Tag: کےپی حکومت

  • کےپی حکومت کا یتیم بچوں، بیوہ خواتین کی مالی معاونت کیلئے پروگراموں کا اجرا

    کےپی حکومت کا یتیم بچوں، بیوہ خواتین کی مالی معاونت کیلئے پروگراموں کا اجرا

    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے یتیم بچوں اوربیوہ خواتین کے لیے روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ پروگراموں کا اجرا کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یتیم بچوں اوربیوہ خواتین کی مالی معاونت کے سلسلے میں پروگراموں کا اجرا کیا گیا ہے، 5 سے 16 سال تک کی عمر کے یتیم بچوں کیلئے ماہانہ 5 ہزار روپے مقرر کیے گئے، وزیراعلیٰ نے تقریب میں یہ رقم بڑھاکر 10 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا۔

    پروگرام سے تقریباً 9 ہزار یتیم بچے اس سہولت سے مستفید ہوں گے، سہارا کارڈ کے تحت 45 سال، اس سے زیادہ کی عمر کی بیوہ خواتین کیلئے مالی امداد دی جائے گی۔

    سہارا کارڈ کے تحت بیوہ خواتین کیلئے ماہانہ 5 ہزار روپے مقرر کیے گئے تھے، وزیراعلیٰ نے یہ رقم بھی بڑھاکر 10 ہزار روپے ماہانہ کرنے کا اعلان کردیا، مجموعی طور پر 15 ہزار بیوہ خواتین اس پروگرام سے مستفید ہوں گی۔

    وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے لیڈر کا ویژن فلاحی ریاست کا قیام ہے، ہم اسی وژن کے تحت بےسہارا طبقات کی فلاح کیلئے کوشاں ہیں۔

    علی امین نے کہا کہ صوبے میں بےسہارا اور مستحق افراد کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کیا، ہم کافی حد تک مستحق افراد کا ڈیٹا تیار کرچکے ہیں۔

  • کےپی حکومت کا احتجاج کیلئے سرکاری وسائل کا استعمال، وفاقی حکومت انکوائری کریگی

    کےپی حکومت کا احتجاج کیلئے سرکاری وسائل کا استعمال، وفاقی حکومت انکوائری کریگی

    اسلام آباد: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے احتجاج کیلئے سرکاری وسائل کا استعمال کرنے کی خبروں پر وفاقی حکومت انکوائری کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری وسائل کے استعمال کی بابت جاننے کے لیے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ رفعت مختار کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے، انکوائری کمیٹی میں ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے منیر مسعود نارتھ بھی شامل ہیں۔

    انٹیلی جنس بیورو سے گریڈ 20 کا افسر کمیٹی میں شامل ہو گا، انکوائری کمیٹی 7 روز میں اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گی۔

    کمیٹی سرکاری وسائل کے استعمال کرنے کا حکم دینے والے کا تعین کرے گی، انکوائری میں سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے اور ناجائز حکم ماننے والوں کا بھی تعین کیا جائیگا۔

  • امین گنڈاپور کے بعد مراد سعید بھی حکومت کے نشانے پر آگئے

    امین گنڈاپور کے بعد مراد سعید بھی حکومت کے نشانے پر آگئے

    پشاور: علی امین گنڈاپور کے بعد پی ٹی آئی کے سینئررہنما مراد سعید وفاقی حکومت کےنشانےپر آگئے۔

    ذرائع کے مطابق وفاق حکومت نے کے پی نگراں حکومت کو مراد سعید کیخلاف احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مراد سعید ملک میں جہاں بھی ہوں انہیں گرفتارکریں۔

    ذرائع کےپی حکومت کا کہنا ہے کہ مراد سعید کیخلاف کریک ڈاؤن کےسخت احکامات ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل مراد سعید نے کبل حملے کے خلاف اور پولیس سے یکجہتی کے لئے ایک ریلی نکالی تھی، ریلی سے مراد سعید نے بیک وقت 15 اضلاع میں خطاب کیا تھا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل سابق وفاقی وزیر مرادسعید کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جی صاحب! آپ پہلے دکھائی نہیں دیئے ورنہ پہلے نشانہ تو آپکو بنانا تھا۔ انتظار کرنا تم۔ اگر سی ٹی ڈی تک پہنچ سکتے ہیں تو تم تک بھی پہنچ جائینگے۔

    اس پیغام میں مراد سعید کو مزید کہا گیا کہ بس تم انتظار کرو، تمہیں ہم نے نہیں چھوڑنا، اس سے پہلے تمہارا کام تمام کرنا تھا لیکن تم بل میں گھسے ہوئے ہو۔ پتہ نہیں لگ رہا تمہارا۔

    پیغام شئیر کرتے ہوئے مرادسعید کا کہنا تھا کہ ہینڈلرز کے زیرِ سایہ آر پی او، ڈی پی او اور امپورٹڈ پرائم منسٹر اب یہ ابہام پھیلا رہے ہیں کہ حملہ شارٹ سرکٹ تھا! شرم کرو اپنے شہید پیٹی بھائیوں کی لاشوں پر کھڑے ہوکر انکی تضحیک تو مت کرو۔