Tag: کیپٹن (ر) صفدر

  • نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر

    نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر

    اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر نے ایوان فیلڈ ریفرنس  فیصلے کے خلاف   اپیلیں دائر کردیں، جس میں کہا گیا ہے کہ اپیلوں پرفیصلےتک نوازشریف،مریم نواز، صفدر کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سنائی جانے والی  سزاکے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کی اپیلیں دائر کردیں ، اپیلیں عائشہ حامد ، سینیٹر پرویز رشید اور بیرسٹر ظفر اللہ سمیت نواز شریف کی قانونی نے ٹیم نے دائر کیں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی اپیلوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے، نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کو اپیلوں پر فیصلے تک ضمانت پر رہا کیا جائے اور عارضی طور پر تینوں شخصیات کی سزا معطل کی جائیں۔

    اپیل کہا گیا ہے کہ ضمنی ریفرنس اور عبوری ریفرنس کے الزامات میں تضاد تھا، حسن اور حسین نواز کو ضمنی ریفرنس کا نوٹس نہیں بھیجا گیا، صفائی کے بیان میں بتایا تھا کہ استغاثہ الزام ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا تھا،

     دائر کردہ درخواستوں  میں کہا گیا  کہ عدالت کو فیصلہ ایک ہفتے مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی، احتساب عدالت نے درخواست مسترد کرکے غیر حاضری میں فیصلہ سنایا۔ 

    اپیلوں میں جج احتساب عدالت اور نیب کو فریق بنایا گیا ہےا ور ساتھ ساتھ نواز شریف کی چارج شیٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ  ایوان فیلڈ میں سزا یافتہ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں قید ہیں جبکہ ایون فیلڈریفرنس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری دن تھا۔

      نیب آرڈینس کے تحت احتساب عدالت سے سزا کیخلاف اپیل کیلئے دس دن کا وقت ہوتا ہے،اپیل نہ کرنے پر دس سال کیلئے نااہل ہوجاتے۔


    مزید پڑھیں : مجرم نوازشریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل کی بیرکوں میں منتقل کردیا گیا


    یاد رہے کہ 13 جولائی کو نوازشریف اور مریم نواز کو لندن سے لاہورپہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا ، جس کے بعد دونوں کوخصوصی طیارےپرنیواسلام آبادایئرپورٹ لایاگیا، جہاں سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا جبکہ کیپٹن صفدر پہلے سے ہی اڈیالہ جیل میں ہیں۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے چھ جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو مجموعی طورپر گیارہ سال اور مریم نوازکوآٹھ سال قید بامشقت اورجرمانے کی سزا سنائی تھی اور ساتھ ہی مجرموں پر احتساب عدالت کی جانب سے بھاری جرمانے عاید کیے گئے تھے۔

    فیصلے میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو 10 سال تک کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کے غلط مشورے نے داماد کیپٹن (ر) صفدر سمیت دیگر رہنماؤں کو پھنسوا دیا

    نواز شریف کے غلط مشورے نے داماد کیپٹن (ر) صفدر سمیت دیگر رہنماؤں کو پھنسوا دیا

    اسلام آباد : ایون فیلڈ ریفرنس کے سزا یافتہ مجرم نوازشریف نے اپنے مجرم داماد کو قانون کے مطابق گرفتاری دینے کا مشورہ دینے کے بجائے قانون سے کھلواڑ کا غلط مشورہ دے کر داماد سمیت دیگر کارکنان کو بھی پھنسوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان فیلڈ ریفرنس کے سزا یافتہ مجرم داماد محمد صفدر نے لندن میں موجود سُسرنوازشریف سے پوچھا کہ گرفتاری کیسے دینی ہے ؟ جس پر نوازشریف نے شکیل اعوان اور حنیف عباسی کو محمد صفدر کو چھپانے کا حکم دیا۔

    نوازشریف کا ہی مشورہ تھا کہ مجرم محمد صفدر کی قیادت میں ریلی نکالی جائے اور نیب گرفتار کرنے کی کوشش کرے تو کارکنان اس میں رکاوٹ ڈالیں، مگر  سسر کا کوئی مشورہ کام نہ آیا۔

