Tag: کے الیکٹرک صارفین

  • وفاقی حکومت  کی  کراچی والوں کے لئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

    وفاقی حکومت کی کراچی والوں کے لئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

    اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، بجلی دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی اور صارفین کے لئے بجلی 6 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

    نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 3 اپریل کو سماعت کرے گا ، بجلی دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی ہوگی۔

    ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 4.45 روپے فی یونٹ تک اور گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی کے تحت بجلی 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔

    اضافے کا فیصلہ یکساں ٹیرف برقراررکھنے کے لئے کیا گیا ہے اور اضافی وصولیاں اپریل جون 2023 کے دوران کی جائیں گی۔

    خیال رہے پاکستان بھر میں یکم مارچ 2023 سے 30 جون 2023 تک بجلی کے صارفین پر اضافی سرچارج (PHL) کے طور پر PKR 3.82/- فی یونٹ لگایا گیا ہے۔ 300 یونٹس تک استعمال کرنے والے زرعی اور غیر TOU رہائشی صارفین سے فی یونٹ PKR 0.43 کی رقم وصول کی جائے گی۔ جبکہ دیگر صارفین کے زمرے فی یونٹ PKR 3.82 چارج کیے جائیں گے۔

  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : کراچی والوں کو بڑا ریلیف مل گیا

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : کراچی والوں کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

    نیپرا نے دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی سستی کرنےکی منظوری دی ، جس سے کے الیکٹرک صارفین کو 12 ارب 71 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

    نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔

    کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ دسمبر میں فرنس آئل کم استعمال کیا گیا، طلب میں کمی کےباعث سسٹم میں بہتری کارجحان رہا۔

    سستی بجلی سسٹم میں شامل نہ کرنے پر ممبر سندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کان ترس گئے سننے کیلئےکہ سستی بجلی کا کوئی پلانٹ لے آئے ، صوبے میں جھمپیرسمیت سستی بجلی والےپلانٹس موجودہیں، سستی بجلی والے پلانٹس سے استفادہ نہیں کیا جارہا۔

  • پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد  کراچی والوں کے لئے بڑا ریلیف

    پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد کراچی والوں کے لئے بڑا ریلیف

    کراچی : حکومت کی جانب سے پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 10 روپے 26 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے صارفین کیلئے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

    کےالیکٹرک نے بجلی فی یونٹ 10 روپے 26 پیسے سستی کرنے کی درخواست دے دی ، ماہ دسمبر کیلئے کمی کی درخواست کی گئی ہے۔

    دوسری جانب سی پی پی اے نے بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے الگ درخواست دے دی ،سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے فی یونٹ 2 روپے 19 پیسے کمی کا امکان ہے۔

    سی پی پی اے کی جانب سے بھی دسمبر کے ماہ کیلئے کمی کی درخواست کی ہے، نیپرا اتھارٹی دونوں درخواستوں پر الگ الگ کل سماعت کرے گی۔

  • اضافی ایڈجسٹمنٹ : کے الیکٹرک صارفین کو بڑا جھٹکا

    اضافی ایڈجسٹمنٹ : کے الیکٹرک صارفین کو بڑا جھٹکا

    اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 49 پیسے تک مہنگی کردی گئی ، اضافی ایڈجسٹمنٹ جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر آگئی، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4روپے 49 پیسے تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ مختلف کیٹیگریز کیلئے قیمتوں میں اضافہ ایک روپے 49 پیسےسے 4 روپے 49 پیسے تک ہوگا۔

    یکساں ٹیرف کے حوالے سے وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے فیصلہ جاری کردیا۔

    نیپرا نے کہا ہے کہ نیپرا اتھارٹی نے27 دسمبرکو وفاقی حکومت کی درخواست پرسماعت کی تھی، ایڈجسٹمنٹ اکتوبر، نومبر ، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں استعمال ہوئیں۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ اضافی ایڈجسٹمنٹ جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائیں گی۔

    یاد رہے وفاقی حکومت نے ڈسکوز ، کے الیکٹرک کے یکساں ٹیرف کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

  • ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ : کراچی کے شہریوں کیلئے بڑا ریلیف

    ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ : کراچی کے شہریوں کیلئے بڑا ریلیف

    کراچی : نیپرا نے کراچی والوں کے لئے بجلی 7 روپے 43 پیسے سستی کردی، اطلاق صرف ایک ماہ کے لئے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمت 7 روپے 43 پیسے کم کرنے کی منظوری دے دی۔

