پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے گلین میکسویل کی اننگز کو ون ڈے کی تاریخی اننگز میں سے ایک قرار دیدیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ گلین میکسویل کا کیچ ڈراپ ہوا اس کے بعد انھیں روکنا مشکل ہوگیا۔ آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخی اننگز کھیلی۔
انھوں نے کہا کہ گلین میکسویل انجرڈ تھا اس کے باوجود ڈبل سنچری بنا دی۔ جوصورتحال تھی کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا آسٹریلیا جیتے گا۔
اس کے علاوہ سابق کرکٹر اظہرعلی کا کہنا تھا کہ گلین میکسویل نے مضبوط اعصاب کے ساتھ بہترین بیٹنگ کی۔
انھوں نے کہا کہ عام طور پر میکسویل کی جب بیٹنگ آتی ہے تو20 سے 22 اوورز باقی ہوتے ہیں۔ آج میکسویل کو جلدی باری ملی، انجری کے باوجود ڈبل سنچری بنا ڈالی۔
سابق پاکستانی بیٹر باسط علی نے کہا کہ گلین میکسویل کی جتنی بھی تعریف کی جائےکم ہے۔ گلین میکسویل نے انجری کے باوجود ڈبل سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی۔
باسط علی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان اگر آکرجیت جاتا تو پاکستان کے لیے سیمی فائنل کے رستے بند ہو جاتے۔