Tag: کے الیکٹرک لائسنس تجدید

  • شراکت داروں کی جانب سے  کے الیکٹرک ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کی مخالفت کا انکشاف

    شراکت داروں کی جانب سے کے الیکٹرک ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کی مخالفت کا انکشاف

    اسلام آباد : کےالیکٹرک کے بجلی ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کی سماعت میں نیپرا حکام نے انکشاف کیا کہ شراکت داروں نے کے الیکٹرک ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کی مخالفت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک کے بجلی کی ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کی درخواست پر سماعت ہوئی ، نیپرا حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک کا 20 سالہ لائسنس ختم ہو چکا ہے، کے الیکٹرک کو ڈسٹری بیوشن 6 ماہ کا عبوری لائسنس دیا گیا تھا اب عبوری لائسنس بھی جنوری میں ختم ہو جائے گا‌۔

    حکام نے انکشاف کیا کہ اسٹیک ہولڈرز سے کے الیکٹرک لائسنس تجدید پر آرا طلب کی گئی تھیں، زیادہ ترشراکت داروں کی آرا کے الیکٹرک ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کیخلاف آئی ہیں۔

    کے الیکٹرک حکام نے دعویٰ کیا کہ کراچی کے 70 فیصد فیڈرز لوڈشیڈنگ فری ہیں، کے الیکٹرک نے نجکاری کے بعد 4.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، 60 ہزار اسمارٹ میٹرز انسٹال کئے ہیں۔

    دوران سماعت کراچی چیمبر آف کامرس نے کہا کہ کےالیکٹرک کے مہنگے پلانٹس بند کئے جائیں، راچی بڑاشہر ہے ایک سے زائد کمپنیوں کو لائسنس دیا جائے، بن قاسم پاور پلانٹ کی سرمایہ کاری مہنگی سرمایہ کاری ہے۔

    کراچی چیمبر آف کامرس کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کہتی ہےکے الیکٹرک مہنگی بجلی بناتی ہے، اس لئےکےالیکٹرک کوسبسڈی دی جاتی ہے، دیگر بجلی کمپنیوں کی نسبت کے الیکٹرک کے نقصانات زیادہ ہیں۔

    کورنگی ایسوسی ایشن نے کہا کہ نیپرا بجلی سستی کرنے کیلئے اقدامات کرےکیونکہ انڈسٹری بند ہورہی ہے۔

    کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی ،نیپرا اتھارٹی لائسنس کی تجدید کے حوالے سے بعد میں فیصلہ جاری کرے گا۔

  • کراچی کے  شہریوں ، صنعتکاروں اور کاروباری تنظیموں  کی  کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی مخالفت

    کراچی کے شہریوں ، صنعتکاروں اور کاروباری تنظیموں کی کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی مخالفت

    اسلام آباد: کراچی کے شہریوں ، صنعتکاروں اور کاروباری تنظیموں نے کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی مخالفت کردی اور نئی کمپنیوں کولائسنس دینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں ،صنعتکاروں،کاروباری تنظیموں کی اکثریت نے کے الیکٹرک کے لائسنس تجدید کی مخالفت کردی۔

    کے الیکٹرک کے صارفین نے اپنی تجاویز نیپرا کو جمع کرادیں ، جس میں کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کا لائسنس کسی دوسری کمپنی کو دیا جائے۔

    ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈویلپرز نے بھی کےالیکٹرک کے لائسنس تجدید کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سےکے الیکٹرک کی نااہلی ،خراب کارکردگی برداشت کررہےہیں، زیادہ بہتر اورمعروف ڈسکوز کو کراچی میں کام کرنےکی اجازت دی جائے۔

    آل سٹی تاجراتحاد ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک سےزائدکمپنیوں کوبجلی کالائسنس دیاجائے، ایک سے زائد کمپنیاں ہونے سے صارفین کےپاس بہترآپشنز ہوں گے۔

    لانڈھی ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن نے اپنے مؤقف میں کہا کہ کےالیکٹرک کی درخواست کانیپراباریک بینی سےجائزہ لے۔

    ڈیلیورکراچی فورم کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کی اکثریت نئی کمپنیوں کولائسنس دینے کا مطالبہ کرتی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ملیر نے کہا کہ کراچی میں مقابلے کی اجازت سے سروس بہترہوگی۔

    خیال رہے کے الیکٹرک کی لائسنس کی 20 سالہ مدت جولائی 2023میں ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد نیپرا نےکےالیکٹرک کےلائسنس میں6 ماہ کی عبوری توسیع دے رکھی ہے۔