Tag: کیپٹن (ر) صفدر

  • مریم نواز پنجاب کی وزیراعلیٰ ہونے کے ساتھ خیبر پختونخوا کی بہو بھی ہیں، کیپٹن (ر) صفدر

    مریم نواز پنجاب کی وزیراعلیٰ ہونے کے ساتھ خیبر پختونخوا کی بہو بھی ہیں، کیپٹن (ر) صفدر

    ن لیگ کے رہنما کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر نے کہا ہے کہ مریم نواز صرف پنجاب کی وزیراعلیٰ نہیں بلکہ وہ صوبہ خیبر پختونخوا کی بہو بھی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر نے مردان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز صرف پنجاب کی وزیراعلیٰ ہی نہیں بلکہ صوبہ خیبر پختونخوا کی بہو بھی ہیں۔ کے پی کے عوام نے پی ٹی آئی کو تیسری بار مینڈیٹ دے کر اپنا مستقبل تباہ کر دیا۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدم اعتماد نہ ہوتا تو ملک کا بیڑہ غرق ہو جاتا۔ غلیلیں لے کر وفاق پر چڑھائی کرنے والے قوم کی خدمت نہیں کر سکتے۔

    مریم نواز کے شوہر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پارلیمانی سیاست میں انہیں چوہدری نثار لے کر آئے تھے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز کیپٹن صفدر نے پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب ترقی کر رہا ہے جب کہ خیبر پختونخوا کی حالت بدترین ہو رہی ہے۔ کوئی پتہ نہیں کہ کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت کب ختم ہو جائے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 11 سال میں خیبر پختونخوا میں کوئی اسپتال یا یونیورسٹی نہیں بنی۔ اس صوبے کو شہباز شریف کی سوچ اور مریم نواز کی محنت درکار ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر عمران خان کا بیٹا لانگ مارچ کو لیڈ کرے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

  • بانی پی ٹی آئی جیل میں دیسی مرغے کھارہے ہیں اور کیا چاہیے، کیپٹن (ر) صفدر

    بانی پی ٹی آئی جیل میں دیسی مرغے کھارہے ہیں اور کیا چاہیے، کیپٹن (ر) صفدر

    لاہور: کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دیسی مرغے مل رہے ہیں اور کیا چاہیے، اتنی عیاشی تو زندگی بھر نہیں کی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ امیدواراعظم سواتی کے کاغذات پراعتراض اٹھایا ہے،جنرل الیکشن میں بھی اعتراض کے بعد انہیں نااہل کیا گیا تھا۔

    خیبرپختونخواحکومت کے سے متعلق کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواحکومت پہلے 1100 ارب روپےکاقرض تو ختم کرے، خیبرپختونخوا کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی پیچھے رہ گیا ہے، 10سال پہلے اور اب مزید 5 سال کے پی تباہ ہونے جا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ زبانی باتوں سےٹرین نہیں چلتی، علی امین نے خواب میں ٹرین چلائی ہوگی، وہ شہبازشریف کی نقل کر رہے ہیں، نوازشریف کی طرح روزگار دیں، مریم نوازکی قیادت میں پنجاب زیادہ ترقی کرے گا۔

    بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے سوال پر کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں دیسی مرغی، انڈےمل رہے ہیں اور کیا چاہیے ، انھوں نے اتنی عیاشی تو زندگی بھر نہیں کی ہوگی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • پی ٹی آئی کو احساس ہوگیا کہ مولانا ایک سیاسی قوت ہیں: کیپٹن  (ر) صفدر

    پی ٹی آئی کو احساس ہوگیا کہ مولانا ایک سیاسی قوت ہیں: کیپٹن (ر) صفدر

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ اچھی بات ہے پی ٹی آئی کو احساس ہوا کہ مولانا ایک سیاسی قوت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے ایک بیان میں کہا کہ اچھی بات ہے پی ٹی آئی کو احساس ہوا مولانا ایک سیاسی قوت ہیں، سیاسی لوگ ایک دوسرے کو ملتے ہیں یہ جمہوریت کا حسن ہے، علما کی عزت بحال ہو گئی ہمارے لیے یہی خوشی ہے۔

    کیپٹن (ر) صفدر سے صحافی نے سوال کیا کہ یہ حکومت کیسے چل سکے گی جس طرح اتحاد ہو رہا ہے، انہوں نے جواب دیا کہ پہلے حکومت بننے تو دیں، جب بچہ پیدا ہوگا تو اس کا نام رکھیں گے پھر بتائیں گے کتنا چلے گا۔

    انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کبھی بھی پارلیمانی سیاست سے الگ نہیں ہوں گے، قائد اعظم، ذوالفقار علی بھٹو اور میاں صاحب قوم کا درد رکھنے والے لوگ ہیں، میاں صاحب پاکستان کے لیے ہیں انہوں نے سارا کچھ ملک کے لیے قربان کیا۔

    کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ نواز شریف اور توانا بن کر آئے ہیں، میاں صاحب پاکستان کی سیاست کو اچھی طرح سنبھالیں  گے، یہ کرسیاں  یہ پروٹوکول اہمیت نہیں رکھتے۔

  • قمر باجوہ دبئی میں مہنگی شاپنگ کے مزے کررہے ہیں، صفدر اعوان

    لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اعوان نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر تنقید کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر اعوان نے کہا کہ آپ دبئی میں مہنگی شاپنگ کے مزے کررہے ہیں سفید سونا خریدا جارہا ہے اور عوام مہنگائی میں مر رہے ہیں، آپ ریٹائرڈ جنرل ہیں اور میں ریٹائرڈ کیپٹن فرق کوئی بھی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’خدا کے لیے واپس آؤ کیا ملک کو لوٹنا ہی مقصود تھا۔‘

    کیپٹن (ر) صفدر نے اعوان کہا کہ ’جنرل باجوہ کو چیف آف آرمی اسٹاف آئین نے تین سال کے لیے بنایا تھا پھر انہوں نے بازو مروڑ کر چھ سال کرلیے آج وہ دبئی میں انجوائے کررہے ہیں اور میں عدالتوں میں کھڑا ہوں، باجوہ صاحب ابھی آپ کو آنا پڑے گا۔

    کیپٹن (ر) صفدر نے فیض حمید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ پاناما کے مجرموں ججوں کو کٹہرے میں لایا جائے، قمر باجوہ اور ثاقب نثار ملک کی تباہی کے نمبر ون ذمہ دار ہیں۔

  • مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر بھی کورونا  میں مبتلا

    مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر بھی کورونا میں مبتلا

    لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت میں کیپٹن ر صفدر کیخلاف سرکار میں مداخلت کے مقدمے کی سماعت ہوئی ، کیپٹن (ر)صفدر کی جانب سے کورونا کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔

    عدالت نےکیپٹن (ر)صفدر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی اور 16 ستمبر کو طلب کرلیا۔

    خیال رہے کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف تھانہ اسلام پورہ میں کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج ہے اور پولیس نے چالان ضلع کچہری کی عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔

    یاد رہے 4 جون کو عدالت نے بغاوت کے مقدمے اور اشتعال انگیز تقریر کیس میں کیپٹن (ر)صفدر پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم کیپٹن صفدر نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    خیال رہے 16 جولائی کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کوروناکا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ، جس کے بعد انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔

  • کیپٹن (ر) صفدر پر فردِ جرم عائد

    کیپٹن (ر) صفدر پر فردِ جرم عائد

    گوجرانوالہ: عدالت نے بغاوت کے مقدمے اور اشتعال انگیز تقریر کیس میں کیپٹن (ر)صفدر پر فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بغاوت کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اعظم خان کی عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور لیگی ایم پی اے عمران خالد پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے شہادت اور استغاثہ کے گواہان کو 20 جون کو طلب کر لیا۔

    عدات نے سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں ملزمان کو 29 جون کو طلب کر لیا، جس میں کیپٹن صفدر اوروفاقی وزیر خرم دستگیر کو آئندہ خاصری سے استثنا مل گیا لیکن سابق مئیر اور لیگی ایم پی اے عمران خالد ہر پیشی پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔

    دوسری جانب لاہورکی عدالت نے بھی اشتعال انگیز تقریرکےکیس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدرپر فردجرم عائد کردی، تاہم کیپٹن صفدر نے صحت جرم سے انکار کیا اور دس جون کو گواہوں کو طلب کرلیا۔

    یاد رہے 2 اکتوبر 2020 کیپٹن(ر) صفدر کیخلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاون میں اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے پر بغاوت کامقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے رکن صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ کی رہائش گاہ پر کارکنان سے مٹینگ کی تھی ، اس مٹینگ میں لیگی رہنما اور ایم پی اے نے کارکنان سمیت شہریوں کو حکومت کے خلاف اکسایا اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی کرتے ہوئے دھمکی آمیز الفاظ کا استعمال کیا۔

    گوجرانوالہ کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں رکن پنجاب اسمبلی عمران خالد بٹ اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ، ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے شہریوں کو حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسایا۔

  • ‘عمران خان آج کل گا رہے ہیں دلِ امید توڑا ہے کسی نے’

    ‘عمران خان آج کل گا رہے ہیں دلِ امید توڑا ہے کسی نے’

    اسلام آباد: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کو درپیش صورتِ حال پر دل چسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم عمران خان آج کل گانا گا رہے ہیں کہ ‘دلِ امید توڑا ہے کسی نے’۔

    ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے پیشی کے موقع پر مریم نواز کے شوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کے میڈیا کے حوالے سے بیان کی بھی حمایت کی۔

