Tag: کے الیکٹرک صارفین

  • کے الیکٹرک صارفین کو ستمبر سے نومبر تک کے بلوں میں کتنے روپے اضافی ادا کرنا پڑیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    کے الیکٹرک صارفین کو ستمبر سے نومبر تک کے بلوں میں کتنے روپے اضافی ادا کرنا پڑیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد: کے الیکٹرک صارفین کو ستمبر سے نومبر تک کے بلوں میں کتنے روپے اضافی ادا کرنا پڑیں گے؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے مسلسل بوجھ کی زد میں ہیں ، ستمبر میں کراچی والے ماہانہ اورسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ 2.74 روپے اداکریں گے جبکہ ملک کےباقی صارفین کوماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں رواں ماہ فی یونٹ37 پیسےکاریلیف ملے گا۔

    کے ای صارفین کو جنوری سےمارچ 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ ایک روپے دینے یوں گے جبکہ اپریل تا جون 2024 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کے ای صارفین فی یونٹ 1.74 روپے دیں گے۔

    اکتوبر میں کے ای صارفین ماہانہ،سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ4.33روپے اور مئی 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 2.59روپے ادا کریں گے۔

    نومبرمیں کے ای صارفین ماہانہ اورسہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ 4.91وپےاداکریں گے جبکہ نومبر میں ہی جون 2024کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کےای صارفین کوفی یونٹ 3.17روپے دینے ہوں گے۔

    صارفین سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ستمبرتانومبر2024 میں1.74روپےادا کریں گے ، نیپرا سے کے ای کے لیے جولائی2024  کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ابھی آناباقی ہے

    کے الیکٹرک نے جولائی 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3.09 روپے کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔

  • اہلیان کراچی کیلئے بری خبر: بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ

    اہلیان کراچی کیلئے بری خبر: بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی : نیپرا نے شہر قائد کے باسیوں پر ایک بار پھر بجلی گرادی، کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کیلئے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی ہے، نیپرا کے فیصلے کے بعد کے الیکٹرک نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی 9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا ستمبر 2024 میں کی جائیں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو جون میں 2 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے جبکہ جولائی میں 3 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔

    کے الیکٹرک صارفین کو اگست میں 3 روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے جبکہ ستمبر میں ایک روپے فی یونٹ اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے اکتوبر 2023 تا مارچ 2024 کے لیے درخواست دی تھی۔

  • کراچی کے  شہریوں ، صنعتکاروں اور کاروباری تنظیموں  کی  کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی مخالفت

    کراچی کے شہریوں ، صنعتکاروں اور کاروباری تنظیموں کی کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی مخالفت

    اسلام آباد: کراچی کے شہریوں ، صنعتکاروں اور کاروباری تنظیموں نے کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی مخالفت کردی اور نئی کمپنیوں کولائسنس دینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں ،صنعتکاروں،کاروباری تنظیموں کی اکثریت نے کے الیکٹرک کے لائسنس تجدید کی مخالفت کردی۔

    کے الیکٹرک کے صارفین نے اپنی تجاویز نیپرا کو جمع کرادیں ، جس میں کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کا لائسنس کسی دوسری کمپنی کو دیا جائے۔

    ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈویلپرز نے بھی کےالیکٹرک کے لائسنس تجدید کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سےکے الیکٹرک کی نااہلی ،خراب کارکردگی برداشت کررہےہیں، زیادہ بہتر اورمعروف ڈسکوز کو کراچی میں کام کرنےکی اجازت دی جائے۔

    آل سٹی تاجراتحاد ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک سےزائدکمپنیوں کوبجلی کالائسنس دیاجائے، ایک سے زائد کمپنیاں ہونے سے صارفین کےپاس بہترآپشنز ہوں گے۔

    لانڈھی ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن نے اپنے مؤقف میں کہا کہ کےالیکٹرک کی درخواست کانیپراباریک بینی سےجائزہ لے۔

    ڈیلیورکراچی فورم کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کی اکثریت نئی کمپنیوں کولائسنس دینے کا مطالبہ کرتی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ملیر نے کہا کہ کراچی میں مقابلے کی اجازت سے سروس بہترہوگی۔

    خیال رہے کے الیکٹرک کی لائسنس کی 20 سالہ مدت جولائی 2023میں ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد نیپرا نےکےالیکٹرک کےلائسنس میں6 ماہ کی عبوری توسیع دے رکھی ہے۔

  • کراچی والے بجلی کے بھاری  بل دینے کیلئے تیار ہوجائیں

    کراچی والے بجلی کے بھاری بل دینے کیلئے تیار ہوجائیں

    اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 3.02روپے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، حکومتی درخواست پر نیپرا کراچی کیلئے3.28 روپے کا اضافہ کرچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کیلئےایک ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی دوسری بار مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی ، کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی تین اعشاریہ صفر دو روپے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    کےالیکٹرک نے اضافہ اپریل تاجون دوہزار تئیس کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے، حکومتی درخواست پر نیپرا کراچی کیلئے تین اعشاریہ دو آٹھ روپے کا اضافہ کرچکا ہے۔

    کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا سماعت کے بعد اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گا اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کے الیکٹرک صارفین پر اضافے کااطلاق ہوگا ۔

    اس سے قبل کے الیکٹرک نے ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت دوسری بار اضافہ مانگا تھا ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3 روپے 2 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    اضافہ سہ ماہی نظرثانی پرائس سیٹنگ،آپریشنزاینڈ مینٹی ننس اورسالانہ مہنگائی کی مد میں مانگا گیا، نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے 13 ارب روپے کے رائٹ آف کی درخواست کی ہے، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 19اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

