Tag: کے الیکٹرک

  • کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا

    کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا

    کراچی : کے الیکٹرک نے نیشنل گرڈ کی مین لائن میں فنی خرابی کے باعث مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھادیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل گرڈ کی مین لائن میں فنی خرابی کے باعث کراچی کو بجلی کی فراہمی میں کمی کردی گئی، جس کے بعد کے الیکٹرک نے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھادیا۔

    بجلی کی لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں دورانیے میں 2 سے 3 گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا جبکہ مستثنیٰ علاقوں میں بھی 1 سے 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ شروع کردی ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان کےالیکٹرک نے بتایا کہ 500کےوی جامشورواین کے آئی سرکٹ پرعارضی فالٹ ہے، عارضی فالٹ کے باعث کراچی کو بجلی فراہمی محدود ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ این ٹی ڈی سی عملہ فالٹ کی جلد درستی کیلئے سرگرم ہے، محدود سپلائی کے سبب طلب ورسد کے شارٹ فال میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

  • کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    اسلام آباد : کراچی والوں کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3 روپے 2 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 19اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کیلئے ایک ہی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں دوسری بار بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی۔

    سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3 روپے 2 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے ، جس کے لئے کے الیکٹرک نے ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت دوسری بار اضافہ مانگ لیا ہے۔

    گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت اضافے کی درخواست دائر کی گئی، اضافہ سہ ماہی نظرثانی پرائس سیٹنگ،آپریشنزاینڈ مینٹی ننس اورسالانہ مہنگائی کی مد میں مانگا گیا۔

    نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے 13 ارب روپے کے رائٹ آف کی درخواست کی ہے، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 19اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

    نیپرا ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست کو سبسڈی میں ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے، نیپراسماعت کے بعد اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گی ، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہو گا۔

    خیال رہے کراچی کے صارفین کے لئے اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ پہلے بھی کیا جا چکا ہے اور کراچی کیلئے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے مہنگی کی جا چکی ہے۔

  • اہلیان کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

    اہلیان کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

    اسلام آباد : شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاریاں شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کر ادی ہے۔

    سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 35پیسے اضافے کی درخواست کی گئی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ67پیسے فی یونٹ اضافہ بقایا جات کی مد میں کیا جائے یعنی مجموعی طور پر 3روہے دو پیسے اضافے کا کہا گیا ہے۔

    درخواست کی منظوری کی صورت میں کراچی کے شہریوں پر 35کروڑ 70لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، نیپرا کے الیکٹرک کی سماعت پر 19 اکتوبر کو کرے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 6اکتوبر کو کراچی والوں کیلئے بجلی4روپے45پیسے فی یونٹ تک مہنگی کی گئی تھی۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں یہ اضافہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔ کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کی جائیں گی۔

  • کے الیکٹرک کا بجلی چوروں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن

    کے الیکٹرک کا بجلی چوروں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن

    کراچی : حکومت کی ہدایات اور بجلی کی چوری کی روک تھام کیلئے شروع کی گئی قومی مہم کے دوران کے الیکٹرک کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

    کےالیکٹرک کے عملے نے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 759 مقدمات درج کرکے ان پر بھاری جرمانے عائد کیے۔

    اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے میڈیا کو بتایا کہ ماہ ستمبر میں 24 ہزار بجلی چوری کے واقعات کی نشاندھی ہوئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق نادہندگان اور بجلی چور شہر بھر میں تقریباً 40 ملین یونٹس کی بجلی چوری میں ملوث ہیں،

    انہوں نے بتایا کہ 759ایف آئی آرز کے ذریعے نادہندگان سے 41.5 ملین روپے کی رقم وصول کی گئی۔ ایف آئی آرز کے اندراج سے پہلے 5 سو سے زائد نادہندگان نے 192 ملین کے واجبات ادا کیے،

    ترجمان نے بتایا کہ سال 2023کے آغاز سے کے الیکٹرک نے 14 ہزار سے زائد غیر قانونی کنڈے ہٹائے، شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 60 کاروائیاں کی گئیں۔