    میڈیا کے سامنے کیپٹن (ر) صفدر نے مریم نواز کی نئی آڈیو لیک پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی پارٹی ہے، تو الیکشن میں مریم نواز میڈیا کو تو ڈیل کریں گی۔

    کے پی بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا عمران خان آج کل گا رہے ہیں دلِ امید توڑا ہے کسی نے۔

    صحافی نے سوال کیا کہ جنید کے پاپا کماتے نہیں ہیں تو پھر اس کی شادی پر اتنا خرچہ کس نے کیا؟ کیپٹن صفدر نے جواب دیا کہ پِیروں نے بھی کبھی کوئی کام کیا ہے، کیپٹن (ر) صفدر پیروں کی اولاد ہیں، شادی جتنا کھانا تو ہم روز لنگر کر دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں اپنی اپیلوں کے سلسلے میں سماعت کے لیے مریم نواز، کیپٹن صفدر اور ان کے صاحب زادے جنید صفدر پیش ہوئے۔

    تاہم نیب پراسکیوٹر عثمان غنی چیمہ کی طبیعت ناساز ہونے پر عدالت میں دی جانے والی التوا کی درخواست پر عدالت نے سماعت بغیر کارروائی 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔

    عدالت کو بتایا گیا کہ آثار بتا رہے ہیں کہ نیب پراسیکیوٹر کو کرونا وائرس لاحق ہو گیا ہے، ان کی سونگھنے اور ذائقے کی حس ختم ہو چکی ہے۔

  • نیب کو  مریم نواز کے شوہر کیخلاف اہم شواہد مل گئے

    نیب کو مریم نواز کے شوہر کیخلاف اہم شواہد مل گئے

    پشاور : قومی احتساب بیورو  نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف اہم شواہد حاصل کرلیے ، جائیدادوں کے جعلی دستاویز پیش کرنے پر نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخواہ نے مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن(ر)صفدر کےخلاف اہم شواہد حاصل کرلیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن(ر)صفدرنےبے نامی جائیدادیں ، ایک فلورمل تعمیر کی اور دیگرجائیدادیں بنائیں، تحقیقات کے دوران ملزم نے جائیدادوں کے جعلی دستاویز نیب کو پیش کیے۔

    ذرائع کے مطابق ان دستاویزات پرکیپٹن(ر)صفدرکونیب نےدوبارہ طلب کرلیا، کیپٹن(ر)صفدرکو16فروری کو نیب میں طلب کیاگیاہے۔

    یاد رہے دو روز قبل پشاور ہائی کورٹ نے کیپٹن(ر) صفدر کو آخری مہلت دیتے ہوئے ضمانت قبل ازگرفتاری میں 10مارچ تک توسیع کر دی تھی ،

    وکیل نے کہا تھا کہ نیب صرف الزامات لگا رہا ہے،کوئی ثبوت نہیں،کیس بدنیتی پر مبنی ہے، جسٹس اعجاز انور نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آپ کیس کو طول دے رہے ہیں،آخری موقع دے رہے ہیں،آئندہ سماعت پر فیصلہ کریں گے۔

    خیال رہے 2018 میں نیب خیبر پختونخوا نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف کرپشن اور خورد برد کی تحقیقات شروع کیں تھیں ، کیپٹن (ر) صفدر پر ترقیاتی اسکیموں میں 2 ارب روپے خورد برد کرنے کے الزامات ہیں۔

  • مریم نواز کے شوہر  کیپٹن (ر) صفدر کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا

    مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا

    لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا کورونا ٹیسٹ  ایک بار پھر مثبت آگیا، وہ گلگت بلتستان انتخابی مہم کے دوران کورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدرکاکوروناٹیسٹ ایک بارپھرمثبت آگیا، کیپٹن(ر)صفدرشریف میڈیکل سٹی کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

    ڈاکٹروں نے کیپٹن صفدر اعوان کو مزید دو ہفتوں کے لئے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    یاد رہے گلگت بلتستان انتخابی مہم کےدوران کیپٹن (ر) صفدر کورونامیں مبتلاہوئےتھے، جس کے بعد انھوں نے لاہورپہنچ کر خود کو جاتی امرامیں قرنطینہ کرلیا تھا۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر نے شدت اختیار کرلی ہے ، جس کے باعث کورونا وائرس کیسز اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد 7 ہزار 744 ہوگئیں جبکہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزارنوسو چون افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 40 ہزار 379 جا پہنچی۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ کا کیپٹن (ر) صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کیپٹن (ر) صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مریم نواز کے شوہر اور پی ڈی ایم رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مراد علی شاہ نے آج وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا محمد صفدر کے معاملے پر 3 سے 5 وزرا پر مشتمل کمیٹی بنا رہے ہیں، سب کو تفتیش میں بلائیں گے اور اپنا پوائنٹ آف ویو بھی دیں گے۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا 18 اکتوبر کو شام 4 سے 6 بجے تک جو ہوا اس کی انکوائری ہوگی، کچھ باتیں بتائیں گے تو انکوائری پر اثر پڑ سکتا ہے، مزار پر نعرے لگانا نامناسب تھا، یہ پی ٹی آئی بھی کر چکی ہے، پولیس اور اداروں سے پوچھ کر حقائق سامنے لائیں گے، ہم وقاص کو بھی بلائیں گے کہ کمیٹی میں آئیں اور اپنا مؤقف دیں۔

