Tag: کیکٹس

  • کھلونوں کی دکان میں 7 سیکنڈ میں کیکٹس تلاش کریں

    کھلونوں کی دکان میں 7 سیکنڈ میں کیکٹس تلاش کریں

    اس بار آپ کو کھلونوں کی دکان میں 7 سیکنڈ میں کیکٹس تلاش کرنا ہے۔

    یہ آپیٹیکل الیوژن یعنی بصری وہم آپ کی نگاہ کی تیزی کا ثبوت فراہم کرتا ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ آپ مقررہ وقت یعنی صرف سات سیکنڈ میں اس تصویر میں چھپا کیکٹس کا پودا تلاش کر لیں۔

    اس طرح کے تصویری چیلنجز کا تعلق دراصل نفسیاتی تجزیے سے تعلق رکھتے ہیں، جس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ آپ چیزوں کو کس طرح دیکھتے ہیں۔

    اس تصویر کو بہ غور دیکھیں، جس میں کھلونوں کی ایک دکان دکھائی دے رہی ہے، اس میں بہت سارے کھلونے رکھے ہوئے ہیں، لیکن انھی کھلونوں کے درمیان کیکٹس بھی چھپا ہوا ہے۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ یہ تصویری پہیلی نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کے لیے بھی ہے، اس تصویر کے حوالے سے انٹرنیٹ پر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سات سیکنڈوں میں صرف 2 فی صد لوگ ہی اس میں کیکٹس تلاش کر پاتے ہیں۔

    تو آپ بھی خود کو ان دو فی صد لوگوں میں شمار کرنے کے لیے کیکٹس تلاش کریں، اس تفریحی طریقے سے آپ اپنا آئی کیو لیول بھی جان سکیں گے۔

    اگر آپ کے لیے چھپے ہوئے کیکٹس کو تلاش کرنا مشکل ہو رہا ہے، تو ہم آپ کی مدد کے لیے حاضر ہیں، اگر آپ تصویر کو غور سے دیکھیں تو آپ دیکھیں گے کہ کیکٹس روبوٹ کے پیچھے دائیں جانب کھلونوں کے درمیان ہی چھپا ہوا ہے۔

    کیکٹس کو چالاکی سے سبز کھلونے سے چھپایا گیا ہے۔ یہ دیکھیں:

  • کیکٹس کے کانٹے شرارتی کتوں کے جسم میں پیوست ہوگئے

    کیکٹس کے کانٹے شرارتی کتوں کے جسم میں پیوست ہوگئے

    امریکی ریاست ایریزونا میں پالتو کتوں کو کیکر کے پودوں کے ساتھ چھیڑ خانی کرنا مہنگا پڑگیا، کیکر کے کانٹے کتوں کے جسم میں پیوست ہوگئے۔

    ریاست ایریزونا میں رہائش پذیر خاندان اس وقت سخت مشکل میں آگیا جب ان کے پالتو کتے موج مستی میں کانٹوں بھرے کیکٹس کے پودوں سے چھیڑ خانی کر بیٹھے۔

    نتیجہ یہ نکلا کہ درجنوں کانٹے کتوں کے جسم میں پیوست ہو گئے۔ اہلخانہ نے پہلے خود ہی فرسٹ ایڈ دینے کی کوشش کی لیکن جب مشکل حل نہ ہوئی تو میڈیکل ریسکیو ٹیم کو طلب کر لیا۔

    ریسکیو ٹیم نے صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے دونوں کتوں کو قریبی ویٹنری اسپتال منتقل کیا جہاں بے ہوش کرنے کے بعد کتوں کو ان کانٹوں سے آزاد کیا گیا۔

    دونوں کتے اب روبصحت ہیں اور یقیناً اب وہ کیکٹس کے پودوں کے قریب بھی نہیں جائیں گے۔

