Tag: کیپٹن(ر) صفدر

  • راولپنڈی  میں ریلی ، کیپٹن(ر) صفدر سمیت  ن لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

    راولپنڈی  میں ریلی ، کیپٹن(ر) صفدر سمیت ن لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

    راولپنڈی : گزشتہ روز راولپنڈی  میں ریلی نکالنے پر نون لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے، مقدمات میں کیپٹن(ر) صفدر، چوہدری تنویر، دانیال چوہدری سمیت 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن رہنماؤں کیخلاف پرچہ کٹ گیا،تھانہ وارث خان، تھانہ سٹی اور تھانہ نیوٹاؤن میں ایس ایچ اوکی مدعیت ایف آئی آر درج کی گئیں۔

    مقدمےمیں کیپٹن(ر) صفدر ،  چوہدری تنویر، دانیال چوہدری، راجہ حنیف ،شیخ ارسلان اورضیا اللہ شاہ سمیت پندرہ کو افراد نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ میں سیکڑوں نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔مقدمہ میں مسلم لیگ (ن)کے قومی اسمبلی کا ایک اور صوبائی اسمبلی کے دو امیدوار بھی نامزد ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے سزا یافتہ مجرم کیپٹن(ر)صفدر نے ریلی کی قیادت کی اور روڈ بلاک کیا، ملزمان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے جرم کے مرتکب ہوئے۔

    مقدمہ دفعہ 147، 149، 188اور341 کے تحت درج کیا گیا جبکہ اس میں ایمپلی فائرایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لیگی رہنماؤں نے سزا یافتہ مجرم کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی قیادت میں راولپنڈی کے راجا بازار سے ریلی نکالی اور سڑک بھی بند کردی تھی۔

    خیال رہے کہ پنجاب کی جانب سے ریلی نکالنےپردفعہ ایک سوچوالیس کے تحت پابندی عائدہے

    دوسری جانب کیپٹن(ر) صدر کے حق میں بلا اجازت ریلی نکالنے کے واقعہ پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ریلی نکالنےوالوں کیخلاف تھانہ سٹی میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، جس میں شکیل اعوان سمیت 50 سے زائد لیگی رہنماؤں اور کارکنان کو نامزد کیا ہے۔


    مزید پڑھیں :  نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا


    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب کی ٹیم نے ریلی کے دوران گرفتار کیا تھا ، نیب نے ان کی گرفتاری کے لیے ایبٹ آباد میں واقع ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ نیب کی ٹیم کو چکمہ دے کر راولپنڈی پہنچے اور ن لیگ کی ریلی کی قیادت کرنے لگے۔

    کیپٹن (ر) صفدر 3 گھنٹے تک راولپنڈی کی سڑٖکوں پر جلوس نکالتے رہے اور تقاریر کرتے رہے، اس دوران پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ن لیگ کے کارکنوں نے مزاحمت کر کے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • کیپٹن(ر) صفدرنے عمران خان اور آصف زرداری کو بھائی قرار دے دیا

    کیپٹن(ر) صفدرنے عمران خان اور آصف زرداری کو بھائی قرار دے دیا

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کےداماد کیپٹن (ر)صفدر نے عمران خان اور آصف زرداری کو بھائی قرار دے دیا اور کہا کہ امپائر نے واجد ضیا سے غلط جگہ فیلڈنگ کروادی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واجد ضیا ہاتھ پاؤں پڑے ہوئے ہیں، امپائر نے واجد ضیا سے غلط جگہ فیلڈنگ کروادی اب ان سے سنبھالا نہیں جارہا۔

    آصف زرداری کے کھلی جنگ کے بیان پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان سےسینیٹ میں صلح کی اب جنگ بھی عمران کیساتھ کریں گے، ہمارے بارے میں انہیں پتہ ہے وہ کئی بار ہم سے جنگیں کرچکےہیں۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد نےعمران خان اور آصف زرداری کوایک دوسرے کا بھائی قرار دے دیا۔


    مزید پڑھیں :  اقامہ کی طرح پرویزمشرف کی بھی تفتیش کی جائے، کیپٹن صفدر


    گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ہے ہمارااحتساب ہورہا ہے، اقامہ پر جس طرح تفتیش کی گئی اسی طرح سے پرویز مشرف کے مقدمات کو بھی کریدا جائے، عدالت کےپاس پاورہےکہ ایک حکم پرپرویزمشرف کولاسکتےہیں۔

    ان کہنا تھا کہ جب کراچی کا ایک پولیس افسر آسکتا ہے تو پرویز مشرف کیوں نہیں آسکتا، سات نکاتی مشرف کا ایجنڈا بھی فیل ہوگیاتھا۔ اب بھی کوئی تجربہ ہو ا تو وہ ناکام ہوگا۔

    پیپلز پارٹی سے متعلق انھوں نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سرے محل فروخت کرکے پیسہ سینیٹ میں لگایا۔