    کارکنان کے درمیان ہی نیب کی ٹیم نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو حراست میں لیا اور ہیڈ کواٹر منتقل کیا جبکہ آج احتساب عدالت کے حکم پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

    یاد رہے کیپٹن صفدرایون فیلڈریفرنس فیصلےمیں سزا کے بعد دو روز  تک چھپے رہے جبکہ نیب ٹیمیں ایبٹ آباد،مانسہرہ اورہری پورمیں انہیں ڈھونڈنےکےلیےجگہ جگہ چھاپے مارتی رہیں ۔

    ذرائع نےبتایاکہ کیپٹن صفدر دوست کےہمراہ غارمیں جاچھپے اور  نیب سے بچنے کےلئے چھپر روڈہری پور میں روپوش رہنےکےبعد چھپتےچھپاتےراول پنڈی پہنچےاور اتوار کو ریلی میں سامنے آئے ۔

    کیپٹن صفدرکی روپوشی میں مدد دینے اور راول پنڈی میں غیرقانونی ریلی نکالنے پر حنیف عباسی اور شکیل اعوان سمیت ن لیگ کے50 سے زائد رہنماؤں  اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • کیپٹن صفدر مجرم ہے، ہیرو بنا کر نہ پیش کیا جائے، نیب کی درخواست

    کیپٹن صفدر مجرم ہے، ہیرو بنا کر نہ پیش کیا جائے، نیب کی درخواست

    راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے عوام اور میڈیا سے درخواست کی ہے کہ کیپٹن صفدر کو ہیرو بنا کر نہ پیش کیا جائے وہ ایک مجرم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مجرم کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے لیے متعدد کارروائیاں کی گئیں، چار تفتیشی ٹیموں نے ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں کارروائیاں کیں۔

    اعلامیے کے مطابق نیب کی بار بار کارروائیوں کے بعد مجرم محمد صفدر نے گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا، انھیں عدالتی فیصلے کے بعد پہلے دن ہی گرفتاری دے دینی چاہیے تھی۔

    نیب کا کہنا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثے رکھنے والا مجرم خود کو جلوسوں کے ذریعے اب نیک ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ادارے نے متنبہ کیا کہ مجرم کو کسی قسم کا تحفظ فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    نیب کے مطابق جن لوگوں نے حراست میں رکاوٹ پیدا کی ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، مجرم کے حراست میں لینے کے عمل کو نیب نے طوالت نہیں دی۔

    نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا


    دریں اثنا ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے مجرم کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد نیب راولپنڈی کے دفتر کے اطراف سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

    وفاقی پولیس کی بھاری نفری سمیت رینجرز کے جوان تعینات کر دیے گئے ہیں، نیب دفتر آنے والے راستوں کو سِیل کر دیا گیا ہے، نیب دفتر کے سامنے والی شاہراہ کو بھی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا، جب کہ میلو ڈی سے لال مسجد جانے والی ٹریفک کو جی سکس ون ٹو موڑ دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مریم نواز اورصفدر کا نام ہٹا کر نئے بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، الیکشن کمیشن

    مریم نواز اورصفدر کا نام ہٹا کر نئے بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، الیکشن کمیشن

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ عدالت سے جو بھی فیصلہ آئے اس سے انتخابات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، مریم نواز کا نام ہٹا کر نئے بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔

    یہ بات الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اپنے ایک جاری بیان میں کہی، تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکو سزا سنائے جانے کے فیصلے کے بعد ترجمان الیکشن کمیشن نے بیان جاری کیا ہے۔

    بیان  میں کہا گیا ہے کہ عدالت کی جانب سے جس کو بھی سزا ہو وہ نااہل ہوجاتا ہے، اور  کسی کی نااہلی سےانتخابات پرکوئی فرق نہیں پڑےگا، ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سزا اور نااہلی کے بعد مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ہٹا کر نئے بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو دس سال قید اورجرمانے کی سزا سنادی ہے جبکہ مریم نواز کو سات سال قید مع جرمانہ جبکہ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ فیصلے کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر دس سال تک سیاست کیلئے نااہل ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • سخت سوالات اورپریشر ڈال کر وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی ،کیپٹن (ر)صفدر

    سخت سوالات اورپریشر ڈال کر وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی ،کیپٹن (ر)صفدر