    ترجمان کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران ایک لاکھ 30 ہزار کلوگرام سے زائد کنڈے ہٹائے گئے، ہم حکومت پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی انتظامیہ کے مشکور ہیں۔

    رواں سال کے آغاز سے اب تک کے۔ الیکٹرک نے 14,000 سے زائد غیرقانونی کنڈا ہٹانے کی مہم چلائی ہیں۔ ان ہٹائے گئے کنڈوں کی تاروں کا کُل وزن 130,000 کلو گرام سے زائد ہے۔ کے۔ الیکٹرک کی صارفین سے اپیل ہے کہ وہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں میں کمپنی سے تعاون کریں۔

  • اہلیان کراچی پر ایک بار پھر بجلی گرادی گئی، قیمت میں اضافہ

    اہلیان کراچی پر ایک بار پھر بجلی گرادی گئی، قیمت میں اضافہ

    کراچی : نیپرا نے شہر قائد کے باسیوں پر ایک ابر پھر بجلی گرادی، کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کیلئے بجلی4روپے45پیسے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی ہے، نیپرا کے فیصلے کے بعد پاور ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں حالیہ اضافہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر میں وصول کی جائیں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کیلئے فی یونٹ بجلی1.49روپے سے4.45روپے مہنگی کی گئی، اس سے قبل نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔

    قبل ازیں نیپرا کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کیلئے 1.49 روپے سے 4.45 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

  • کراچی : بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کیخلاف آپریشن

    کراچی : بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کیخلاف آپریشن

    کراچی : شہر قائد میں بجلی کی فراہمی کے ادارے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کےخلاف آپریشن بدستور جاری ہے۔

    اس حوالے سے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بخاری کالونی بنارس میں کنڈا مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی جہاں سے کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بخاری کالونی میں بجلی چوری کے 350کلو کنڈے ہٹادیے گئے، بخاری کالونی میں1200زائد گھروں، دکانوں کو چوری کی بجلی فراہم کی جارہی تھی۔

    کنڈا مافیا اس جگہ ماہانہ تقریباً 12لاکھ یونٹس کی چوری میں ملوث ہے، بخاری کالونی میں کنڈا مافیا کے خلاف ایف آئی آرکا اندراج کرادیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقوں اپرگذری اور پی اینڈ ٹی کالونی کے نادہندگان پر 56کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔

    شہر میں کی جانے والی لوڈشیڈنگ سے متعلق انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس علاقے میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہوتا ہے۔

    ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ وقت پر کی گئی ادائیگیاں علاقے کی لوڈشیڈنگ میں کمی یا خاتمےکا اہم جزو ہیں، لوڈشیڈنگ کا شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

  • بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر کے الیکٹرک کا مؤقف آگیا

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر کے الیکٹرک کا مؤقف آگیا

    کراچی: بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر کے الیکٹرک کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ حکومت کی درخواست پر کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہورہا ہے۔

    کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق ریگولیٹڈ نظام میں بجلی قیمت اور دیگر چارجز کے تعین کی ذمہ داری حکومت اور نیپرا کے پاس ہے، قیمتوں میں ردوبدل کے الیکٹرک سمیت کسی بھی تقسیم کار کمپنی کا اختیار نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے سے 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کر دی گئی تھی۔

    اضافہ مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔ وفاقی حکومت نے نیپرا کی درخواست پر اضافے کی منظوری دی تھی۔

    وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد اضافے کا اطلاق ہو جائے گا۔ کراچی کے صارفین کو اکتوبر اور نومبر میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

    300 یونٹ والے صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے فی یونٹ جبکہ 301 یونٹ سے زائد والے صارفین کیلیے 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

    5 کلو واٹ سے زائد کے لوڈ والے صارفین کیلیے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ جبکہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کیلیے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

  • کے الیکٹرک نے  کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑلی

    کے الیکٹرک نے کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑلی

    کراچی : کے الیکٹرک نے بجلی چوری کے خلاف آپریشن میں کروڑوں روپے کی بجلی کی چوری پکڑلی، 5 ہائیڈرنٹس بجلی کے ساڑھے 3لاکھ یونٹس اور پانی کی چوری میں ملوث تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کا شہر بھر میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ، بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران کروڑوں روپے کی بجلی کی چوری پکڑی گئی۔

    ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ ناظم آباد میں 5 غیر قانونی ہائیڈرنس پر کے الیکٹرک، کے ڈبلیو ایس بی اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا ، ہائیڈرنٹس بجلی کے ساڑھے تین لاکھ یونٹس کی چوری کے ساتھ پانی کی چوری میں ملوث تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی کے غیر قانونی کنکشنز منقطع کردیئے گیے ہیں اور رینجرز نے پانچوں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو مسمار کر دیا ہے۔

  • تاجروں کا نیپرا سے کے الیکٹرک کی سہولت کاری بند کرنے کا مطالبہ

    تاجروں کا نیپرا سے کے الیکٹرک کی سہولت کاری بند کرنے کا مطالبہ

    تاجررہنماؤں نے کہا ہے کہ ظالمانہ بلوں میں نیپرا کے الیکٹرک کی سہولت کاری بند کرے، تاجر دیوالیہ اور عوام خود کشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بہادر آباد میں نیپرا کے دفتر پر تاجر رہنماؤں کی جانب سے علامتی دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر تاجررہنماؤں محمود حامد، عتیق میر، شریف میمن اور آصف گلفام و دیگر کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیپرا ظالمانہ بلوں میں کے الیکٹرک کی سہولت کاری کررہا ہے۔

    تاجر رہنماؤں نے کہا کہ نیپرا عوام کے جذبات سے نہ کھیلے، آپ کی تنخواہیں ہمارے ٹیکس سے ادا کی جاتی ہیں۔ کے الیکٹرک اور نیپرا کی ملی بھگت کو اب ہم برداشت نہیں کریں گے۔

    احتجاج کرتے ہوئے تاجررہنماؤں نے کہا کہ تاجر دیوالیہ ہورہے ہیں جب کہ عوام خود کشیوں پر مجبورہوگئے ہیں۔ حکومت پیٹرول اور بجلی سستی کرے۔

    انھوں نے کہا کہ بجلی اور پیٹرول اشرافیہ کو مفت دینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ پروٹوکول کے نام پر 30، 30 گاڑیاں چلانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

  • کے الیکٹرک کا   کنڈا مافیا کے خلاف بڑا آپریشن، چوری کی بجلی فراہم کرنیوالی 7 پی ایم ٹیز توڑ دی

    کے الیکٹرک کا کنڈا مافیا کے خلاف بڑا آپریشن، چوری کی بجلی فراہم کرنیوالی 7 پی ایم ٹیز توڑ دی

    کراچی : کے الیکٹرک نے کنڈا مافیا کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی 7پی ایم ٹیز کو توڑ کر ضائع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کے الیکٹرک نے کراچی کے نو گو ایریا میں بجلی چور کنڈا مافیا کے خلاف بڑا آپریشن کیا اور بجلی چوری میں استعمال 7پی ایم ٹیز کو توڑ کر ضائع کر دیا۔

    ترجمان کےالیکٹرک نے بتایا کہ کنڈا مافیا 7پی ایم ٹیز کے ذریعے سیکڑوں گھروں کو چوری کی بجلی فروخت کر رہی تھی ، بجلی چور کنڈا مافیا 4 گوٹھوں کو چوری کی بجلی فراہم کر رہے تھے۔

    یاد رہے کنڈا مافیا کیخلاف کام کرنے والے جماعت اسلامی کونسلر کو فائرنگ کر کے شہید کیا گیا تھا۔

    خیال رہے ملک بھرمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا ساتواں روز ہے ، مختلف شہروں میں بجلی چوروں کوگرفتارکرکے بھاری جرمانےعائد کیےجارہے ہیں۔

    لاہور میں بجلی چوروں کیخلاف دو سو چھتیس مقدمات درج کئے گئے جبکہ دس ہزار 430 مقدمات کے چالان پیش کیے جا چکےہیں، فیصل آباد ریجن میں مزید ایک سو چھتیس بجلی چور پکڑے گئے، جن پر چھ کروڑ پچانوے لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے ہیں۔