیشن اور رقص پر مشتمل شوسے محظوظ ہونے کیلئے شائقین فن بڑی تعداد میں مقامی کلب میں موجود تھے۔

  • قوت گویائی ، سماعت سے محروم اور اپا ہج ماڈلز کی کیٹ واک

    قوت گویائی ، سماعت سے محروم اور اپا ہج ماڈلز کی کیٹ واک

    لاہور: بیوٹی اینڈ فیشن شو میں قوت گویائی اور سماعت سے محروم ماڈلزنے ریمپ پر کیٹ واک کرکے خوب داد سمیٹی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورکے مقامی ہوٹل میں ہونیوالے فیشن شو میں مختلف بیوٹیشنز اور ڈیزائنرز کی طرف سے میک اپ ہیرکٹ اور عروسی ملبوسات کا مظاہرہ کیا گیا۔

    اس موقع پر سننے اور بولنے سے قاصر ماڈلز نے ریمپ واک کی فیشن شو میں اپاہج ماڈلزنے بھی بیساکھیوں کے سہارے واک کی، جسے شائقین فیشن نے بے پناہ سراہا۔

    اس موقع پر ننھے ماڈلزبھی ریمپ پر جلوہ گر ہوتے رہے، فیشن اینڈ بیوٹی شو کے انعقاد کا مقصد خصوصی بچوں میں احساس محرومی ختم کرکے ان میں آگے برھنے کا جذبہ اجاگر کرنا تھا۔