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ سخت سوالات اورپریشر ڈال کر وعدہ معاف گواہ بنانےکی کوشش کی گئی، ابھی میاں صاحب کو مریم نوازکی زیادہ ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے داماد اور رہنما ن لیگ کیپٹن (ر) صفدر نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی میں پیشی پر انہوں نےپوچھا پاناما کیا ہے، میں نے جواب دیا پاناما
    58 ٹو بی ہے ، سخت سوالات اورپریشر ڈال کروعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

    صحافی نے سوال کیا کہ آپ آج عدالت میں تنہا ہیں،کوئی ساتھ دینے ساتھ کھڑا نہیں ہوا؟ کیپٹن صفدر کا کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی بیان قلمبند کراؤں تو خاندان کی کوئی شخصیت ساتھ نہ ہو۔

    گفتگو کے دوران صحافی نے پھر سوال کیا کہ مریم نواز بھی آپ کے ساتھ عدالت میں موجود نہیں؟ جس پر کیپٹن (ر) صفدر نے جواب دیا کہ مریم نواز میرے ساتھ 25سال سے ہیں، ابھی میاں صاحب کو مریم نوازکی زیادہ ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ احتساب عدالت میں ایوان فیلڈ ریفرنس کی سماعت جاری ہے اور کیپٹن(ر)صفدر کا بیان ریکارڈ کیاجا رہا ہے۔

    بیان سے پہلے مریم نواز نے اپنے میاں کیپٹن صفدر کو پاس بلایا اوربیان کی کاپی کا معائنہ کیا، کیپٹن صفدر کے بیان شروع کرنے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو جانے کی اجازت مل گئی، جس پر نواز شریف داماد کو عدالت میں اکیلا چھوڑ کر بیٹی کے ہمراہ روانہ ہوگئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مارشل لاء کی بات کرنے والوں کو بھی کٹہرے میں لایا جائے، کیپٹن صفدر

    مارشل لاء کی بات کرنے والوں کو بھی کٹہرے میں لایا جائے، کیپٹن صفدر

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرکا کہنا ہے مارشل لاکی بات کرنےوالوں کوپہلےکٹہرےمیں کھڑاکیاجائے، بظاہر ایک حکومت چل رہی ہےمگرحکم اوپرسےہی آرہےہیں۔

    [bs-quote quote=”مارشل لاکی بات کرنےوالوں کوپہلےکٹہرےمیں کھڑاکیاجائے” style=”default” align=”left” author_name=”کیپٹن (ر)صفدر” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/safdar-4.jpg”][/bs-quote]

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر نے احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس شیخ رشیدکےبیانات کاجائزہ لیں، مارشل لاکی بات کرنےوالوں کو پہلے کٹہرے میں کھڑاکیاجائے، شیخ رشید ووٹ سے کئی بارنا اہل ہو چکےہیں،مگرامپائرکھڑاکردیتاہے۔

    کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ سراج الحق کے بیانات سے لگتا ہے کہ امپائر نےان کاساتھ چھوڑ دیا، سراج الحق 5 سال پی ٹی آئی کی تباہ کاریوں میں شامل رہے ، وقت آگیاہےسراج الحق یہ داغ بھی دھودیں۔

    نواز شریف کے داماد نے کہا کہ بظاہر ایک حکومت چل رہی ہےمگرحکم اوپرسےہی آرہے ہیں،  حکومت ہی نہیں ریاست پربھی حکم اوپرسےآرہےہیں۔

    کیپٹن(ر)صفدرکا کہنا تھا کہ یہ ملک سیاستدانوں نےبنایا، انہیں سیاست کرنےدی جائے، بظاہرحکومت کے پس پردہ بھی کچھ اور لوگ ہوتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : پی سی اوکے تحت حلف لینے والوں کا احتساب کیا جائے، کیپٹن(ر)صفدر


    گذشتہ سماعت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرکا کہنا تھا کہ نواز شریف عوامی لیڈرہیں عوامی لیڈر کا فیصلہ عوام کوکرناچاہیے، پی سی اوکےتحت حلف لینے والوں کا احتساب کیا جائے۔