  • آئی ایم ایف کی شرائط پر کے الیکٹرک صارفین پر مزید اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

    آئی ایم ایف کی شرائط پر کے الیکٹرک صارفین پر مزید اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر کے الیکٹرک صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر کے الیکٹرک صارفین کیلئے اضافی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ایڈیشنل سبسڈی ختم کرنے سے کے الیکٹرک صارفین پر 125 ارب سے زائد بوجھ پڑے گا، ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ کےالیکٹرک کیلئے125ارب سےزائدکےبقایاجات التوا کا شکارتھے، ریکوری کیلئے کے الیکٹرک کیلئے سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کےایشوزکوحل کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 125 ارب کی رقم پاورسیکٹرکےگردشی قرضہ کو کم کرنےکیلئے استعمال کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق آزادجموں وکشمیرکیلئےاضافی سبسڈی کومرحلہ وار ختم کیا جائے گا، رواں مالی سال آزاد جموں وکشمیر کیلئے اضافی سبسڈی کی مد میں 7 ارب کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

    آزاد جموں وکشمیر کیلئے اضافی سبسڈی ختم کرنے سے حکومت پر بوجھ کم ہوگا۔

  • حکومت کا آخری دن، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بُری خبر آگئی

    حکومت کا آخری دن، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بُری خبر آگئی

    اسلام آباد : کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، اضافے کا اطلاق اگست کے بلوں پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

    نیپرانے ایک ماہ کیلئے قیمتوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس میں کہا ہے کہ کراچی والوں کیلئے اضافے کا اطلاق اگست کے بلوں پر ہوگا جبکہ اطلاق کے الیکٹرک صارفین، لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی ہوگا

    کےالیکٹرک نے 2روپے 34 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا اتھارٹی نے 26جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی تھی۔

    دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 81 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

    نیپرا نے جون کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ سی پی پی اے نے 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافےکی درخواست کی تھی۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ اضافے کا اطلاق اگست کے بجلی بلوں پر ہوگا تاہم اطلاق کےالیکٹرک ،لائف لائن ،الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

  • بلوں میں  اضافی سرچارج کی ادائیگی ، کے الیکٹرک صارفین  کے لئے اہم خبر آگئی

    بلوں میں اضافی سرچارج کی ادائیگی ، کے الیکٹرک صارفین کے لئے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : حکومت نے کراچی کے صارفین پر 1 روپے 52 پیسے فی یونٹ کا سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    حکومت نے کراچی کے صارفین پر 1 روپے 52 پیسے فی یونٹ کا سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کے الیکٹرک صارفین کو ایک سال تک اضافی سرچارج کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

    وفاقی حکومت نے سرچارج عائد کرنے کے لئے نیپرا میں درخواست عائد کردی ہے، نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 15 اگست کو سماعت کرے گا۔

    نیپرا کی منظوری کے بعد سرچارج نافذ ہوجائے گا تاہم وفاقی کابینہ اور ای سی سی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے چکی ہیں۔

  • کے الیکٹرک صارفین کے لیے اہم خبر

    کے الیکٹرک صارفین کے لیے اہم خبر

    کراچی الیکٹرک (کے ای) نے پیک آور کے شیڈول میں تبدیلی سے متعلق گردش کرنے والی جھوٹی خبروں کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک نے پیک آور شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

    کے الیکٹرک کے مطابق اپریل سے اکتوبر تک پیک آور شام 6:30 سے رات 10:30 بجے تک ہے، نومبر سے مارچ تک پیک آور شام 6 بجے سے 10 بجے تک رہے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پک اور کے اوقات میں دو گھنٹے کا اضافہ کر نے کی خبر زیر گردش تھی۔

  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : کے الیکٹرک صارفین کے لیے بڑا جھٹکا

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : کے الیکٹرک صارفین کے لیے بڑا جھٹکا

    اسلام آباد : کے الیکٹرک کیلئے بجلی 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، جس سے شہریوں پر 5 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

    اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ، جس سے کراچی کے شہریوں پر 5 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں پڑے گا تاہم نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

    نیپرا حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک نے مارچ میں اپنے ذرائع سے 26 روپے 44 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی اور وفاق سے ملنے والی بجلی کی لاگت 9 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی۔

    جس پر کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن سے ملنے والی ایل این جی کی قیمت میں 14 فیصد اضافہ ہوا، ایل این جی کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ ہوا، سی پی پی اے سے ملنے والی بجلی کی قیمت میں 41 فیصد اضافہ ہوا۔

    حکام کے مطابق کے الیکٹرک نے 1900 میگاواٹ بجلی اپنے سسٹم میں شامل کی، بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 19 فیصد بہتری لائی گئی ہے۔

    چیئرمین نیپرا نے کہا کہ گزشتہ 5،7 سال میں کے الیکٹرک نے زیادہ بہتری نہیں دکھائی، درآمدی فیول پر بجلی کی پیداوار انتہائی مہنگی ہوچکی ہے اور بجلی مہنگی ہونے سے متبادل اور سستے ذرائع پر انحصار بڑھ رہا ہے۔

  • ماہانہ  فیول ایڈجسٹمنٹ : کراچی کے شہریوں کیلئے بڑا جھٹکا

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : کراچی کے شہریوں کیلئے بڑا جھٹکا

    اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، اضافہ مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی، کے الیکٹرک نے مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرامیں دائر کی۔

    نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت 3 مئی کو کی جائے گی ، من و عن منظوری سے کے الیکٹرک صارفین پر 6 ارب 63 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

    یاد رہے 14 اپریل کو نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 58 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔

    نیپرا نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فیصلہ جاری کیا ، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ اضافے کا اطلاق صرف اپریل کے بلوں پر ہوگا۔