لاہور: نیب نے ایون فیلڈ لندن فلیٹس کی تفتیش کے کیس میں نواز شریف، مریم نواز، حسن نواز اور حسین نواز،کیپٹن صفدرجبکہ اسحاق ڈار کوآمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے تفتیش کے لیے آج طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے ایون فیلڈ لندن فلیٹس کی تفتیش کے سلسلے میں سابق وزیراعظم نوازشریف مریم نواز، کیپٹن صفدر، حسن نواز اور حسین نواز جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کوآمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے تفتیش کے لیے بھی آج طلب کرلیا۔
نیب لاہور نے 10 بجے نوازشریف اور ان کے بچوں سمیت اسحاق ڈار کو تفتیش کے لیے طلب کررکھا ہے۔
خیال رہےکہ اس سے قبل بھی نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اوران کے بچوں کو طلب کیا تھا تاہم شریف خاندان کا کوئی بھی فرد نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا تھا۔
بعدازاں نیب کو شریف حاندان کی جانب سے نوٹس موصول ہوا تھا کی ابھی پاناما کیس نظر ثانی کی اپیل جاری ہے لہذا ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد پیش نیب میں پیش نہیں ہوسکتا۔
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے پیشی کے نوٹس دو روز قبل جمعے کے روز جاتی عمرا رائے ونڈ بھجوائے گئے تھے جو وصول کرلیے گئے تھے۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔
کراچی : ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی شہلارضا نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر اور مریم نواز کے بیانات بہت خطرناک ہیں، چوہدری نثارکو ان لوگوں کو سمجھانا چاہئے کہ وہ کیا کررہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید بھی موجود تھے۔
شہلا رضا نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بتایا بھی تھا کہ ملک کو بیرونی خطرات درپیش ہیں، اس کے باوجود نااہل وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے زوہر کیپٹن صفدر کے بیانات کافی حد تک خطرناک ہیں۔
مریم نواز کا بیان تھا کہ اپنے والد کی نااہلی کا بدلہ حسینہ واجد کی طرح لوں گی، جبکہ نواز شریف کے داماد نے اپنے ایک خطاب میں نئے بنگلہ دیش کا حوالہ دیا، سب کچھ جانتے ہوئے بھی تصادم کا راستہ اختیار کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارکو ان لوگوں کو سمجھانا چاہئے کہ وہ کیا کررہے ہیں، ملک کو اندرونی نہیں بیرونی خطرات درپیش ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں پی پی رہنما شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ماضی میں پی پی رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا لیکن اب حسن اور حسین نواز کا نام نہیں ڈالا گیا، حسن حسین نواز کل کو واپس نہ آئے تو آپ کیا کرلیں گے، شہلارضا نے خدشہ ظاہر کیا کہ چیئرمین نیب نوازشریف کے معاملےمیں انصاف نہیں کرپائیں گے۔
شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، مراد سعید
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا کہ شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہئے،
سال دو ہزار میں بھی یہ لوگ معاہدہ کرکے بھاگ گئے تھے۔
چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کا نام تو ای سی ایل میں ڈال دیا گیا لیکن ظفرحجازی نے جن کیلئے کام کیا ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔
مراد سعید نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق نیب کو دی گئی عدالتی مہلت ختم ہوگئی ہے، نیب کی اس معاملے میں سنجیدگی سب کے سامنے ہے، شریف خاندان سند یافتہ چور ثابت ہوگیا، اب یہ سب جیل جائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں مراد سعید نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اور افغانستان کے معاملے کو ٹھیک طریقے سے نہیں دیکھا گیا، حکومت معاملات کو ٹھیک طریقے سے ڈیل نہیں کررہی۔
انہوں نے کہا کہ اگرملک کو خطرہ ہے تو چوہدری نثار ایوان میں بتاتے، کشمیر سمیت تمام معاملات کیلئےخارجہ پالیسی کی ضرورت ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔
اسلام آباد:کیپٹن (ر) صفدرنے کہا ہے کہ عمران خان وقت بتائےگاہم برداشت کرتےرہیں گے۔ انہوں نےکہاکہ مسلم لیگ ن پاکستان کو آگے لےکرجاناچاہتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں جوڈیشل اکیڈمی کےسامنے میڈیاسےبات کرتے ہوئےمسلم لیگ ن کےرکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنےکہاکہ مشکل وقت ضرورہےلیکن نوازشریف کےہاتھ صاف ہیں۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہناتھاکہ سب کی کوششیں ناکام ہوجائیں گی،وزیراعظم نوازشریف ہرامتحان میں سرخروہوئے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کےرہنما اور وزیراعظم کےمعاون خصوصی امیرمقام نےکہاکہ عمران خان خیبرپختونخواپرتوجہ دیں،نتھیاگلی کوچھوڑدیں۔
امیرمقام نےکہا کہ صحت،تعلیم میں تبدیلی کادعویٰ کرنےوالےکہاں ہیں۔ انہوں نےکہاکہ عمران خان بتائیں4سال میں خیبرپختونخوامیں کتنی بجلی بنائی۔
مسلم لیگ ن کےرہنما کا کہناتھاکہ عمران خان کودوسروں پرتنقیدسےپہلےشرم آنی چاہیے۔ انہوں نےکہاکہ نوازشریف نےجوروایت آج ڈالی وہ بہت اچھی بات ہے۔
امیرمقام نےعمران خان صاحب خیبربینک کی صورت حال بھی دیکھ لیں۔ انہوں نےکہاکہ عمران خان نے جس کوکرپشن پرپکڑاوہ وزیرتوآج بھی موجودہے۔
واضح رہےکہ اس سےقبل وزیراعظم کےمعاون خصوصی کا کہناتھاکہ جے آئی ٹی کا قطر نہ جانا حقائق کو چھپانے کے مترادف ہے، انہوں نے سوال کیا کہ جے آئی جی ہمارے اہم ترین گواہ کا بیان لینے کے لیے اب تک قطر کیوں نہیں گئے؟۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
اسلام آباد: وزیراعظم کے دامادکیپٹن صفدر نے اپنی اہلیہ مریم نواز کی آف شور کمپنی کی موجودگی سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
تفصیلات کےمطابق کیپٹن صفدر نے آف شور کمپنیوں کے حوالے سے لگائے گئے عمران خان کے الزامات پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہے لہذٰا ان کی درخواستوں کو خارج کیا جائے۔
کیپٹن صفدر نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی اہلیہ مریم نواز باقاعدگی سے ٹیکس اداکرتی ہیں اور انہوں نے اپنے ٹیکس ریٹرنز میں اپنے تمام اثاثے ظاہر کیے ہیں۔
انہوں نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ عمران خان نے میری نااہلی کےلیے اسپیکر کو کوئی ریفرنس نہیں بھیجا جبکہ دفعہ 62اور 63کے تحت نااہلی کا دائرہ کار بہت محدود ہے ۔
کیپٹن صفدر نے کہا ہےکہ الیکشن سے پہلے آرٹیکل 62کے تحت نااہلی کا سوال نہیں اٹھایا گیا،انہوں نے کہا کہ میرے خلاف عمران خان نے جھوٹا مقدمہ بنایا جسے خارج کیا جائے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزسپریم کورٹ کا کہناتھاکہ وزیر اعظم کے صاحبزادوں حسن نواز، حسین نوازاورصاحبزادی مریم صفدر کواپنی جائیداد بنانے کے ذرائع کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کرنا ضروری ہوگا اگر ایسا نہیں ہوا تو نیب آرڈیننس کے مطابق ان کی جائیداد بے نامی قراردی جاسکتی ہے۔
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئےالیکشن کمیشن سےرجوع کرنےکافیصلہ کرلیا، دوسری طرف وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدرکو الیکشن کمیشن نے طلب کرلیا، ان پراثاثوں کی تفصیلات میں غلط بیانی کاالزام ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازکی آف شورکمپنیاں کیپٹن صفدرکوبھاری پڑگئیں۔اپنی اہلیہ مریم صفدر کےاثاثے چھپانےکےالزام میں کیپٹن صفدر کیخلاف الیکشن کمیشن نے ایکشن لیتے ہوئے وزیراعظم کےداماد کیپٹن صفدر کو طلب کرلیا ہے۔
تحریک انصاف کی درخواست پرالیکشن کمیشن نے لیگی رکن اسمبلی کیپٹن صفدرکو یکم جون کوطلب کرلیا، پی ٹی آئی کےنوابزادہ صلاح الدین نےاپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ کیپٹن صفدر نے الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے عام انتخابات کےدوران اثاثوں کے بارےمیں غلط گوشوارےجمع کرائے۔ کیپٹن صفدر نے اپنی اہلیہ کی آف شورکمپنیاں ظاہرنہیں کیں ذرائع کا کہنا ہےکہ الزامات درست ثابت ہوئےتو کیپٹن صفدر کی اسمبلی رکنیت معطل کی جاسکتی ہے۔