    کیپٹن(ر)صفدر کا اس وقت ییہ بھی کہنا تھا کہ دنیا کو پتا چل گیا کہ یہاں برائے نام جمہوریت رکھی جاتی ہے، جمہوریت کےنام پرپس پردہ کوئی اورطاقتیں کام کررہی ہیں، عدالتوں میں خوف وہراس محسوس کرتے ہیں، خوف وہراس کوتحریکِ عدل ہی ختم کرسکتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان نے اسمبلی کو نہیں ممبران کو گالی دی ہے، کیپٹن (ر) صفدر

    عمران خان نے اسمبلی کو نہیں ممبران کو گالی دی ہے، کیپٹن (ر) صفدر

    لاہور : کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ عمران خان نےاسمبلی کونہیں ممبران کوگالی دی ہے،کل ووٹ نہیں ملیں گے تو یہ عوام کو بھی گالیاں دینگے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو عوام کے لئے کچھ کرتا ہے عوام اسے یاد رکھتے ہیں، پارلیمنٹ کیخلاف بیان کے معاملے کو عوام پر چھوڑتے ہیں۔

    کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کیخلاف بیان دینے والا آئندہ اس میں بیٹھے بھی نہیں، عمران خان نےاسمبلی کونہیں ہراس ممبرکوگالی دی، کل لوگ انہیں ووٹ نہیں دیں گے تو یہ انہیں بھی گالیاں دینگے۔

    انھوں نے کہا کہ عوام آپ کےتنخواہ دارنہیں ہیں جوآپ کوہرحال میں ووٹ دیں، بلوچستان میں جوکچھ ہوااس کاسارافائدہ ن لیگ کوہواہے،تحریک عدل ن لیگ کودوتہائی اکثریت پر لے کر جائے گی۔


    مزید پڑھیں : عمران خان 2023 تک سڑکوں پرہی رہیں گے‘ کیپٹن صفدر


    اس سے قبل بھی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں بھی کپتان گلیوں میں کھیلتے نظر آئیں گے۔

    کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی کے معاملے پربات نہیں کرناچاہتا، اسلام میں 4شادیوں کی اجازت ہے، طاہر القادری ان کا نکاح پڑھانے آئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دوارب روپے کی کرپشن: نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف تحقیقات کا آغازکردیا

    دوارب روپے کی کرپشن: نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف تحقیقات کا آغازکردیا

    اسلام آباد : نیب نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف کرپشن تحقیقات شروع کردیں، سابق نااہل وزیر اعظم کے داماد پر ترقیاتی منصوبوں میں دو ارب روپے کرپشن کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف کرپشن کے حوالے سے تحقیقات شروع کردیں ہیں، سابق نااہل وزیر اعظم کے داماد پر ترقیاتی منصوبوں میں دو ارب روپے کرپشن کا الزام ہے۔

    نیب کی پانچ رکنی ٹیم نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے اکیس مانسہرہ میں ترقیاتی منصوبوں کو دورہ کیا۔ نیب حکام کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے حلقہ میں تین ارب روپے کا ترقیاتی کام کروایا۔

    نیب کےمطابق مذکورہ منصوبے میں دو ارب رو پے کا ہیر پھیر کیا گیا ہے، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کچھی کینال منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    اس حوالے سے چئیرمین نیب کا کہنا ہے کہ منصوبے کا تخمینہ 30 ارب سے 210 ارب تک کیسے پہنچ گیا؟ انکوائری ہوگی۔


    مزید پڑھیں: مولانا صاحب کا کوئی ایجنڈا نہیں ، یہ ایک دنیاوی مولوی ہے، کیپٹن (ر )صفدر


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

     

  • مولانا صاحب کا کوئی ایجنڈا نہیں ، یہ ایک دنیاوی مولوی ہے، کیپٹن (ر )صفدر

    مولانا صاحب کا کوئی ایجنڈا نہیں ، یہ ایک دنیاوی مولوی ہے، کیپٹن (ر )صفدر

    اسلام آباد : کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ مولانا صاحب کا کوئی ایجنڈا نہیں ۔ یہ ایک دنیاوی مولوی ہے، جلد دودھ کا دودھ ،پانی کا پانی ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے علامہ طاہر القادری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب کا کوئی ایجنڈا نہیں ۔ یہ ایک دنیاوی مولوی ہے۔

    کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کتنا بھی احتجاج کرلیں پھر ایڑیاں رگڑیں ، لائن وہیں سے شروع ہوگی جہاں نوازشریف کھڑے ہونگے، جلد دودھ کا دودھ ،پانی کا پانی ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کا زمانہ طالب علمی سے ایک ایجنڈا تھا کہ لینڈکروزر اور بڑا بنگلہ ہو، وہ پورا ہو گیا ہے۔ وہ چاہتے تھے کہ ان کا ایک نام ہو وہ انہیں اللہ نے دے دیا، طاہر القادری ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔


    مزید پڑھیں : طاہرالقادری سےکیامناظرہ کیاجائے، جن کاجھوٹ ثابت ہوگیا، کیپٹن(ر)صفدر


    گذشتہ سماعت میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ  ڈاکٹر طاہر القادری صاحب شوق سے آئیں ، طاہرالقادری سےکیامناظرہ کیاجائے، جن کاجھوٹ ثابت ہوگیا۔

    انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی ان کاذاتی مسئلہ ہے، اسلام میں 4شادیوں کی اجازت ہے، طاہر القادری ان کا نکاح پڑھانے آئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کیپٹن (ر) صفدرکو وطن واپسی پرگرفتارکرلیا گیا

    کیپٹن (ر) صفدرکو وطن واپسی پرگرفتارکرلیا گیا

    اسلام آباد : نااہل وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو حراست میں لے لیا گیا، ن لیگ کے کارکنوں نےنیب کی ٹیم کو یرغمال بنانےکی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے نوازشریف کے داماد اورمریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو وطن واپسی پر گرفتارکرلیا، مریم نواز اور ان کے شوہر لندن سے وطن واپس آئے تھے۔

    ایئرپورٹ سے باہرآتے ہی کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتارکیا گیا جبکہ مریم نوازنے ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

    اس سے قبل مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر راول لاؤنج میں پہنچے اورلیگی رہنماؤں سے ملاقات کی، لیگی وزرا نے کیپٹن صفدر کو نیب حکام کی ایئرپورٹ موجودگی پربریفنگ دی، اس موقع پر نیب حکام کو راول لاؤنج میں داخلے سے روک دیاگیا تھا۔

    گرفتاری کے بعد ن لیگ کے وزرا نے کیپٹن(ر) صفدرکو لےجانے والی نیب کی گاڑی کو گھیر لیا، ن لیگ کے کارکنان بھی مزاحمت کرتے ہوئے نیب کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے، جس کے باعث نیب اہلکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    گرفتاری کا حتمی فیصلہ چیئرمین نیب سےمشاورت کے بعد کیا گیا تھا، نوازشریف کے داماد کو گرفتار کرکے نیب راولپنڈی دفتر منتقل کردیا گیا، نیب کے تفتیشی مرکز میں کیپٹن(ر)صفدرکےلئےخصوصی سیل خالی کرایا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق نیب عدالت نے گزشتہ پیر کو کیپٹن (ر) صفدر کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے، جس پر احتساب عدالت کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے، جس پر گرفتاری کے لیے عدالتی احکامات پرفوری عمل کیا گیا۔

    اسپیکرقومی اسمبلی کو بھی آگاہ کیا گیا

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے نیب کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا، کیپٹن(ر) صفدرکی گرفتاری کیلئے اسپیکر کو لکھا گیا خط ضابطے کی کارروائی ہے۔

    نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز سے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کرائے جائیں گے جبکہ کیپٹن صفدر کے پاس اگر حفاظتی ضمانت ہوئی تو انہیں چھوڑ دیا جائیگا۔

    مریم نوازبھائیوں کی مرضی کیخلاف واپس آئی ہیں

     ذرائع کے مطابق مریم نواز حسن اور حسین نواز کی مرضی کیخلاف وطن واپس آئی ہیں کیونکہ حسن اور حسین نواز مریم کی عدالت میں پیشی کےحق میں نہیں ہیں، مریم اپنے شوہرکیپٹن (ر)صفدر کو منا کرپاکستان واپس آئی ہیں۔

    علاوہ ازیں راولپنڈی ایئر پورٹ پر ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، ایئرپورٹ کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

    مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کے استقبال کیلئے ن لیگی رہنما ماروی میمن، دانیال عزیز، ایم پی اے زیب النسااعوان ایئرپورٹ پہنچے۔