Tag: کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری

  • ‘ کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کی خبرسن کر  شدید صدمہ ہوا’

    ‘ کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کی خبرسن کر شدید صدمہ ہوا’

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا، واقعے کی مکمل تحقیقات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری اور مریم نوازکےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جس میں بلاول بھٹو نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کی خبرسن کر شدیدصدمہ ہوا۔

    بلاول بھٹو کا مریم سے مکالمے میں کہنا تھا کہ تکلیف دہ گھڑی میں آپ کےساتھ مکمل اظہاریکجہتی کرتاہوں، رات گئےاس طرح کی گرفتاری سندھ کی روایات کےبھی منافی ہے۔

    چیئرمین پی پی نے کہا سندھ حکومت کوگرفتاری سےآگاہ نہیں کیاگیا، وزیراعلیٰ سندھ کوہدایات جاری کی ہیں واقعے کی مکمل تحقیقات ہو۔

    اس سے قبل مولانافضل الرحمان اور مریم نوازکے درمیان ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں مولانافضل الرحمان کی کیپٹن (ر)صفدرکی گرفتاری کی مذمت کی تھی۔

    واضح رہے مزارقائد تقدس پامالی کیس میں کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتار کر لیا گیا تھا ، کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری نجی ہوٹل سےعمل میں لائی گئی تھی۔

    مزار قائد کے تقدس کی پامالی کامقدمہ وقاص احمد نامی شہری کی مدعیت میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت دو سو نامعلوم افراد کیخلاف بریگیڈ تھانے میں درج کیا گیا تھا، مقدمے میں قائداعظم مزار آرڈیننس کی خلاف ورزی جان سے مارنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی۔

  • سندھ پولیس نے کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری سے متعلق اپنا ٹوئٹ ڈلیٹ کردیا

    سندھ پولیس نے کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری سے متعلق اپنا ٹوئٹ ڈلیٹ کردیا

    کراچی : سندھ پولیس نے کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری سے متعلق اپنا ٹوئٹ ڈلیٹ کردیا، ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ کیپٹن(ر) صفدر کیخلاف کارروائی قانون کے مطابق کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نےکیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری سےمتعلق اپناٹوئٹ ڈلیٹ کردیا ،ٹوئٹ 35 منٹ بعد ڈلیٹ کیا گیا ، ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ کیپٹن(ر) صفدر کیخلاف کارروائی قانون کے مطابق کی گئی، سندھ پولیس کی جانب سے پہلی مرتبہ ٹوئٹر پر خبرجاری کی گئی تھی۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ ہاؤس میں کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری پر اہم اجلاس ہوا تھا ، جس میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی، پراسیکیوٹرجنرل،سیکریٹری قانون شریک تھے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کیپٹن(ر)صفدر کے کیس پربریفنگ لی اور قانون کے مطابق کارروائی کیلئےافسران کو احکامات جاری کئے اور کہا وزیراعلیٰ ہاؤس میں میٹنگ پر ترجمان اپنا مؤقف نہیں دے رہے۔

    یاد رہے پیپلزپارٹی کےصوبائی وزیر سعیدغنی نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر مریم نواز کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے الزام کراچی پولیس پرڈال دیا تھا اور کہا تھا کہ مزارقائدپرکیپٹن صفدرنےجوکچھ کیاوہ نامناسب تھا، جس اندازمیں کراچی پولیس نےگرفتاری کی وہ قابل مذمت ہے۔

    سعیدغنی کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدرکی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایات پرنہیں ہوئی، پولیس کااقدام پی ڈی ایم جماعتوں میں خلیج پیداکرنےکی سازش کاحصہ ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں خلیج پیدا کرنے کے اقدام کو ہم ناکام بنائیں گے۔

    واضح رہے مزارقائد تقدس پامالی کیس میں کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتار کر لیا گیا تھا ، کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری نجی ہوٹل سےعمل میں لائی گئی تھی۔

    مزار قائد کے تقدس کی پامالی کامقدمہ وقاص احمد نامی شہری کی مدعیت میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت دو سو نامعلوم افراد کیخلاف بریگیڈ تھانے میں درج کیا گیا تھا، مقدمے میں قائداعظم مزار آرڈیننس کی خلاف ورزی جان سے مارنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی۔