Tag: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ

  • کیپ ٹاؤن ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکلنے لگا، جنوبی افریقہ کی پوزیشن مستحکم

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکلنے لگا، جنوبی افریقہ کی پوزیشن مستحکم

    کیپ ٹاؤن: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز فاف ڈوپلیسی کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں کے نقصان 382 رنز بنالیے۔

    تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پروٹیز کپتان فاپ ڈوپلیسی کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں پر 382 رنز بنالیے اور پاکستان پر 205 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

    جنوبی افریقہ نے کھیل کے دوسرے روز 123 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر اننگز شروع کی تو ہاشم ملہ 24 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، ڈی برائن کو 13 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے پویلین کی راہ دکھائی۔

    پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی اور باووما نے شاندار شراکت داری قائم کی، فاف ڈوپلیسی نے شاندار 103 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ باووما نے 75 رنز بنائے، کوئنٹن ڈی کاک 55 اور فلینڈر 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجو ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، محمدعباس، محمد عامر اور شان مسعود ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    مزید پڑھیں: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم 177 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقہ نے 2 وکٹوں پر 123 رنز بنالیے

    واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم صرف 177 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    پاکستان کی جانب سے کپتان سرفراز احمد نے نصف سنچری اسکور کی، کپتان نے 56 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، شان مسعود 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد عامر 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

    جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر اولیویئر نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ڈیل اسٹین نے تین، ربادا نے 2 اور فلینڈر نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

  • پاکستانی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کی جگہ خطرے میں ہے، گرانٹ فلاور

    پاکستانی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کی جگہ خطرے میں ہے، گرانٹ فلاور

    کیپ ٹاؤن: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے اعتراف کیا ہے کہ ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا نہیں ہے اور سنچورین ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد کچھ کھلاڑیوں کی جگہ خطرے میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سنچورین ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد بیٹنگ کوچ بھی ڈریسنگ روم کے ماحول پر خاموش نہ رہ سکے، گرانٹ فلاور نے اعتراف کیا کہ ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا نہیں ہے جبکہ کچھ کھلاڑیوں کی جگہ خطرے میں ہے۔

    بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پلیئرز سے کچھ سخت الفاظ کہے مگر ان میں کچھ سچائی بھی تھی، امید ہے کھلاڑی ہیڈ کوچ کی باتیں چیلنج کے طور پر لیں گے۔

    گرانٹ فلاور نے کہا کہ جو اندر کی خبریں باہر دے رہے ہیں انہیں خود کو آئینے میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔

    مزید پڑھیں: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، محمد عباس فٹ، محمد رضوان کی شمولیت کا امکان

    انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شکست پسند نہیں کرتا ہے، ٹیم سلیکشن میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے مگر بہت سے کھلاڑیوں کے لیے خطرہ دکھائی دے رہا ہے تاہم ایک دو کھلاڑیوں پر انگلیاں نہیں اٹھائی جاسکتیں۔

    فلاور نے اظہر علی کی جانب سے ڈین ایلگر کے کیچ کو تھرڈ امپائر کی جانب سے مسترد کرنے پر کہا کہ میرے خیال میں یہ ایک غلط فیصلہ تھا، فیلڈ امپائر جب بیٹسمین کو آؤٹ قرار دے چکا تھا تو ناکافی شواہد پر اس فیصلے کو برقرار رکھنے کی ضرورت تھی۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

  • کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، محمد عباس فٹ، محمد رضوان کی شمولیت کا امکان

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، محمد عباس فٹ، محمد رضوان کی شمولیت کا امکان

    نیولینڈ: جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے محمد عباس فٹ ہوگئے ہیں، محمد رضوان کی بھی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، فاسٹ بولر محمد عباس فٹ ہوگئے جبکہ مڈل آرڈر میں محمد رضوان کی شمولیت پر غور کیا جارہا ہے۔

    [bs-quote quote=”حارث سہیل کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں ٹیم میں شامل کیا جائے گا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    محمد رضوان کو اگر ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو اسد شفیق کو باہر بیٹھنا ہوگا، اسد شفیق سنچورین ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ناکام رہے تھے۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس بھی کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے، فاسٹ بولر کی واپسی سے ٹیم کا پیس اٹیک مضبوط ہوجائے گا۔

    انجری کا شکار بلے باز حارث سہیل کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں ہی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے شروع ہوگا جبکہ تین میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

    مزید پڑھیں: سنچورین ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، فاسٹ بولر اولیویئر کو 11 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز دوسری اننگز 88/2 پر دوبارہ شروع کرے گا

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز دوسری اننگز 88/2 پر دوبارہ شروع کرے گا

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز آج اپنی دوسری نامکمل اننگز اٹھاسی رنز دو کھلاڑی پر دوبارہ شروع کرے گا۔

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ برتری ختم کرنے کے لئے مزید چار رنز درکار ہیں، میچ میں آج تیسرے روز ویسٹ انڈیز اپنی دوسری اننگز اٹھاسی رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کرے گا۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو انتیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے چار سو اکیس رنز بنائے اور مہمان ٹیم پر بانوے رنز کی برتری حاصل کی، جنوبی افریقی اننگز کی خاص بات ڈی ویلئیرز کی ایک سو اڑتالیس رنز کی اننگز رہی ۔