Tag: کیپٹن(ر)صفدر

  • جے آئی ٹی رپورٹ نواز شریف کیخلاف نہیں ملکی ترقی کیخلاف لکھی گئی، کیپٹن(ر)صفدر

    جے آئی ٹی رپورٹ نواز شریف کیخلاف نہیں ملکی ترقی کیخلاف لکھی گئی، کیپٹن(ر)صفدر

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ نواز شریف کیخلاف نہیں ملکی ترقی کیخلاف لکھی گئی، مورخ لکھے گا یہ پاکستان کی ترقی کیخلاف بہت بڑی سازش تھی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ واجد ضیا نے لکھی لکھائی رپورٹ پر دستخط کردیئے، بہت جلد لوگوں پتہ چل جائے گا ان سے کیا کام لیا گیا۔

    کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ نواز شریف نہیں کاشغر گوادر اورملکی ترقی کیخلاف لکھی گئی ہے،آنے والا وقت بتائے گا کہ جس طرح جسٹس منیر نے بطور چیف جسٹس فیصلہ لکھا اور بنگا لیوں کے دلوں میں نفرت پیدا کی ۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد نے کہا کہ اٹھائیس تاریخ والا فیصلہ اور جے آئی ٹی کی رپورٹ پر مورخ لکھے گا یہ پاکستان کی ترقی کیخلاف بہت بڑی سازش تھی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ چھ، سات مہینے میں پتہ چل جائے گا کہ ان سے کیا کام ہوا، ڈھونڈنا پڑے گا یہ رپورٹ کس نے لکھی، اس کو بھی یہاں آنا چاہئیے۔


    مزید پڑھیں : واجد ضیا نے سب کچھ سیاہ کر دیا۔ کسی کو ریاست کی فکر نہیں، کیپٹن (ر) صفدر


    یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ واجد ضیا نے سب کچھ سیاہ کر دیا۔ کسی کو ریاست کی فکر نہیں، آئین توڑنے کی سازشیں ہوئیں، پہلے واجد ضیا دور میں پیش ہوتے تھے آج کل واجد سیاہ کے طور پر پیش ہو رہے ہیں۔ ان کو آئینہ دکھانے کا وقت آگیا ہے

    خیال رہے کہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کا بیان گزشتہ 3 سماعتوں سے جاری ہے، بیان مکمل ہونے پر مریم نواز کے وکیل امجد پرویز جرح کریں گے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے کر اُس کمیٹی کی سربراہی واجد ضیاء کے سپرد کی تھی، جے آئی ٹی نے شریف خاندان اور سابق وفاقی وزیر خزانہ کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کی تجویز دی تھی۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ آنے سے قبل ہی مسلم لیگ ن کے رہنما جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کرتے آئے ہیں، مختلف مقامات پر انہوں نے تفتیشی ٹیم پر سنگین الزامات بھی عائد کیے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سینیٹ میں ہار گئے لیکن جنگ ہم ہارنے والوں میں سے نہیں ، کیپٹن(ر)صفدر

    سینیٹ میں ہار گئے لیکن جنگ ہم ہارنے والوں میں سے نہیں ، کیپٹن(ر)صفدر

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں ہار گئے لیکن جنگ ہم ہارنے والوں میں سے نہیں، ہم 22کروڑ عوام کی عزت کےلئے لڑ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ ہارنے والے نہیں ، ہم نے بنگلا دیش سے سبق نہیں سیکھا۔

    کیپٹن(ر)صفدرکا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں بلوچستان کے عدم اعتماد پر ناراض نہیں ،جمہوری حق تھا وزیر اعظم بھی بلوچستان سے ہو،ہمیں اعتراض نہیں ، آفریدی بھائی قانون بنائے میں آپ کے ساتھ ہوں۔

    نواز شریف کے داماد نے کہا کہ 1973 کے آئین میں ا ٓٓرٹیکل 6 پرفیصلہ کرانے میں ساتھ دیں، میرجعفراورصادق جیسے غدار وں کو خدا اب تک سزا دے رہا ہے۔


    مزید پڑھیں : ووٹ پر نوازشریف اور نوٹ پرقائداعظم چلے گا، کیپٹن‌ (ر) صفدر


    انکا کہنا تھا کہ ہم 22کروڑ عوام کی عزت کےلئے لڑ رہے ہیں ، اگرذوالفقار بھٹو پھانسی پر چڑھے تو ہمیں بھی چڑھناچاہئے، تختہ دار پر چڑ ھنا پڑا تو سب سے پہلے میں چڑ ھوں گا، آپ کی عزت ہے تو ہماری بھی عزت ہے

    کیپٹن(ر)صفدر نے کہا نواز شریف جہاں جاتا ہے وہاں لاکھوں لوگ آجاتے ہیں ،سینیٹ کا الیکشن تو ہم ہار گئے لیکن مستقبل کا الیکشن ہم جیتیں گے کیونکہ عوام نے عدالتی فیصلے کو مسترد کردیا ہے ۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ ایک شخص جس کی نسلیں پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں ،ہم آئندہ نسلوں کے لیے کونسا پاکستان دے رہے ہیں ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان نے اتنی شادیاں کر رکھی ہیں جن کے اعلانات ہونے ہیں، کیپٹن(ر)صفدر

