Tag: کیپشن

  • آپ کو ”ماریہ“ کیسی لگی؟ شازیل شوکت نے مداحوں سے رائے مانگ لی

    آپ کو ”ماریہ“ کیسی لگی؟ شازیل شوکت نے مداحوں سے رائے مانگ لی

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ شازیل شوکت نے ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ سے متعلق مداحوں سے رائے مانگ لی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل عداوت میں (ماریہ) کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ شازیل شوکت نے ڈرامے میں اپنے کردار سے متعلق مداحوں سے رائے مانگ لی ہے۔

    انہوں نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ’ آپ کو ماریہ کیسی لگی؟‘ ساتھ ہی انہوں نے اس دیگر اداکاروں کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    اداکارہ شازیل شوکت نے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں سید جبران (اسجد)، شازیل شوکت (ماریہ)، فاطمہ آفندی (اریبہ، منفی کردار)، سعد قریشی (ریحان)، دانیہ انور (بے بی، منفی کردار)، نوید رضا (انکسار)، راحت غنی (عنبر)، سچل افضل (فہد) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by RaHaT GhaNi (@rahatghani3)

    عداوت کی ہدایت کاری کے فرائض سید جاری خوشنود نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ریحانہ آفتاب نے لکھی ہے۔

    ڈرامے کی کہانی سعد قریشی، فاطمہ آفندی، سید جبران، شازیل شوکت کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اریبہ، ماریہ سے بدلہ لیتی ہیں اور بے بی بھائی اسجد کی شادی کزن عنبر سے نہیں ہونے دیتیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فاطمہ آفندی اور شازیل شوکت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • گوگل کا صارفین کے لیے ایک اور بہترین فیچر

    گوگل کا صارفین کے لیے ایک اور بہترین فیچر

    دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے ایک اور اہم فیچر متعارف کروا دیا، اس فیچر کی بدولت صارفین اپنے براؤزر پر کسی آڈیو اور ویڈیو کو پلے کرنے پر انگلش سب ٹائٹلز بھی دیکھ سکیں گے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سرچ انجن گوگل نے اپنے کروم ویب براؤزر میں ایک اہم فیچر لائیو کیپشنز متعارف کروا دیا ہے۔

    گوگل کی جانب سے کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں لائیو کیپشنز کی آزمائش مئی 2020 سے کی جارہی تھی اور اب تمام صارفین اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    اس کے لیے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر کروم کا ورژن 89 انسٹال ہونا ضروری ہوگا جس کے بعد وہ ریئل ٹائم کیپشن کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ اس فیچر کے لیے کروم کی سیٹنگز میں جاکر وہاں ایکسس ایبلٹی کو سرچ کریں اور وہاں لائیو کیپشنز کو ان ایبل کردیں۔

    لائیو کیپشنز ان ایبل کرنے پر صارفین اپنے براؤزر پر کسی آڈیو اور ویڈیو کو پلے کرنے پر انگلش سب ٹائٹلز دیکھ سکیں گے۔

    خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے لائیو کیپشن کا فیچر 2019 میں اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جو آغاز میں پکسل 4 کو دستیاب تھا۔

    بعد ازاں اسے دیگر فونز جیسے گلیکسی ایس 20 اور ون پلس 8 میں پیش کیا گیا، جو فون کالز کی بجائے میڈیا فائلز پر کام کرتا تھا۔ گوگل کروم پر یہ فیچر یوٹیوب اور فیس بک پر ان ویڈیوز پر بھی کام کرتا ہے جن کو میوٹ کیا گیا ہو۔

    فی الحال یہ فیچر صرف انگلش زبان والی آڈیو کے لیے دستیاب ہے اور دیگر زبانوں کو شناخت نہیں کرسکتا۔