Tag: کیپ ٹاؤن

  • آئی سی سی کا اجلاس، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی تیاری

    آئی سی سی کا اجلاس، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی تیاری

    کیپ ٹاؤن : آئی سی سی کا اجلاس کیپ ٹاؤن میں جاری ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے رویّے پر پاکستان اجلاس میں اپنا  احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں آئی سی سی کا پانچ روزہ اجلاس جاری ہے، پاک بھارت کرکٹ تنازعہ زیر بحث آئے گا۔ اجلاس میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا۔

    چیمپئنز ٹرافی میں نہ کھیلنے کے بھارت کے رویئے پر پاکستان آئی سی سی کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔ پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اجلاس میں بھارت کو سخت پیغام دیں گے۔

    ادھر بھارت کی نمائندگی بی سی سی آئی کے سربراہ انوراگ ٹھاکر اور سیکرٹری اجے شرکے کریں گے۔ پاکستان کو علیحدہ کرنے کی بات کرنے والوں کو خود دوسروں کا ساتھ درکار ہے۔

    بگ تھری کو بچانے کے لئے بھارت دیگر رکن ممالک کی حمایت کا محتاج بن گیا ہے۔ کسی بھی تحریک کو غیر مؤثر کرنے کے لئے سات ملکوں کے ووٹ درکار ہوتے ہیں اب دیکھنا یہ ہے آئی سی سی اجلاس میں کون کس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

     

  • مصباح الحق جنوبی افریقہ کیلئے بڑا خطرہ ہو سکتے ہیں، گریم اسمتھ

    مصباح الحق جنوبی افریقہ کیلئے بڑا خطرہ ہو سکتے ہیں، گریم اسمتھ

    کیپ ٹاؤن  : جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے پاکستان ٹیم کو کامیابی دلانے کا سہرا مصباح الحق کے سر باندھ دیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ مصباح الحق صرف گرین شرٹس کیلئے پرفارم کررہے ہیں۔ جنوبی افریقی کرکٹر گریم اسمتھ نے مصباح الحق کو پروٹیاز کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔

    کہتے ہیں کہ مصباح الحق آدھی ٹیم کا کام اکیلے کرجاتے ہیں۔ فوٹیج گریم اسمتھ نے پاکستان کے مڈل آرڈر لائن کو بھی پروٹیاز کیلئے اہم قرار دیا۔

    وہاب ریاض بھی بولنگ کیساتھ رن بنانے کے گر سے بخوبی واقف ہیں۔ سابق پروٹیاز کپتان کے مطابق ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پیس اٹیک کو صرف محمد عرفان نے مضبوط بنایا ہے۔ پاکستان ٹیم کب کیا کمال دکھا جائے،پیش گوئی کرنا بہت مشکل ہے۔

  • ٹی ٹوینٹی: ویسٹ انڈیز نے ساؤتھ افریقہ کو چاروکٹوں سے ہرا دیا

    ٹی ٹوینٹی: ویسٹ انڈیز نے ساؤتھ افریقہ کو چاروکٹوں سے ہرا دیا

    کیپ ٹاؤن :ویسٹ انڈیز نے کرس گیل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں چار وکٹوں سے شکست دے دی۔کیپ ٹاؤن کا میدان کرس گیل کے نام رہا۔

    جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں پر ایک سو پینسٹھ رنزبنائے۔ رلی روسو نے ناٹ آؤٹ اکیاون رنز کی اننگز کھیلی۔

    جواب میں ویسٹ انڈیز نے کرس گیل کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گیل نے چھکوں اور چوکوں کی برسات کردی۔

    سترہ گیندوں پر نصف سینچری جڑدی۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے تیز نصف سینچری بنانے والے بیٹسمین بھی بن گئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