  • کیکٹس: خدا سے رابطے میں‌ مددگار پودا

    کیکٹس: خدا سے رابطے میں‌ مددگار پودا

    دنیا بھر میں نباتات کی لاتعداد اقسام پائی جاتی ہیں جو خوش رنگ، خوش بُو دار اور بعض عجیب الخلقت یا بدصورت بھی ہیں۔ تاہم یہ سب اس کارخانۂ قدرت میں انسان کے لیے کسی نہ کسی طرح مفید اور کارآمد ضرور ہیں۔

     

    پھول اور پودے ہمیشہ سے انسان کو فرحت و تازگی بخشنے کے ساتھ محبت کا اظہار کرنے اور تکالیف و امراض سے انھیں‌ نجات دینے میں بھی مددگار ہیں۔ یہی نہیں بلکہ انھیں عبادت اور عقیدت کے اظہار کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

     

    کیکٹس کا پودا دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہ صحراؤں، خشک پہاڑوں اور بنجر زمین پر پائے جاتے ہیں۔ برصغیر میں کیکٹس کی متعدد اقسام میں ناگ پھنی زیادہ معروف ہے۔ تھوہڑ اور چھتر تھور بھی ہمارے یہاں اس پودے کی مخصوص قسم کے لیے بولا جاتا ہے۔

     

     

    یہ بات شاید آپ کے لیے نئی ہو کہ ناگ پھنی سے کچھ قبائل روحانی لگاؤ رکھتے ہیں اور اسے مقدس مانتے ہیں۔
    میکسیکو اور شمالی امریکا کے کچھ قبائلیوں کے نزدیک یہ مقدس پودا ہے جو خدا سے رابطے میں مدد دیتا ہے۔ یہ قبائلی کیکٹس کی مخصوص قسم سے دعائیہ رسمیں ادا کرتے ہیں اور یہ ان کی تمام دعائیہ تقریبات کا اہم حصّہ ہوتا ہے۔

     

    کیکٹس کے پودے پانی کی بہت کم مقدار کے ساتھ بھی پھلتے پھولتے رہتے ہیں۔ اس پودے کی ہزاروں اقسام ہیں جن کی پہچان عام لوگوں کے لیے مشکل ہے۔

    کیکٹس کی ایک قسم یعنی ناگ پھنی چھوٹا اور بغیر گٹھلی کا پودا ہے جو امریکی ریاست ٹیکساس کے جنوب مغربی علاقوں اور میکسیکو کے صحرائی علاقے میں ملتا ہے۔

  • جان بچانے کے بارے میں 7 غلط تصورات

    جان بچانے کے بارے میں 7 غلط تصورات

    عرصہ دراز سے ہماری جسم اور صحت کے بارے میں مختلف تصورات قائم ہیں۔ یہ تصورات یا ٹوٹکے جنہیں ہم اپنے، اور ہمارے والدین اپنے بچپن سے سنتے آر ہے ہیں، ہمارے ذہنوں میں بیٹھ چکے ہیں۔

    لیکن نئے دور میں ہونے والی نئی نئی تحقیقوں کے باعث ان میں سے کئی تصورات غلط ثابت ہوتے گئے۔ ان میں سے کچھ تصورات ایسے تھے جو کسی ہنگامی صورتحال میں جان بچانے کے بارے میں قائم تھے۔

    مزید پڑھیں: جسم کو نقصان پہنچانے والے 5 غلط تصورات

    لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ جان بچانے کے بارے میں یہ غلط فہمیاں ہماری جان بچانے کے بجائے ہمیں موت سے بھی ہمکنار کرسکتی ہیں۔

    آئیے آپ بھی ان غلط تصورات سے واقفیت حاصل کیجیئے تاکہ آپ لاعلمی میں اپنی جان سے نہ کھیل جائیں۔


    سانپ کے کاٹنے کی صورت میں

    2

    ایک عام تصور یہ ہے کہ اگر کسی شخص کو سانپ کاٹ لے تو اس کے قریب موجود کسی شخص کو اس کا زہر چوس کر پھینک دینا چاہیئے۔

