Tag: کے الیکٹرک

  • امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، کے الیکٹرک

    امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، کے الیکٹرک

    کراچی : کے الیکٹرک نے میٹرک امتحانات کے دوران ستر فیصد اسکولوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے میٹرک امتحانات کے دوران 70 فیصد اسکولوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔ یہ فیصلہ طلبہ کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق محکمہ تعلیم چوبیس کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔ اس کے باوجود طلبہ کی سہولت کیلئے اسکولوں کو بجلی دی جارہی ہے۔

    میٹرک بورڈ نے امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی درخواست دی تھی جو امتحانات شروع ہونے سے ایک روز پہلے ملی۔

    علاوہ ازیں کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے اسکولوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ نہیں کر سکتے۔

  • کے الیکٹرک نے بجلی81 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دے دی

    کے الیکٹرک نے بجلی81 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دے دی

    کراچی : الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اکیاسی پیسے اضافے کی درخواست دے دی۔

    نپیرا کے مطابق بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ کے الیکٹریک کا کہنا ہے کہ جنوری میں صارفین کو ایک ارب ایک کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی اور اس کی پیداواری لاگت میں اکیاسی کروڑ اکتالیس لاکھ روپے اضافہ ہوا۔

    نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کیلئے انیس مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے، سماعت نیپرا ہیڈ کوارٹر میں ہوگی۔

  • کراچی کو بجلی کی فراہمی : بحریہ ٹاؤن اورکے الیکٹرک کے درمیان معاہدہ

    کراچی کو بجلی کی فراہمی : بحریہ ٹاؤن اورکے الیکٹرک کے درمیان معاہدہ

    کراچی : بحریہ ٹاؤن نے کراچی کو بجلی کی بلا تعلطل فراہمی کیلئے کے الیکٹرک کے ساتھ تاریخی معاہدہ کیا ہے،بجلی کی یقینی فراہمی کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ تقسیم کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔

    بحریہ ٹاؤن نے کراچی کو بلا رکاوٹ بجلی کی فراہمی اور لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئے کے الیکٹرک سے مختلف معاہدے کئے ہیں جن کے تحت بحریہ ٹاؤن کے الیکٹرک کے ساتھ اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔

    گزشتہ روز بحریہ ٹاؤن اور کے الیکٹرک کے درمیان شراکت کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے ، بحریہ ٹاؤن پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے وائس چیف ایگزیکیٹو زین ملک جبکہ کے الیکٹرک اوبراج گروپ کمپنی کی جانب سے چیئرمین طیب ترین نےمعاہدے پر دستحط کئے۔

    معاہدے کے تحت بحریہ ٹاؤن اور کے الیکٹرک آئندہ تین سے چار سال میں اربوں کی سرمایہ کاری سے کوئلے یا ایل این جی سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر کام کریں گے۔

    ان منصوبوں کی تکمیل سے کراچی کے شہریوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا مل جائیگا ، بجلی کی تقسیم اور اس کا زیاں روکنے کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائیگی۔

    اس موقع پر چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین ، چیئرمین کے الیکٹرک تابش گوہر اور چیف ایگزیکیٹو بحریہ ٹاؤن احمد علی ریاض ملک بھی موجود تھے۔

  • کے ای ایس پاور لمٹیڈ نے کے الیکٹرک سے شیئرز آف لوڈ کردیئے

    کے ای ایس پاور لمٹیڈ نے کے الیکٹرک سے شیئرز آف لوڈ کردیئے

    کراچی : کے الیکٹرک کی سب سے بڑی شئیر ہولڈر کمپنی کے ای ایس پاور لمٹیڈ نے رواں ہفتے سستتر کروڑ چھالیس لاکھ شیئرز مارکیٹ میں آف لوڈ کئے ہیں۔

    اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق رواں ہفتے کےدوران ابراج گروپ کی ہولڈنگ کمپنی کی ای ایس پاور لمٹیڈ نے رواں ہفتے ستتر کروڑ چھیالیس لاکھ شیئرز مارکیٹ میں فروخت کئے ہیں جس سے مارکیٹ میں کے الیکٹرک کے شیئرز کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔

    ۔اس وقت کے الیکٹرک میں ابراج گروپ کی ہولڈنگ انہتر اعشاریہ دو فیصد سے کم ہوکر چھیاسٹھ اعشاریہ چار فیصد ہوگیا۔اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ان حصص کی فروخت سے کمپنی کو ساڑھے چھ ارب روپے تک حاصل ہوئے ہیں۔

    اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس ٹرانزیکشن سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ابراج گروپ کے الیکٹرک میں سے اپنی سرمایہ کاری نکالنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔

  • حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے50پیسے کا نیا سرچارج لگانےکا فیصلہ

    حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے50پیسے کا نیا سرچارج لگانےکا فیصلہ

