Tag: کے الیکٹرک حکام

  • کراچی  کب تک  لوڈشیڈنگ فری ہو جائے گا؟ کے الیکٹرک حکام نے بتادیا

    کراچی کب تک لوڈشیڈنگ فری ہو جائے گا؟ کے الیکٹرک حکام نے بتادیا

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس میں کے الیکٹرک حکام کا کراچی کو لوڈشیڈنگ فری کرنے کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

    تفصیلات کے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا، سیکرٹری پاور نے کہا کہ 2008 سے فاٹا کے گھریلو صارفین کی بلنگ نہیں ہوئی، فاٹا کے گھریلو صارفین مفت بجلی کی سہولت استعمال کررہے ہیں۔

    سابق وفاقی وزیراور رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے سوال کیا کہ کراچی میں بارشیں متوقع ہیں کےالیکٹرک کی کیا تیاری ہے؟ کیا کراچی کبھی لوڈشیڈنگ فری ہو جائے گا؟ چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر نے بتایا کہ بارشوں کے پیش نظر مانیڑنگ سیل متحرک ہے، کراچی میں 70 فیصد فیڈرز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔

    کے الیکٹرک آفیسر کا کہنا تھا کہ 2030 تک کراچی کو 95 فیصد لوڈشیڈنگ فری کرنے کا منصوبہ ہے، کے الیکٹرک 40 فیصد نقصانات کو 15 فیصد تک لے آئی ہے۔

    سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے کے الیکٹرک کو 1600 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا سکے گی، اس سے پہلے 900 میگاواٹ بجلی فراہم کی جاتی تھی یکساں ٹیرف نظام کے تحت کے الیکٹرک کو صارفین کیلئے سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔

    اجلاس میں سی ای او حیسکو اور وزیر توانائی اعداد و شمار پر آمنے سامنے آگئے، سی ای اوحیسکو نے کہا کہ حیسکو کے نقصانات 32 سے 25 فیصد تک لے آئے ہیں، واجبات کی وصولیوں کی شرح 73 سے 80 فیصدتک لے آئے ہیں۔

    وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ جو نمبرز بتائے جارہے ہیں، ان سے متفق نہیں ہوں، ہمارے پاس جو اعداد و شمار ہیں وہ مختلف ہیں۔

    پاور ڈیژن حکام نے کہا کہ مارچ تک ان اعداد و شمار کی اس طرح کی صورتحال نہیں تھی، حیسکو کے مارچ 2024 میں نقصانات 25.6 تھے، جو 2025 میں 26.7 ہوچکے ہیں، حیسکو کی ریکوری کی شرح 88.8 سے کم ہو کر 71.9 فیصد تک آگئی ہے۔

    اویس لغاری کا کہنا تھا کہ حیسکو کے نتائج بلکل بھی اچھے نہیں ہیں، ای سی سی کو تفصیلات دی ہیں یا وہ غلط ہیں یا یہ غلط ہیں، حیسکو کی ریکوری کی شرح 9.9 فیصد کم ہوئی ہے، بجلی کمپنیوں میں اسٹاف کی شدید کمی ہے، بجلی کمپنیوں میں 80 ہزار اسامیاں خالی ہیں، بجلی کمپنیوں میں 22 ہزار حساس نشستوں میں بھرتیوں کی ضرورت ہے۔

    پاکستان میں ایندھن کی بڑھتی قیمتیں اور توانائی بحران

  • کے الیکٹرک حکام کی عدالت کو مستقبل میں بجلی بند نہ ہونے  کی  یقین دہانی

    کے الیکٹرک حکام کی عدالت کو مستقبل میں بجلی بند نہ ہونے کی یقین دہانی

    کراچی : کے الیکٹرک حکام نے عدالت کو مستقبل میں بجلی بند نہ ہونے کی یقین دہانی کرادی ، جس پر عدالت نے کے الیکٹرک سی ای او کا وارنٹ واپس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں بجلی بند ہونے کے معاملے پر سماعت ہوئی، کے الیکٹرک کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

    دوران سماعت کے الیکٹرک حکام کی جانب سے عدالت کو مستقبل میں بجلی بند نہ ہونے سے متعلق یقین دہانی کرائی گئی۔

    کے الیکٹرک انتظامیہ نے بجلی کی فراہم معطل ہونے پر سندھ ہائیکورٹ سے معذرت کرلی، جس پر سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک سی ای او کا وارنٹ واپس لے لیا۔

    جسٹس صلاح الدین پنہور نے کے الیکٹرک سی ای او کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ، کے الیکٹرک سی ای او کے 50 ہزار روپے کے عوض وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔

    عدالت نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ایک گھنٹے میں کے الیکٹرک سی ای او کو پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • کراچی میں لوڈشیڈنگ، وزیراعظم  کا ایکشن ، کے الیکٹرک حکام جمعے کو طلب

    کراچی میں لوڈشیڈنگ، وزیراعظم کا ایکشن ، کے الیکٹرک حکام جمعے کو طلب

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر جمعے کو کے الیکٹرک حکام کو طلب کرلیا، کابینہ اجلاس میں بھی کے الیکٹرک کا معاملہ زیر بحث آیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم نے ایکشن لیتے ہوئے جمعے کو کے الیکٹرک حکام کو طلب کرلیا جبکہ وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس بھی ہوگا، جس میں  عمران خان کو کے الیکٹرک کے ساتھ معاملات پر بریف کیاجائے گا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں بھی کے الیکٹرک کا معاملہ زیر بحث آیا تھا جبکہ کابینہ اجلاس میں ابراج گروپ اوربلاول کےالزامات کا بھی ذکر ہوا۔

    وفاقی وزیرفیصل واوڈانے معاملہ وزیراعظم اورکابینہ ارکان کےسامنےاٹھایا اور کہا تھا بلاول بھٹوکی رپورٹ خودپیپلزپارٹی کیخلاف چارج شیٹ ہے۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ کا اجلاس، کے الیکٹرک کا معاملہ انرجی کمیٹی  کے سپرد

    کابینہ اجلاس میں کے الیکٹرک کا معاملہ انرجی کمیٹی کےسپرد کردیا گیا جبکہ کےالیکٹرک اورگیس کی قیمتوں سےمتعلق فیصلہ ایک ہفتے کے لیے موخر کردیا گیا تھا۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے گورنرہاؤس میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اہم اجلاس ہواتھا، جس کے بعد گورنرسندھ عمران اسماعیل اوروفاقی وزیراسد عمر نے کل سے کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم ہونےکااعلان کیا تھا، اسد عمر نے کہا تھا اگر رویہ درست نہیں ہوا تو وفاق کےالیکٹرک کو اپنی تحویل میں لے سکتا ہے۔