    اس طریقے سے شاید آپ سانپ کے زہر کا شکار شخص کو تو بچالیں گے، لیکن آپ کو اپنی جان کے لالے پڑ جائیں گے۔

    سانپ کے زہر کو چوسنا آپ کے منہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ایسی صورت میں بہترین طریقہ یہ ہے کہ فوراً ایمبولینس کو بلایا جائے تاکہ ایمبولینس میں موجود تربیت یافتہ عملہ مریض کو ابتدائی امداد دے سکے۔


    ہائپو تھرمیا

    1

    ہائپو تھرمیا ایک ہنگامی طبی صورتحال ہے جس میں جسم کا درجہ حرارت خطرناک حد تک نیچے گر جاتا ہے۔ عام طور پر ایسے شخص کے لیے ابتدائی امداد یہ سمجھی جاتی ہے کہ اسے گرم پانی کے ٹب میں لٹا دیا جائے لیکن یہ خیال بالکل غلط ہے۔

    گرم پانی کا ٹب ایک دم سرد جسم کو تیز گرمی فراہم کرے گا جو اسے مفلوج کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

    اس کے برعکس ہائپو تھرمیا کے شکار شخص کو خشک رکھتے ہوئے اسے گرم رکھیں۔ اسے گرم کپڑے پہنائیں اور کمبل اڑھا دیں۔ اس طریقے سے آہستہ آہستہ اس کا جسم کا درجہ حرارت معمول پر آجائے گا۔


    شارک کا حملہ

    3

    اگر آپ زیر سمندر تیراکی کر رہے ہوں اور شارک آپ پر حملہ کرنے کے لیے آئے تو لازماً آپ کو ہاتھا پائی کے ذریعے اسے خود سے دور رکھنا ہے۔

    ایسی صورت میں یاد رکھیں کہ شارک کے چہرے کو نشانہ بنانے کے بجائے اس کے کمزور اعضا یعنی پھیپھڑوں اور آنکھوں کو نشانہ بنائیں۔


    ریچھ کے حملے کی صورت میں

    اگر آپ کسی فیلڈ وزٹ پر جنگل یا شہر سے دور کسی علاقے میں ہیں جہاں جنگلی حیات موجود ہوں تو آپ کو جانوروں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

    اگر آپ کا سامنا ریچھ سے ہو تو پرانی کہانیوں کے مطابق اس کے سامنے مردہ بن کر لیٹنے کی ضرورت نہیں۔

    اس کے برعکس آپ ساکت ہوجائیں اور آہستہ آہستہ اسے مشتعل کیے بغیر پیچھے ہٹتے جائیں۔


    جنگل میں بھٹکنے کی صورت میں

    5

    اگر کسی موقع پر آپ جنگل میں بھٹک جائیں تو اپنے لیے پناہ یا کھانے کی تلاش سے قبل پانی تلاش کریں۔ آپ کچھ کھائے بغیر کئی دن زندہ رہ سکتے ہیں مگر پانی کے بغیر ایک دن سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتے۔


    جنگل میں خوراک کی تلاش

    6

    اگر آپ جنگل میں کسی جانور کو کوئی پودا کھاتے ہوئے دیکھیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ بھی وہ شے کھا سکتے ہیں۔

    جنگلوں یا صحرائی علاقوں میں صرف وہی شے کھائیں جنہیں آپ نے اس سے قبل کھایا ہو یعنی آپ انہیں اچھی طرح پہچانتے ہوں۔


    صحرا میں پانی کی تلاش

    7

    عموماً خیال کیا جاتا ہے کہ صحرائی پودے کیکٹس میں موجود مادہ پینے کے قابل ہوتا ہے۔ دراصل کیکٹس کی صرف چند اقسام ایسی ہوتی ہیں جن میں موجود پانی پیا جاسکتا ہے۔

    علاوہ ازیں غیر موزوں پانی انسان اور جانور دونوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