Tag: کے الیکٹرک

  • کے الیکٹرک کا عام تعطیل کے پیش نظر صارفین کے لیے بڑا اعلان

    کے الیکٹرک کا عام تعطیل کے پیش نظر صارفین کے لیے بڑا اعلان

    کراچی: کے الیکٹرک نے یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کے پیش نظر صارفین کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

    کے الیکٹرک کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 28 مئی کو واجب الادا بلوں کی ادائیگی میں ایک دن کی توسیع کی جا رہی ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک نے کہا صارفین 29 مئی کو بنا اضافی چارجز اپنے بل ادا کر سکتے ہیں، کے الیکٹرک لائیو ایپ اور ڈیجیٹل بینکنگ کے ذرائع میسر رہیں گے۔

    دوسری طرف کراچی کے تاجر رہنماؤں نے بھی کہا ہے کہ کاروباری و تجارتی مراکز، مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی، جوڑیا بازار، بولٹن مارکیٹ، صرافہ بازار صدر، بوہری بازار، الیکٹرانک مارکیٹ، موبائل مارکیٹس، ریگل، جامع کلاتھ، لی مارکیٹ، طارق روڈ، بہادرآباد، حیدری مارکیٹ، لیاقت آباد، اور کریم آباد مارکیٹیں کھلی رہیں گی۔

    واضح رہے کہ آج ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا دن ’’یومِ تکبیر‘‘ قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، اور ملک بھر میں عام تعطیل ہے، 26 سال پہلے آج کے دن پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنا تھا۔

  • کسی ایک کنڈے کی وجہ سے 50  گھروں کی بجلی بند کردینا ظلم ہے، شرجیل میمن

    کسی ایک کنڈے کی وجہ سے 50 گھروں کی بجلی بند کردینا ظلم ہے، شرجیل میمن

    کراچی : وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کسی ایک کنڈے کی وجہ سے 50 گھروں کی بجلی بند کردینا ظلم ہے، کے الیکٹرک کو قانون کے مطابق چلنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارش ہو یا زیادہ گرمی ہو کے الیکٹرک کےفیڈرز ٹرپ کر جاتے ہیں ، بجلی کمپنیوں کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پاس ہوئی تھی، قرارداد کے ذریعے بجلی کمپنیوں کو اپناقبلہ درست کرنے کا کہا گیا تھا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آئین کی خلاف ورزی پر کےالیکٹرک کیخلاف ایکشن ہوسکتا ہے، کےالیکٹرک سرکاری تنصیبات کا استعمال کرتی ہے تو اس کا بھی کرایہ بنتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کے الیکٹرک حیسکو کے کوئی واجبات ہوں تو ہم دیں گے ، کےالیکٹرک اور حیسکو کو غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کو پریشان نہیں کرنا چاہیے۔

    وزیراطلاعات نے مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کےالیکٹرک کو واجبات کی ادائیگی کرتی رہی ہے، ان ذمے بھی واجبات ہیں اور ہمارے اوپر بھی ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیرتوانائی سندھ نے کےالیکٹرک حکام سے میٹنگ کی، تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ بٹھا کر مشاورت کی گئی ، کےالیکٹرک عوام پر ظلم کررہی ہے یہ غیرآئینی ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں کنڈے ہٹانا کے الیکٹرک کا کام ہے پولیس کو بھی ساتھ لےسکتے ہیں، کسی ایک کنڈے کی وجہ سے 50گھروں کی بجلی بند کردینا ظلم ہے، کےالیکٹرک کو قانون کے مطابق چلنا پڑے گا۔

  • کے الیکٹرک کی  شہر میں طویل لوڈشیڈنگ کی دھمکی

    کے الیکٹرک کی شہر میں طویل لوڈشیڈنگ کی دھمکی

    کراچی : کے الیکٹرک نے سندھ حکومت سے واجبات نہ ملنے پر شہر میں طویل لوڈشیڈنگ کی دھمکی دے دی، سندھ حکومت نے اربوں روپے بجلی کی مد میں دینے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کے بحران کے باعث سندھ حکومت اور کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی آمنے سامنے آگئے۔

    کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی نے سندھ حکومت کو بجلی کی مد میں اربوں روپے کے واجبات ادائیگی کیلئے خط لکھ دیا،اس حوالے سے سندھ حکومت کے سیکریٹری فنانس اور انرجی سمیت میئر کراچی اور دیگر حکام کو مکتوب ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

    خط میں لکھا ہے کہ سندھ حکومت کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے سنگین بحران کا سامنا ہے۔

    سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ واٹر بورڈ کے ذمے پانچ ارب روپے واجب الادا ہیں، حکومت سندھ کے ادائیگی نہ کرنےسے مالیاتی بحران ہے۔

    کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی  کمپنی کا کہنا ہے کہ مالیاتی بحران کی وجہ سےنیٹ ورک مرمت میں مشکلات پیش آرہی ہیں، اگر فوری ادائیگی نہیں ہوئی تو شدید گرمیوں میں نیٹ ورک بیٹھ سکتا ہے اور بجلی کی طویل بندش ہوسکتی ہے۔

    خط کے مطابق اس وقت شرح سود بلند ترین سطح پر ہے جس کی وجہ سے بینکوں سے قرض نہیں لے سکتے ہیں۔

    خیال رہے واجبات کی ادائیگی کیلئے سندھ حکومت کورواں ماہ پانچ خط بھیج چکےہیں، اس سے پہلے وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی نے بجلی کی طویل بندش پر کمپنی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کراچی کے شہریوں کو کے الیکٹرک کے دفتر کے اے سی پنکھے بند کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

  • بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ :  کے الیکٹرک کا اہم بیان آگیا

    بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ : کے الیکٹرک کا اہم بیان آگیا

    کراچی : کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں  اضافے کے لئے نپیرا میں جمع کرائی جانے والی درخواست پر وضاحت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کے حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نیپرا سے مانگے گئے اضافے کا کراچی کے شہریوں پرکوئی اثر نہیں ہوگا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں ٹیرف یکساں ہوتا ہے ،عوام پر بوجھ نہیں پڑے گا اور صارفین اپنے بلوں سے اضافےکو ادا نہیں کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اپنے 7 سالہ ملٹی ایئر ٹیرف کے سلسلے میں سپلائی ٹیرف پٹیشن جمع کروائی ہے، سپلائی ٹیرف کی مد میں درخواست کی گئی رقم کا صارفین کے بلوں میں وصول کئے جانے والے نرخوں سے تعلق نہیں-

    کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین کے بلوں کے نرخ ملک بھر میں نافذ یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت جاری رہیں گے، نیپرا نے شراکت داروں سے اپنی رائے کے اظہار کیلئے نوٹس جاری کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملک کی دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیاں بھی اپنے ملٹی ایئر ٹیرف کے حساب سے اس عمل سے گذر چکی ہیں۔

    خیال رہے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کےبنیادی ٹیرف میں 10روپے69پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا ہے اور بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کی ہے، موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف34 روپے فی یونٹ بنتا ہے۔

    کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 7 سالہ ملٹی ایئرٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے، جس میں بجلی کی قیمت کا ای پی پی کمپوننٹ 18روپے 88 پیسے فی یونٹ اور بجلی کی قیمت کا سی پی پی کمپوننٹ 12 روپے 54 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست دی۔

  • بدترین لوڈشیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان کراچی والوں کے لیے بڑی خبر

    بدترین لوڈشیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان کراچی والوں کے لیے بڑی خبر

    کراچی: بدترین لوڈشیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان کراچی کے صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی، کے الیکٹرک نے فی یونٹ میں بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10روپے69پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگ لیا اور بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کردی۔

    کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف34 روپے فی یونٹ بنتا ہے لیکن کمپنی نے 7 سالہ ملٹی ایئرٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے۔

    کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 2023 تا 2030 کا ملٹی ایئرٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرامیں جمع کرادی، جس میں بجلی کی قیمت کا ای پی پی کمپوننٹ 18 روپے 88 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

    ٹیرف میں بجلی کی قیمت کا سی پی پی کمپوننٹ 12 روپے 54 پیسے فی یونٹ مانگا گیا جبکہ ٹرانس میشن چارجز 3.48، ڈسٹری بیوشن چارجز3.84 روپے فی یونٹ شامل کرنے کی درخواست کی ہے

    اس کے علاوہ آپریشن اینڈ مینٹی ننس 0.42،ریٹیل مارجن 0.59 پیسے ، بجلی ٹیرف میں ورکنگ کیپیٹل 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقررکرنے کی درخواست بھی کی اور ریکوری لاس الاؤنس کی مد میں 2 روپے88 پیسے فی یونٹ مانگے گئے

    نیپرا نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی درخواست پر شراکت داروں سے7روز میں رائے مانگ لی ہے۔

  • نیپرا نے آئندہ چار سالوں کیلئے کے الیکٹرک کے پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری دیدی

    نیپرا نے آئندہ چار سالوں کیلئے کے الیکٹرک کے پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری دیدی

    کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے مالی سال 2028-2024 کے لیے کے الیکٹرک کے پاور ایکوزیشن پروگرام (پی اے پی) کی منظوری دے دی ہے۔

    یہ منظوری کراچی میں بجلی کی پائیدار اور مستحکم فراہمی کے لیے کے الیکٹرک کی حکمت عملی کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔ کے۔ الیکٹرک کی جانب سے 20 مارچ 2023 کو پی اے پی کا جامع منصوبہ جمع کرایا گیا تھا جس کے تحت قابل تجدید توانائی، مقامی فیول اور نیشنل گرڈ سے بجلی کا حصول شامل ہے۔

    یہ منصوبہ نیپرا کے منظور شدہ آئی جی سی ای پی 2022-2032، نیشنل الیکٹرسٹی پالیسی 2021 اور نیشنل الیکٹرسٹی پلان 2023-2027 سے مطابقت رکھتا ہے۔

    منظورشدہ منصوبے کی خصوصیت قابل تجدید توانائی پر انحصار ہے، کے الیکٹرک 2023 تک سولر اور ونڈ انرجی سمیت 1,282 میگاواٹ قابل تجدید توانائی اپنے جنریشن مکس میں شامل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس سلسلے میں کراچی میں 270 میگاواٹ کا سولر پی وی پروجیکٹ اور دھابیجی گرڈ اسٹیشن کے قریب 200 میگاواٹ کا ہائبرڈ پلانٹ قابل ذکر ہے۔

    اس پروگرام میں شامل منصوبے شہر کے توانائی مکس میں نمایاں کردار ادا کریں گے اور بجلی کی مستحکم فراہمی کے ساتھ کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہونگے۔

    کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے نیپرا کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے پاور ایکوزیشن پروگرام پر نیپرا کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، جس سے آئندہ 5 سال کے لیے ہمیں واضح روڈ میپ مل گیا ہے۔

    کلین انرجی کو اپنے نظام میں شامل کرنا توانائی کے پائیدار نظام کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، جس سے قابل اعتماد اور قابل استعداد بجلی کی فراہمی میں توازن کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران ہمارے 640 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر عالمی سطح پر کافی دلچسپی دیکھی گئی ہے، جو کے الیکٹرک کے بطور برانڈ ساکھ کی نشاندہی کرتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ہمیں جدید اور پائیدار ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرنے کے قابل بنائے گا، جو بالآخر کراچی کی بہتری میں معاون ثابت ہوگا اور اس کے رہائشیوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنائے گا۔

    مزید برآں پی اے پی میں مقامی کوئلے کی پاور پروڈکشن صلاحیت میں اضافہ کرنا بھی شامل ہے جو توانائی مکس کو متنوع بنائے گا اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرے گا۔

    پی اے پی میں کے۔ الیکٹرک کے نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی درآمد کرنے کے معاہدوں کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں، جس سے گرڈ کا بہتراستعمال یقینی بن سکے گا۔ یہ اقدام ریگولیٹڈ صارفین کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبے کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا۔

    اس منصوبے کی منظوری کے۔ الیکٹرک کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، کیونکہ یہ کراچی کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر انحصار بڑھا کر پائیداری کو فروغ دے گا۔

    اس منصوبے کے کامیاب نفاذ سے شہر کی اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی اور اس کے رہائشیوں و کاروباری اداروں کو بجلی کی قابل اعتماد وپائیدار فراہمی ممکن ہوگی۔

  • کےالیکٹرک جان لے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ نہیں ہونے دینگے، جماعت اسلامی

    کےالیکٹرک جان لے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ نہیں ہونے دینگے، جماعت اسلامی

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک جان لے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کسی صورت اضافہ نہیں ہونے دینگے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت شہر بھر میں کےالیکٹرک کے خلاف احتجاج مظاہرے ہوئے۔ امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شاہین کمپلیکس کے باہر مظاہرے سے خطاب کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک نے نیپرا میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 18 روپے کا اضافہ کرنے کی درخواست دی ہے۔ کے الیکٹرک جان لے جماعت اسلامی کسی صورت اضافہ نہیں ہونے دے گی۔

    منعم ظفر نے کہا کہ شہر بھر کے آئی بی سیز کے باہر مرکزی شاہراہوں پر لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ احتجاج میں میٹرک کے طلبہ بھی شریک ہیں جنھیں کمرہ امتحان میں بجلی میسرط نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے نیپرا سماعت میں بھی شرکت کی اور کراچی کےعوام کا مقدمہ لڑا ہے، 18 سال گزرنے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا بلکہ اضافہ ہوا۔