    کے الیکٹرک کیلئے نومبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں کمی کی منظوری دی گئی، اطلاق صرف ایک ماہ کے لئے ہوگا۔

    نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لائف لائن صارفین 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پراطلاق نہیں ہوگا۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے 7 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 27 دسمبر 2022 کو عوامی سماعت کی۔

    اس سے قبل اکتوبر کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ صارفین سے 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، نومبر کا ایف سی اے اکتوبر کی نسبت صارفین سے4 روپے 98 پیسےمزید کم چارج کیا جائے گا۔

    دوسری جانب نیپرا نے بجلی 19 پیسے مہنگی کر دی، اطلاق صرف جنوری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

    اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا تاہم اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی اطلاق نہیں ہوگا۔

    نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیپرا نے ڈسکوز کے نومبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سنٹر پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 27 دسمبر2022 کو ایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی۔

  • کراچی والوں کو بجلی بلوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان

    اسلام آباد : کراچی والوں کے لئے بجلی مزید 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی مزید سستی ہونے کا امکان ہے۔

    کے الیکٹرک نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی ، منظوری سے کے الیکٹرک صارفین کو 7 ارب 74 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

    نیپرااس حوالے سے 25 اکتوبر کو سماعت کرے گا ، سماعت کے بعد کمی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ سستی کردی تھی، کمی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ کمی کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لیے ہوگا، لائف لائن صارفین اور 300 یونٹس تک کے گھریلو صارفین پر کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

  • رعایتی پیکج : کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی

    رعایتی پیکج : کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی

    اسلام آباد : موسم سرما میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کردی گئی ، رعایتی پیکج کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے 28 فروری 2022 تک ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی رعایتی پیکج کے تحت نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے موسم سرما میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

    نیپرا نے کےالیکٹرک صارفین کیلئے رعایتی پیکچ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے گھریلو،کمرشل،عمومی صارفین کیلئے ریٹ 12.96 روپے فی یونٹ ہوگا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ رعایتی پیکج کااطلاق یکم نومبر 2021 سے 28 فروری 2022 تک ہوگا ، گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بجلی استعمال پرریٹ 12.96 روپے فی یونٹ ہوگا ،فیصلہ

    فیصلے میں مزید کہا گیا کہ نئے بجلی صارفین کے لیے بھی زائد کھپت پر 12.96 روپے کا ریٹ نافذ ہوگا ، رعایتی پیکچ کے تحت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا ، پیکج کے تحت ماہانہ مثبت فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ہوگا۔

  • کے الیکٹرک صارفین کیلئے  بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا

    کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا

    کراچی : کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا ، جس میں 4 ماہ کے لئے ٹیرف میں اضافہ اور 3 ماہ کے لئے ٹیرف میں کمی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کےالیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے 7ماہ کے لئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نیپرا نے کہا 4ماہ کےلئےٹیرف میں اضافہ اور 3 ماہ کےلئےٹیرف میں کمی کی گئی، جون2020کےایف سی اےکی مدمیں75پیسے فی یونٹ کمی ، جولائی 2020 کے ایف سی اے کی مدمیں73پیسےفی یونٹ اضافہ اور اگست 2020کےایف سی اےکی مدمیں31پیسےفی یونٹ اضافہ کیاگیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2020کےایف سی اےکی مدمیں71پیسےفی یونٹ اضافہ ، اکتوبر 2020کےایف سی اےکی مدمیں3 پیسے فی یونٹ کمی، نومبر 2020کےایف سی اےکی مدمیں ایک روپے10پیسے فی یونٹ کمی اور دسمبر 2020کےایف سی اےکی مدمیں50 پیسےفی یونٹ اضافہ کیاگیا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ جون ، جولائی ، اگست ، اکتوبر2020 کے ایف سی اے کا اطلاق جون2021 کےبل میں ہوگا جبکہ ستمبر، نومبر، دسمبر 2020 کے ایف سی اے کا اطلاق جولائی2021 کے بل میں ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پرہوگا جبکہ ٹیرف میں کمی کااطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے 300تک یونٹ والوں پر ہوگا۔

    نیپرا نے کہا ہے کہ انڈسٹریل سپورٹ پیکج والے کو 20 ٹیرف کی حدتک منفی ایف سی اے کا فائدہ ملے گا۔