    انھوں نے کہا وقاص اشتہاری اور مفرور ملزم ہے، اس تمام جھوٹ میں ایک وفاقی وزیر بھی شامل ہے، پولیس نے قانون کے مطابق 506 بی کا مقدمہ درج کیا ہے، مفرور وقاص نے آج عدالت سے حفاظتی ضمانت کرائی ہے، سب کو معلوم تھا کہ ن لیگ قیادت کو مزار قائد آنا ہے، وقاص بقائی یونی ورسٹی کے پاس تھا اگر مزار قائد آیا بھی تو کیوں آیا، یہ تمام چیزیں کمیٹی میں آئیں گی۔

    کیپٹن (ر) صفدر کو رہا کردیا گیا

    قبل ازیں، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کچھ باتیں کرنا چاہتا ہوں تاکہ کنفیوژن دور ہو، 18 اکتوبر کو نااہل وفاقی حکومت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، یہ پاکستان کی تاریخ میں کراچی میں سب سے بڑا جلسہ تھا، پی ٹی آئی کےگھبرائے ہوئے لوگ کراچی جلسے پر بات کر رہے تھے، کراچی نے فیصلہ سنا دیا کہ پی ٹی آئی کی ناکام حکومت زیادہ عرصہ نہیں چلے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نواز قیادت کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر کچھ چیزیں ایسی ہوئیں جو اچھی بات نہیں تھی، یہ ہم سب نے کہا، لیکن مزار کا تقدس سیاسی معاملہ نہیں، ایک ایم پی اے پولیس کو مزار کی بے حرمتی پر درخواست دینے آئے، ایک اور ایم پی اے آتے ہیں درخواست دینے تو پھر انھیں طریقہ سمجھایاگیا کہ آپ یہ نہیں کر سکتے، قانون کے مطابق یہ پولیس کا اختیار نہیں مجسٹریٹ کا ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا مزار قائد کا جو تقدس پامال کیا گیا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، لیکن پولیس پر دباؤ ڈالنا منتخب نمائندے کا کام نہیں ہوتا، پولیس دباؤ میں نہیں آئی اس لیے کوئی غلط کام نہیں ہوا، پیپلز پارٹی کبھی کوئی غلط کام کرنے کو پولیس کو نہیں کہےگی، ایک وفاقی وزیر الٹی میٹم دے رہے تھے کہ دیکھتا ہوں کیسے ایف آئی آر درج نہیں ہوتی، ن کی بوکھلاہٹ عیاں تھی، انھیں کوئی نہ کوئی غیرقانونی کام کرنا تھا۔

    ’’صفدراعوان کیخلاف مقدمہ درج کروانے والے مدعی کو ملزم بنادیا گیا‘‘

    وزیر اعلیٰ نے کہا پھر تھانے میں مقدمے کے لیے وقاص نامی ایک شخص کے ذریعے درخواست دی گئی، تحریک انصاف کے ایم پی اے بھی تھانے میں موجود تھے، درخواست گزار نے یہ بھی کہا کہ مجھے دھمکیاں بھی دی گئیں، چوں کہ پی ٹی آئی ایم پی اے موجود تھے اس لیے اب اس کی انکوائری ہوگی ایسے نہیں چھوڑا جائے گا، اس سازش کو بے نقاب کریں گے، کل صفدر کی ضمانت ہوگئی ظاہر ہوگیا کہ یہ کیس جھوٹا بنایاگیا تھا، جھوٹے مقدمے پر فیصلہ اب عدالت کرے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مجھے صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب گرفتاری کا علم ہوا، پولیس اپنا کام کر رہی تھی تو کچھ باتیں سامنے آئیں جو تشویش ناک ہیں، لیکن بتاؤں گا تو انکوائری پر اثر انداز ہوں گی، ایک میٹنگ کی گئی جس میں پوری پلاننگ بنائی گئی، ان کی پلاننگ تھی کہ جلسے میں کوئی تخریب کاری کی جائے، درخواست گزار کہتا ہے قائد اعظم کے مزار پر موجود تھا، وقاص احمد کی لوکیشن چیک کی گئی تو یہ بقائی یونی ورسٹی کے قریب تھا، وہاں یہ لوگ جمع ہوئے تھے۔