Tag: کیپسول

  • مچھلی کے تیل کے کیپسول کیا واقعی ذہنی صحت کے لیے مفید ہیں؟

    مچھلی کے تیل کے کیپسول کیا واقعی ذہنی صحت کے لیے مفید ہیں؟

    امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کا استعمال ذہنی صحت کو کسی قسم کا فائدہ نہیں پہنچاتا کیونکہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے ذہنی بے چینی اور ڈپریشن پر نہ ہونے کے برابر یا کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

    میساچوسٹس جنرل ہاسپٹل اور ہارورڈ میڈیکل اسکول کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ مچھل کے تیل کے سپلیمنٹس سے ڈپریشن کی روک تھام یا مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

    اس تحقیق میں 18 ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کی عمریں 50 سال یا اس سے زیادہ تھی اور کسی میں ڈپریشن کی تشخیص نہیں ہوئی تھی۔

    تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ طویل المعیاد بنیادوں پر مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس کے استعمال سے ڈپریشن یا اس کی علامات کے خطرے میں کوئی کمی نہیں آئی اور نہ ہی مزاج کے معیار پر کسی قسم کے اثرات مرتب ہوئے۔

    درحقیقت تحقیق میں یہ دریافت کیا گیا کہ ان سپلیمنٹس کے استعمال سے ڈپریشن یا اس سے منسلک علامات کا خطرہ کچھ حد تک بڑھ گیا۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈپریشن کے خطرے میں معمولی اضافہ بہت زیادہ نمایاں نہیں، مگر حقیقت تو یہ ہے کہ ان سپلیمنٹس سے مزاج پر کوئی فائدہ مند یا نقصان دہ اثرات مرتب نہیں ہوتے اور یہ نتیجہ ہم نے ان افراد کا 7 سال تک جائزہ لینے کے بعد نکالا۔

    اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہوئے۔

  • مچھلی کے تیل کے کیپسول سے نقصان بھی ہوسکتا ہے؟

    مچھلی کے تیل کے کیپسول سے نقصان بھی ہوسکتا ہے؟

    مچھلی کے تیل اور چکنائی کو انسانی جسم کے لیے نہایت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے اور اس کے لیے اس کی کیپسول بھی بازار میں دستیاب ہیں، تاہم اب ماہرین نے اس کا نقصان بھی دریافت کرلیا ہے۔

    حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل یا اومیگا تھری کیپسول ایسے افراد میں دل کی دھڑکن کی رفتار میں تبدیلی لانے کا باعث بن سکتے ہیں جن کے خون میں چکنائی یا لپڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

    یورپین ہارٹ جرنل میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ اس وقت مچھلی کے تیل کے سپلمنٹس کے بارے میں عندیہ دیا جاتا ہے کہ یہ دل کی شریانوں سے جڑے خطرات کو کم کرتے ہیں اور یہ ہر جگہ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر دستیاب ہیں۔

    اس سے قبل کچھ کلینیکل ٹرائلز میں خیال ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ سپلمنٹس دھڑکن میں بے ترتیبی کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں، اس عارضے کے شکار افراد میں فالج کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

    دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی والا یہ مرض مختلف پیچیدگیوں جیسے خون گاڑھا ہونے، فالج اور ہارٹ فیلیئر کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

    اس تحقیق میں مچھلی کے تیل کے سپلمنٹس پر ہونے والی تحقیقی رپورٹس کا جامع تجزیہ کر کے یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ ان سے دھڑکن میں بے ترتیبی کا خطرہ کتنا بڑھ جاتا ہے۔

    ان تحقیقی رپورٹس میں 50 ہزار سے زائد افراد شامل تھے جن کو مچھلی کے تیل کے کیپسول یا پلیسبو کا استعمال 2 سے 7 سال تک کروایا گیا، مچھلی کے تیل کی روزانہ خوراک 0.84 گرام سے 4 گرام تھی۔

    ماہرین نے دریافت کیا کہ یہ سپلمنٹس پلیسبو کے مقابلے میں دھڑکن کی بے ترتیبی کے عارضے کا خطرہ 1.37 گنا بڑھا سکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ مچھلی کے تیل کے سپلمنٹس سے دھڑکن کی بے ترتیبی کا خطرہ بڑھتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک ٹرائل میں عندیہ دیا گیا تھا کہ یہ سپلمنٹ دل کی شریانوں کے لیے مفید ہے مگر دھڑکن کی بے ترتیبی کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی فروخت ڈاکٹروں کے نسخے پر ہونی چاہیئے۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر کے قبضے سے ہیروئن کے کیپسول برآمد

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر کے قبضے سے ہیروئن کے کیپسول برآمد

    اسلام آباد : اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے ہیروئن کے کیپسول برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافررحمت اللہ کوگرفتار کرکے ہیروئن کے 80 کیپسول برآمد کرلیے۔

    اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزم رحمت اللہ غیرملکی ایئرلائن کی پروازکیو آر 633 سے دوحہ جا رہا تھا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ 2 کلو منشیات برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ جانے والے مسافر سے 2 کلو منشیات برآمد کی تھی۔

    اے ایس ایف حکام نے منشیات برآمد ہونے کے بعد مسافرکو انسداد دہشت گردی فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا تھا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرہیروئن قطراسمگل کرنےکی کوشش ناکام‘ مسافر گرفتار

    واضح رہے کہ رواں سال 3 اگست کو اسلام آباد ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے قطرجانے والے مسافر سے ہیروئن کے 80 کیپسول برآمد کیے تھے۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پرہیروئن قطراسمگل کرنےکی کوشش ناکام‘ مسافر گرفتار

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرہیروئن قطراسمگل کرنےکی کوشش ناکام‘ مسافر گرفتار

    اسلام آباد : اسلام آباد ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے قطرجانے والے مسافر سے ہیروئن کے 80 کیپسول برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے قطر جانے والے ایک مسافر کے قبضے سے ہیروئن سے بھرے 80 کیپسول برآمد کرلیے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ملزم شاہد دوحہ روانہ ہورہا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد ایئرپورٹ پرنائیجیرین باشندے سے ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد ہوئے، گرفتارنائیجیرین شہری ترکی جا رہا تھا۔

    عمرہ پر جانے والے مسافر کے احرام سے ایک کلو ہیروئن برآمد

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرکے عمرہ پر جانے والے مسافر کے احرام سے ایک کلو ہیروئن برآمد کی تھی۔

    گرفتارملزم آصف محمود فیصل آباد کا رہائشی تھا اور پی آئی اے کی ریاض جانے والی پرواز 725 سے عمرہ پر جا رہا تھا۔

    کراچی : ایئرپورٹ پرمسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

    واضح رہے کہ 3 جون کو کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مسافر کے قبضے سے دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