Tag: کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری

  • کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری، تحقیقاتی کمیٹی  کا روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ

    کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری، تحقیقاتی کمیٹی کا روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کے واقعے کی تحقیقات کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ کرلیا ، کمیٹی رپورٹ مرتب کرکے وزیراعلیٰ سندھ کوپیش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کے واقعے پر تحقیقاتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا، جس میں تحقیقاتی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ وزرا کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر بیٹھک کرے گی۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ کیپٹن(ر)صفدر،آئی جی سندھ معاملےپرشواہد اکٹھےکرلئے ہیں ، ہوٹل سے لیکرتھانے تک اور آئی جی سندھ کے گھراور گزرگاہوں کی سی سی ٹی وی حاصل کرلی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن(ر)صفدر کو کمیٹی میں یا وڈیولنک پر بلانے کافیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی کوبھی ایک دودن میں طلب کیاجائے گا۔

    کمیٹی رپورٹ مرتب کرکے وزیراعلیٰ سندھ کوپیش کرے گی اور ضرورت پڑنے پرمریم نوازسے بھی رابطہ کیا جائے گا جبکہ کمیٹی متاثرہ ہوٹل کے کمرے،آئی جی کی رہائشگاہ کامعائنہ بھی کریگی۔

    یاد رہےکراچی میں کیپٹن صفدرکی گرفتاری اورافسران کی چھٹیوں کی درخواست پر تحقیقات کیلئے حکومت سندھ نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی،   کمیٹی میں ناصرحسین شاہ ، سعیدغنی،مرتضیٰ وہاب اوردوصوبائی وزراشامل  ہیں۔

  • کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری ، وزیراعلیٰ سندھ آج پریس کانفرنس میں حقائق سامنے رکھیں گے

    کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری ، وزیراعلیٰ سندھ آج پریس کانفرنس میں حقائق سامنے رکھیں گے

    کراچی : پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی گرفتاری کے پیچھے کوئی نہ کوئی عوامل ہیں، وزیراعلیٰ سندھ آج پریس کانفرنس کرکے حقائق سامنے رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مزار قائدپرجوہوا وہ ہونانہیں چاہیےتھا، وزیراعلیٰ سندھ آج پریس کانفرنس کرکےحقائق سامنےرکھیں گے ، واقعےسےمتعلق تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہے۔

    شرمیلافاروقی کا کہنا تھا کہ کیپٹن(ر)صفدرکی واقعے سے متعلق صبح پتہ چلا تھا، درج ایف آئی آرمیں وقت شام7بجے لکھا گیا ہے ، تحقیقات کے بعد تمام حقائق قوم کے سامنےلائیں گے۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کےپیچھےکوئی نہ کوئی عوامل ہیں، دو سو لوگ نامزد تھے گرفتاری صرف صفدر کی ہوئی ، سندھ حکومت گرفتاری سےمتعلق لاعلم تھی، سازشی عناصر اس وقت وفاق میں بیٹھے ہیں۔

    گذشتہ روز وزیراطلاعات سندھ ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گرفتاری پر اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دیا ہے، گرفتاری میں کون ملوث ہے مکمل انکوائری ہوگی، تاہم آئی جی اغوا ہوئے یا نہیں اس واقعے کا علم نہیں۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہا تھا کہ یہ سارا کھیل وفاقی حکومت کی ایماں پر ہوا ہے، کارروائی سے پہلے حکومت سندھ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