  • لوڈ شیڈنگ میٹرک کا امتحان دینے والا طلبا کے لیے عذاب بن گئی

    لوڈ شیڈنگ میٹرک کا امتحان دینے والا طلبا کے لیے عذاب بن گئی

    کے الیکٹر کی یقین دہانی کے باوجود امتحانی مراکز میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ طلبہ شدید گرمی میں پسینے میں شرابور پرچے دینے پر مجبور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے طلبا نے امتحانات کا پانچواں دن بھی لوڈشیڈنگ میں گزارا، شہر قائد میں میٹرک کے ہونے والے امتحانات کے دوران دوپہر کی شفٹ میں بھی لوڈشیڈنگ کی صورتحال برقرار ہے۔

    500 سے زائد امتحانی مراکز میں سے بیشتر مراکز کو لوڈ شیڈننگ کا سامنا ہے۔ میٹرک بورڈ کے چیئرمین نے ملیر کے اسکول کا دورہ کیا تو لوڈشیڈنگ جاری تھی۔

    اس دوران طلبا اور اساتذہ نے بھی لوڈ شیڈنگ کی شکایات کیں، متعدد سرکاری اسکولوں میں پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔

  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں تقریباََ 19 روپے کا اضافہ؟  صارفین کے لئے بڑی خبر

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں تقریباََ 19 روپے کا اضافہ؟ صارفین کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین پر بم گرانے کی تیاری کرلی گئی، جس کے بعد بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی 9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی، جس میں  18 روپے 86 پیسے فی یونٹ کا عبوری اضافہ مانگا ہے۔

    نیپرا حکام نے کہا کہ منظوری کی صورت میں 25ارب 83 کروڑ روپے کا عبوری اضافہ مانگا ہے ،کے الیکٹرک کا ملٹی ایئر ٹیرف نہ ہونےکے باعث عبوری اضافہ مانگاگیا ہے۔

    صارف نے سوال کیا کہ کیا نیپرا قوانین کے مطابق عبوری اضافہ دیا جاسکتا ہے، گنجائش ہے تو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست میں تاخیر کیوں کی گئی ، جس پر ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ سی پی پی اے کے رجیم میں کچھ تبدیلیاں آئی ہیں۔

    نیپرا نے عبوری اضافے کی درخواست پر  کمپنی سے تحریری جواب مانگ لیا، دوران سماعت جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کےٹیرف میں اضافہ مستردکردیا۔

    رہنما جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کےالیکٹرک کی نااہلی کی سزاکراچی کےعوام کونہیں دی جاسکتی، اس  کاساراانحصارآئی پی پیزاوراین ٹی ڈی سی پرہے، گردشی قرضےمیں اضافےکوعوام پرڈال دیاجاتاہے، کراچی کےشہری 3سے 18گھنٹےکی لوڈشیڈنگ برداشت کررہےہیں۔

    صارف نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت میٹرک کے امتحانات چل رہے ہیں، کچھ دنوں بعد کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہوجائیں گے، کے الیکٹرک کی جانب سے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

    صارف کا کہنا تھا کہ امتحانات سے قبل کے الیکٹرک کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی درخواست کی گئی، جس پر سی ای اوکےالیکٹرک نے بتایا کہ کےالیکٹرک کوامتحانی مراکزکی فہرست فراہم کی گئی تھی، کےالیکٹرک کو جو فہرست فراہم کی گئی تھی وہاں بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

    نیپرا نے کہا کہ کےالیکٹرک آج شام تک امتحانی مراکزمیں لوڈشیڈنگ نہ کرنےپرمطمئن کرے۔

  • کےالیکٹرک کیلئے 70 ارب روپے کی ایڈوانس سبسڈی منظور

    کےالیکٹرک کیلئے 70 ارب روپے کی ایڈوانس سبسڈی منظور

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کیلئے 70 ارب روپے کی ایڈوانس سبسڈی کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دفاعی پیداوار کیلئے 20 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی۔

    پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ ملازمین کو جنوری 2024 سے جون 2024 تک تنخواہ جاری کی جائے گی۔

    خریف سیزن 2024 کیلئے یوریا کھاد کی ضروریات پوری کرنےکی حکمت عملی منظور ہوئی۔ ای سی سی نے ہدایت کی ہے کہ خریف سیزن کے لیے یوریا کھاد کی قلت نہ ہونے دی جائے۔

    ایرا کیلئے 5 ارب 89 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ اور ایٹمی توانائی کمیشن کیلئے  4 ارب 86 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔

    وزارت توانائی کیلئے 2.5 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری اور پاسکو کیلئے گندم کی خریداری کا ہدف 14 سے بڑھا کر  18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری دی گئی۔