  • اکتوبر کے بل  : کے الیکٹرک صارفین تیار ہوجائیں

    اکتوبر کے بل : کے الیکٹرک صارفین تیار ہوجائیں

    اسلام آباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی  ایک روپے 09 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی، اضافہ اکتوبر کے بجلی بل میں شامل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کے الیکٹرک کےلیےسہ ماہی ایڈجسمنٹ کی منظوری دے دی، ای سی سی نےبجلی ٹیرف میں ایک روپے 09 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا، اکتوبر کے بجلی بل میں اضافہ شامل ہوگا، اضافہ 2016 سے 2019 کے دوران سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاگیا۔

    موجودہ بجٹ سےکے الیکٹر ک کیلئے 4.7ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت دے دی ، وفاقی حکومت کےالیکٹرک کو4.7 ارب روپےسبسڈی کی مدمیں دےگی۔

    ای سی سی نے ہوٹل روزویلٹ کےلیے14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری بھی دی ، رقم قرضے، سود اور واجبات کی ادائیگی کےلیےفراہم کی  جائےگی۔

    گذشتہ روز نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 86 پیسے فی یونٹ اضافے کیا تھا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 10 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    اس سے قبل کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے ایکشن لیتے ہوئے کےالیکٹرک پر بیس کروڑکاجرمانہ عائدکردیا تھا ، نیپرا کا کہنا تھا ، کے الیکٹر ک نےکراچی میں لوڈشیڈنگ کی حد نہیں چھوڑی تھی، کے الیکٹرک پر جرمانہ جون،جولائی میں لوڈشیڈنگ پرعائدکیاگیا۔

  • کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی

    کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی

    اسلام آباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں 2 روپے 89 پیسے تک اضافے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا، ای سی سی 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    ای سی سی نے کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنےکی منظوری دے دی ، کےالیکٹرک ٹیرف میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے  گا، صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں 2 روپے 89 پیسے تک اضافے کی منظوری دی گئی۔،

    اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت37لاکھ مستحقین کیلئے29ارب 72 کروڑ روپے امداد کی بھی منظوری دی گئی، مستحقین کو12ہزار روپے فی کس امداد فراہم کی جائے گی ، رواں مالی سال احساس پروگرام کیلئے 200 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا تخفیف غربت ڈویژن نے31لاکھ نئےمستحقین کوامداد کی سفارش کی تھی جبکہ گھریلو صارفین کو 74 ارب روپے مالیت کی درامدی ایل این جی کی فراہمی پر غور کیا گیا ، سوئی ناردرن نےبتایا91فیصدگھریلوصارفین121روپےماہانہ بل اداکرتےہیں۔

    ای سی سی نے اوگرا کو  معاملہ کو حل تلاش کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا گیس شعبے  میں گردشی قرض روکنے کیلئے معاملے  پر پالیسی سازی ہوگی۔

    اجلاس میں موسم ربیع کی یوریا کھادضروریات کیلئےایل این جی پر 96کروڑروپے سبسڈی کی منظوری دیتے ہوئے کہا گیا فروری یوریا کے 2 لاکھ فاضل ذخائر کیلئے 2 بند یوریا پلانٹس کوایل این جی پرچلایا جائے گا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ایگریٹیک، فاطمہ فرٹیلائزرزکو جولائی ،ستمبر میں کم قیمت پر ایل این جی دی جائے گی جبکہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کیلئے4 ارب 59 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری بھی دے دی گئی۔

    یاد رہے 22 جون کو ہونے والے اجلاس میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اقدامات کی منظوری اور قیمتوں پر کنٹرول کیلئے نجی شعبہ کو گندم کی درآمد کی اجازت دیدی گئی تھی۔

    اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ نجی شعبے کیلئے گندم کی درآمد کیلئے کوئی حد نہیں ہوگی، صوبائی حکومتوں کو فوری گندم کی ریلیز کی پالیسی کے اعلان کا کہا جائے گا۔

    اجلاس کے دوران سی ڈی اے کو میٹرو کی ادائیگیوں کی مد میں ڈھائی ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی اور شہدا کے اہل خانہ کو ادائیگی کیلئے 20 کروڑ کی گرانٹ کی سمری کی بھی منظوری دی۔

    اعلامیے کے  مطابق اسلام آباد پولیس کے شہدا کے اہلخانہ کو  3.6 کروڑ کی فراہمی اور  اسلام آبادپولیس کے 10.5کروڑ  کے  واجبات کی ادائیگی کی سمری منظور کی گئی تھی۔