لندن: برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے لیے لاکھوں پاؤنڈز کی خطیر رقم جمع کرنے والے سابق فوجی کیپٹن ٹام مور کو ڈبلیو ڈبلیو ای نے اعزازی چیمپئن شپ ٹائٹل دینے کا اعلان کردیا۔
ڈبلیو ڈبلیو ای نے 100 سالہ ٹام مور کو اعزازی طور پر ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ بیلٹ دینے کا اعلان کردیا۔ کیپٹن ٹام مور جمعرات کو اپنی 100 ویں سالگرہ منائیں گے اور اسی دن انہیں یہ اعزاز دیا جائے گا۔
دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوج کی جانب سے لڑنے والے ٹام مور نے این ایچ ایس کے لیے 2 کروڑ 90 لاکھ پاؤنڈز سے زائد کی رقم جمع کرلی تھی۔
کیپٹن ٹام نے اپنے گارڈن میں واک کرتے ہوئے شہریوں سے فنڈز کی اپیل کی جس پر عوام کا بھرپور رد عمل آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کروڑوں پاؤنڈز کی قم اکٹھی ہوگئی۔
انہوں نے اپنے گھر کے گارڈن کے 100 چکر پورے کر کے 1 ہزار پاؤنڈز جمع کرنے کا ہدف بنایا تھا لیکن عوام نے پیسوں کے ڈھیر لگا دیے۔
اپنے ان تھک جذبے کے باعث کیپٹن ٹام برطانوی عوام کے ہیرو بن گئے، حکومت نے انہیں فخر برطانیہ کے ایوارڈ سے بھی نوازا جبکہ ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھی درج کرلیا گیا۔
صوابی : خیبرپختونخوا کےڈسٹرکٹ صوابی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن اور ایک فوجی اہلکار شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے، شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں پاک فوج کے کیپٹن جنید اور سپاہی امجد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
پاک فوج کے کیپٹن جنید اور سپاہی امجد کی نماز جنازہ میں کورکمانڈر پشاور اور سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اس سےقبل پاکستان میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کے پانچ شہدا نائیک ثنا اللہ، نائیک صفدر، سپاہی الطاف، سپاہی انوار، سپاہی نیک محمد کی نماز جنازہ بھی پشاور گیریژن میں ادا کی گئی۔
سپاہی نیک محمد کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے عمر کوٹ میں ادا کی گئی، صدر پاکستان، آرمی چیف اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے پھول چڑھائے گئے، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہید نیک محمد کے والد کا کہنا تھا کہ وہ دوسرے ملک کی سلامتی کی خاطر دوسرے بیٹوں کو بھی وطن پر قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، شہید کے عزیز و اقارب اور اہل محلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں نیک محمد کی شہادت پر فخر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق صوابی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیا جانے والا آپریشن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا۔
پاک فوج کےسربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ختم کرکے دم لیا جائے گا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے برپا کردہ فساد کا حساب دینا ہوگا۔
خیال رہےکہ اس سےقبل اتوار اور پیر کی درمیانی شب پاکستان میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں افغانستان سے دہشت گردوں کے3پاکستانی چیک پوسٹوں پرحملےمیں 5اہلکار شہید جبکہ 10دہشت گرد مارے گئےتھے۔
یاد رہےکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نےگزشتہ روزمہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پاک فوج کے جوانوں اور شہیدوں کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیاتھا۔
واشنگٹن : ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارہیلری کلنٹن نے امریکی فوج کےپاکستانی نژادکیپٹن ہمایوں خان کو خراج عقیدت پیش کیا.
تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹک صدراتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمایوں خان نے اپنے عمل سے اپنے ساتھیوں کی جان بچائی.
ہیلری کلنٹن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمایوں خان امریکی اقدار کا مظہر ہے.
Capt. Khan embodied the best of our values when his actions saved his unit. Last night, his parents told his story:https://t.co/3z8Wvf8Xdg