    چوہدری نثار کے حوالے سے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سے اختلاف اپنی جگہ ہے لیکن وہ لوٹا نہیں بن سکتے، چوہدری نثارنظریہ نوازشریف سمجھتےہیں، لیڈر کبھی کبھی پیدا ہوتے ہیں خان بہت ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ن لیگ کو عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جاسکتا ، کیپٹن(ر) صفدر

    ن لیگ کو عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جاسکتا ، کیپٹن(ر) صفدر

    راولپنڈی :کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا ہے کہ نواز شریف دوتہائی اکثریت سے حکومت میں آئے، ن لیگ کو عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق کیپٹن(ر)صفدر نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جاسکتا ، مشرف نے نواز شریف کو نکالنے کی کوشش کی ، نواز شریف دوتہائی اکثریت سے حکومت میں آئے۔

    کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ تعیناتیاں ہوتی رہتی ہیں لیڈرہمیشہ رہتا ہے ریٹائرڈ نہیں ہوتا، گریڈ21 اور 22 کے افسران3 سال بعد ریٹائرڈ ہو جاتے ہیں۔

    گذشتہ روز کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ 70 سال میں بدترین انتقام دیکھ رہاہوں، عوام سمجھتے ہیں نوازشریف سےانصاف نہیں ہورہا، نوازشریف کوہائی جیکر بنا کر اٹک جیل میں بند کیا گیا، دیکھتے ہیں مؤرخ اس فیصلے پر کیا لکھے گا۔


    مزید پڑھیں : عوام سمجھتے ہیں نوازشریف سےانصاف نہیں ہورہا، کیپٹن صفدر


    انکا کہنا تھا کہ یہ جذباتی فیصلے ہیں،پتہ نہیں محرک کیاہے، میں نے واجد ضیا کوبددعادی ہےاوربددعا ہی دوں گا۔

    اس سے قبل بھی نااہل وزیراعظم نوازشریف کےداماد کا کہنا تھا کہ 28جولائی کافیصلہ پاکستان اورجمہوریت کیخلاف سازش ہے، 2018 کا الیکشن مسلم لیگ ن جیتےگی، جمہوری حکومت کے خلاف کیوں سازش کی گئی، یہ سازش نوازشریف نہیں ملکی ترقی کے خلاف کی گئی ، ساری سازشیں بے نقاب ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • واجد ضیا نے پارلیمنٹ کو جھوٹا کہا ، طلال اور نہال کو نوٹس ہوسکتا ہے تو اسے کیوں نہیں، کیپٹن(ر) صفدر

    واجد ضیا نے پارلیمنٹ کو جھوٹا کہا ، طلال اور نہال کو نوٹس ہوسکتا ہے تو اسے کیوں نہیں، کیپٹن(ر) صفدر

    اسلام آباد : کیپٹن(ر) صفدر کا کہنا ہے کہ واجد ضیا نے پارلیمنٹ کو جھوٹا کہا ، طلال اور نہال کو نوٹس ہوسکتا ہے تو اسے کیوں نہیں، ملک کونقصان پہنچانے والوں کو معاف کرنے سے اللہ ناراض ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہی واجد ضیا کو معاف کرے تو کرے، واجد ضیا نے ایک غلط رپورٹ بدنیتی کی بنیاد پر دی ، واجد ضیا سےصرف دستخط لئے گئے،رپوٹ کہیں اور تیار ہوئی۔

    کیپٹن(ر) صفدر کا کہنا تھا کہ کروڑعوام کو تباہی کے دہانےپرلاناریاست کیلئے خطرہ ہے،ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف کرنے سے اللہ ناراض ہوتا ہے۔

    نواز شریف کے داماد نے کہا کہ جے آئی ٹی کی خود ساختہ رپورٹ پر کیس چلایا جا رہا ہے ، نیب کے قانون میں ویڈیولنک کےذریعےبیان کی گنجائش نہیں ، کیسے پتہ چلے گا بیان ریکارڈ کرانے والا واجد ضیا کا کزن ہی ہو، قطری شہزادے کا بیان ویڈیو لنک کےذریعے ریکارڈ نہیں کیا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں : سال 2018 کا الیکشن مسلم لیگ ن جیتے گی، کیپٹن(ر)صفدر


    انکا کہنا تھا کہ واجد ضیا اکیلا نہیں ہے ،واجدضیا اینڈ کمپنی کہا جائے ، واجد ضیا نے پارلیمنٹ کو جھوٹا کہا ہے ، طلال چوہدری، نہال ہاشمی کو نوٹس ہوسکتا ہے تو اسے کیوں نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ یہ کیس بہت پیچیدہ ہوگیا ہے ، اسمبلیاں چلنے دیں گے تو ہی کام ہوگا، جب تک سیاستدانوں کےہاتھ بندھےہیں ملک ترقی نہیں کرسکتا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