    عمران خان نے اتنی شادیاں کر رکھی ہیں جن کے اعلانات ہونے ہیں، کیپٹن(ر)صفدر

    اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اتنی شادیاں کر رکھی ہیں جن کے اعلانات ہونے ہیں، زرداری صاحب جتنا پیسا ایک حکومت گرانے میں لگاتے ہیں ،اتنا پیسہ تو کسی کے پاس نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے ایک بار پھر مخا لفین کو اڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عمران خان جو پاکستان بنا نا چاہتے ہیں، جلسے میں جو لوگ آرہے ہیں وہ کہتے ہیں پاکستان کو بچاؤ اس پاکستان کو بچاؤ۔

    کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ شکر ہے عمران خان نے ریحام سے شادی کا دو ماہ بعداعلان کردیاتھا، عمران خان نے اتنی شادیاں کررکھی ہیں جن کے اعلانات ہونے ہیں، عمران خان کی شادیاں لاس اینجلس سے چل کر ڈی چوک تک پہنچی ہیں۔

    انھوں نے زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا زرداری صاحب جتنا پیسا ایک حکومت گرانے میں لگاتے ہیں ،اتنا پیسہ تو کسی کے پاس نہیں، ذوالفقار بھٹو کی پارٹی سکر کرموچی دروازے تک آگئی ہے، سرے محل کا ایک دروازہ بگتا ہے تو ایک حکومت گر جاتی ہے ابھی تو پورا محل باقی ہے۔

    گذشتہ روز نواز شریف کے جلسے کے حوالے سے نواز شریف کے داماد کا کہنا تھا کہ نوازشریف مسئلہ کشمیر کو سردخانے سے نکال کر سامنےلےآتے ہیں، کشمیر کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، نوازشریف نے کل کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، نوازشریف کے کل بھارت کوباور کرایا کہ ہم ایٹمی قوت ہیں۔


    مزید پڑھیں : ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف کرنے سے اللہ ناراض ہوتا ہے، کیپٹن(ر) صفدر


    یاد رہے کہ چند روز قبل کیپٹن(ر) صفدر کا کہنا تھا کہ 22کروڑعوام کو تباہی کے دہانےپرلاناریاست کیلئے خطرہ ہے،ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف کرنے سے اللہ ناراض ہوتا ہے۔

    پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اللہ ہی واجد ضیا کو معاف کرے تو کرے، واجد ضیا نے ایک غلط رپورٹ بدنیتی کی بنیاد پر دی ، واجد ضیا سےصرف دستخط لئے گئے،رپورٹ کہیں اور تیار ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سال 2018 کا الیکشن مسلم لیگ ن جیتے گی، کیپٹن(ر)صفدر

    سال 2018 کا الیکشن مسلم لیگ ن جیتے گی، کیپٹن(ر)صفدر

    پشاور : نااہل وزیراعظم نوازشریف کےدامادکیپٹن(ر)صفدر کا کہنا ہے کہ 28جولائی کافیصلہ پاکستان اورجمہوریت کیخلاف سازش ہے، 2018 کا الیکشن مسلم لیگ ن جیتےگی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر پشاور پہنچے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ خیبر پختو نخوا میں اب بڑے بڑے جلسے ہوں گے، 28 جولائی کافیصلہ پاکستان اورجمہوریت کیخلاف سازش ہے۔

    نوازشریف کے داماد کا کہنا تھا کہ 2018 کاالیکشن مسلم لیگ ن جیتے گی۔

    عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس بنانے کا اختیار صدر اور وزیراعظم کے پاس ہونا چاہیے ، کون ہوتے ہیں 5لوگ جو عوام کیخلاف فیصلہ دیتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف کا ہر جلسہ دوسرے جلسے سے بڑا ہورہا ہے، کیپٹن صفدر


    یاد رہے گذشتہ روز کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومت کے خلاف کیوں سازش کی گئی، نوازشریف کا ہر جلسہ دوسرے جلسے سے بڑا ہورہا ہے یہ سازش نوازشریف نہیں ملکی ترقی کے خلاف کی گئی ، ساری سازشیں بے نقاب ہوگی۔

    چند روز قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو عوام کے لئے کچھ کرتا ہے عوام اسے یاد رکھتے ہیں، پارلیمنٹ کیخلاف بیان کے معاملے کو عوام پر چھوڑتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیب نے مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف درخواست واپس لے لی

    نیب نے مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف درخواست واپس لے لی

    اسلام آباد : نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکیخلاف درخواست واپس لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق لندن فلیٹس ریفرنس میں مریم نواز اور کیٹپن صفدر کیخلاف نیب کی درخواست سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔

    سماعت میں پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ متعلقہ معاملے پر نیب ایک ضمنی ریفرنس جلد داخل کر رہا ہے، نئی درخواست کی روشنی میں وقتی طور پر درخواست واپس لے رہے ہیں، احتساب عدالت نے جعلی دستاویزات کی دفعات نکالنے کا حکم دیا تھا۔

    نیب نے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

    یاد رہے کہ احتساب عدالت نےفردجرم میں ترمیم کی درخواست جزوی طور پر منظور کی تھی اور کیلبری فونٹ کی دستاویز سے متعلق سیکشن تھری اے کو فردجرم سے نکال دیا گیا۔


    مزید پڑھیں : مریم نواز کی فرد جرم میں ترمیم ، کیلیبری فونٹ سے متعلق سیکشن 3اے نکال دی گئی


    کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویزسے متعلق پیراگراف فرد جرم کے متن کا حصہ ہے۔

    واضح رہے کہ پاناما جے آئی ٹی نے مریم نواز کی دستاویزات میں سے ایک ایسی چھوٹی سی غلطی پکڑی گئی تھی، جس نے شریف خاندان کے سارے ثبوتوں کو جھوٹا ثابت کردیا تھا، دستاویزات جس فونٹ سے ٹائپ ہوا وہ اس سال ریلیز ہی نہیں ہوا۔

    دوسری جانب یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد دنیائے معلومات کی سب سے بڑی ویب سائٹ وکی پیڈیا پر کیلیبری فونٹ سے متعلق ڈیٹا تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم وکی پیڈیا نے اسے عارضی طور پر بلاک کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کی شادی ان کاذاتی مسئلہ ہے، اسلام میں 4شادیوں  کی اجازت ہے ،کیپٹن(ر)صفدر

    عمران خان کی شادی ان کاذاتی مسئلہ ہے، اسلام میں 4شادیوں کی اجازت ہے ،کیپٹن(ر)صفدر

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ عمران خان کی شادی ان کاذاتی مسئلہ ہے، اسلام میں 4شادیوں کی اجازت ہے، طاہر القادری ان کا نکاح پڑھانے آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرنے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب شوق سے آئیں ، طاہرالقادری سےکیامناظرہ کیاجائےجن کاجھوٹ ثابت ہوگیا۔

    عمران خان کی شادی کے حوالے سے کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی ان کاذاتی مسئلہ ہے ، عمران خان کی شادی کے معاملے پربات نہیں کرناچاہتا، اسلام میں 4شادیوں کی اجازت ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ طاہر القادری ان کا نکاح پڑھانے آئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : وقت آگیا ہے کہ مشرف بھی ہمارے ساتھ پیش ہوگا، کیپٹن (ر)صفدر


    یاد رہے کہ گذشتہ سماعت میں وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ مشرف بھی ہمارے ساتھ پیش ہوگا، ہماری توپیشیاں ہو گئیں اب پیشیوں والوں کی پیشیاں ہوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ریاست،آئین کوبچاناہےتومشرف کو عدالت میں لانا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دسمبر کا مہینہ ہے ہمیں سقوط ڈھاکہ سے سبق سیکھنا چاہئے، کیپٹن(ر)صفدر

    دسمبر کا مہینہ ہے ہمیں سقوط ڈھاکہ سے سبق سیکھنا چاہئے، کیپٹن(ر)صفدر

    اسلام آباد:کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا ہے کہ دسمبر کا مہینہ ہے ہمیں سقوط ڈھاکہ سے سبق سیکھنا چاہئے، ختم نبوت پر اسمبلی میں تقریر کے بعد جانتا ہوں کسی نہ کسی ایف آئی آر میں گرفتار کیا جاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق کیپٹن(ر)صفدر نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیس میں اسلام آبادہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ دسمبرہےہ میں سقوط ڈھاکا سے سبق سیکھناچاہیے۔

    کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں توبہترہے ، اسمبلی پر کوئی بھی وار ہوا تو بوجھ ریاست اٹھائے گی۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان ہربات اپنے امپائر سے پوچھتے ہیں۔

    کیپٹن(ر)صفدر کا مزید کہنا تھا کہ ختم نبوت پر اسمبلی میں تقریر کے بعد جانتا ہوں کسی نہ کسی ایف آئی آر میں گرفتار کیا جاؤں گا۔


    مزید پڑھیں : عمران خان 2023 تک سڑکوں پرہی رہیں گے‘ کیپٹن صفدر


    یاد رہے کہ چند روز مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان سمجھتے ہیں عدالتیں، الیکشن کمیشن ان کےماتحت ہے، عمران خان لیڈرنہیں ہیں، آج بھی ایمپائر کےانتظارمیں ہیں۔

    صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کا تھرڈ ایمپائرکون ہے؟ جس پر کیپٹن صفدر نے جواب دیا کہ عمران خان کا ایمپائر ریٹائرڈ ہے، عمران خان بھول جائیں کہ ان کے نصیب میں اقتدار ہے، وہ 2023 تک سڑکوں پرہی رہیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