Tag: کیڈٹ کالج

  • کیڈٹ کالج حسن ابدال مستقبل کی قیادت پیدا کر رہا ہے: وزیر اعظم

    کیڈٹ کالج حسن ابدال مستقبل کی قیادت پیدا کر رہا ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کیڈٹ کالج حسن ابدال مستقبل کی قیادت پیدا کر رہا ہے۔ وہ کالج کی ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔

    تفصیلات کے موقع پر حسن ابدال کیڈٹ کالج میں یوم والدین کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ بھی وزیر اعظم کے ساتھ تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج حسن ابدال اعلیٰ معیار کا حامل ہے۔ یہ کالج مستقبل کی قیادت پیدا کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حسن ابدال کیڈٹ کالج برانڈ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ کالج سے فارغ التحصیل طلبہ ترقی کی بلندیوں کو چھوئیں گے اور ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاڑکانہ کا تشدد سے متاثرہ طالب علم علاج کے لیے نیویارک روانہ

    لاڑکانہ کا تشدد سے متاثرہ طالب علم علاج کے لیے نیویارک روانہ

    وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک اور وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں استاد کے تشدد سے متاثرہ طالبعلم کو علاج کے لیے نیویارک بھجوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد کا نشانہ بننے والا محمد احمد علاج کے لیے امریکا روانہ ہوگیا۔ طالب علم کے ہمراہ اس کے والد بھی نیویارک روانہ ہوئے۔

    محمد احمد کا امریکا کے سن سٹی اسپتال میں سندھ حکومت کے خرچ پر علاج ہوگا۔ سندھ حکومت نے علاج کے لیے 4 کروڑ روپے کی خطیر رقم اسپتال کو منتقل کردی۔

    بچے کے والد کی رہائش کے لیے امریکا میں فور اسٹار ہوٹل میں بندوبست کیا گیا ہے۔ احمد کی صحت یابی کے لیے مزید اخراجات بھی سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

    یاد رہے محمد احمد حسین کو لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں ایک استاد نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے پہلے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا۔

    میڈیکل رپورٹ کے مطابق طالب علم پر بھاری چیز سے ضرب لگنے کے شواہد ملے ہیں جس کی وجہ سے وہ آکسیجن کی کمی کا شکار ہوگیا اور دماغ کو آکسیجن نہ پہنچنے کے باعث وہ ذہنی استعداد کھو رہا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ احمد کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں۔

    احمد کے والد نے وزیر اعلیٰ سندھ سے بچے کے بیرون ملک علاج کے لیے اپیل کی تھی جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے امریکا میں احمد کا علاج کروانے کی منظوری دی تھی۔