    اسلام آباد: تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کا عوام کو فائدہ حکومت کو ایک آنکھ نہیں بھا رہا ہے اور اب اس نے ایک روپے پچاس پیسے فی یونٹ کا نیا سرچارج لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے نیپرا کوفیول ایڈجسمنٹ کی مد میں دسمبر کے لیے تین روپے بیس پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔

     ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے افسران نے نیپرا پر جمعرات کی سماعت ملتوی کرنے کیلئےدباؤڈالا تھا کیونکہ وہ صارفین پر ایک روپے پچاس پیسے فی یونٹ لگانا چاہتی ہے۔

     نیپرا کی منظوری کے نتیجے میں تقسیم کار کمپنیوں کے اکاونٹ سے عوام کو بیس ارب روپے کا ریلیف ملنا تھا۔ نیپرا نے گزشتہ ماہ بھی جب بجلی کی قیمت میں دو روپے ستانوے پیسے کی کمی کی تھی تو حکومت نے ساٹھ پیسے کا ایکولائیزیشن سرچارج لگا دیا تھا۔

  • بجلی معاہدہ آج ختم : توسیع میں وفاقی وزراء رکاوٹ ہیں، شرجیل میمن

    بجلی معاہدہ آج ختم : توسیع میں وفاقی وزراء رکاوٹ ہیں، شرجیل میمن

    کراچی: کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے ملنے والی چھ سو پچاس میگا واٹ بجلی کا معاہدہ آج ختم ہوجائے گا۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں معاہدے کی توسیع میں کچھ وفاقی وزرا رکاوٹ بن رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے معاشی حب میں بجلی کا نیا بحران سر اٹھانے کو ہے۔کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے ملنے والی چھ سو پچاس میگا واٹ بجلی کا معاہدہ آج ختم ہو جائے گا۔

    اگر معاہدے میں توسیع نہ ہوئی تو کے الیکٹرک بجلی کی کمی کہاں سے پوری کرے گا؟ بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا تو کیا نصف کراچی اندھیرے میں ڈوب جائے گا؟اگر ایسا ہوا تومعیشت کا پہیہ کیسے چلے گا؟

    اس معاملے پر سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ معاہدے کی توسیع میں کچھ وفاقی وزرا رکاوٹ بن رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک میگا واٹ کی بھی کمی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ کے الیکٹرک بجلی مفت میں نہیں بلکہ دیگر صوبوں کی طرح پیسے دے کر خرید رہا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاق سے بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی کا براہ راست فرق ملک کی معیشت پر پڑےگا۔

  • حکومت کا کے الیکٹرک سے معاہدےکی توسیع نہ کرنے کاعندیہ

    حکومت کا کے الیکٹرک سے معاہدےکی توسیع نہ کرنے کاعندیہ

    اسلام آباد: وزارت پانی و بجلی کی جانب سے کے الیکٹرک سے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا عندیہ دے دیا گیا۔ رواں سال موسم گرما میں آٹھ سے دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی پیش گوئی کردی۔

    وزارت پانی وبجلی ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک اپنے کوٹے سے زائد بجلی وفاق سے لے رہا ہے، کے الیکٹرک کے ساتھ ساڑھے چھ سومیگاواٹ بجلی کا کوٹہ کی فراہمی کا معاہدہ چھبیس جنوری کو ختم ہورہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزارت پانی وبجلی کی کوشش ہے کہ اس معاہدے کی تجدید نہ کی جائے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق توانائی کے شعبے زیر گردش قرضوں کا حجم تین سو ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

    پی ایس او کے پاس خام تیل کا دس دن کا ذخیرہ ہے جس کے باعث پی ایس او کو فوری طور پر پچاس سے سو ارب روپے کی اشد ضرورت ہے ۔

    اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزارمیگاواٹ ہوگیا ہے۔موسم گرما میں شہروں میں اعلانیہ لودشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ گھنٹے اور دیہات میں دس گھنٹے ہونے کا امکان ہے۔

  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کمی کی منظوری

    بجلی کی قیمت میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کمی کی منظوری

    کراچی : کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوش خبری سنا دی گئی۔ نپیرا نے کے الیکٹرک کے ٹیریف میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کی کمی کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں نیپرا کے اعلامیہ کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔

    بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ مذکورہ کمی نومبر کے مہینے کیلئےکی گئی ہے۔

    کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق  بجلی کی پیداواری لاگت میں دو ارب روپےکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نپیرا نے اکتوبر کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں چوہتر پیسے کمی کی تھی۔

  • بجلی کی قیمت میں ایک  روپے چونسٹھ پیسے کمی کی منظوری

    بجلی کی قیمت میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کمی کی منظوری

    کراچی: نپیرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کی کمی کی منظوری دے دی ، نیپرا کے اعلامیہ کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 1.64 کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ کمی نومبر کے مہینے کیلئےکی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی پیداوار ی لاگت میں دو ارب روپےکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    بجلی کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفیکیشن چھ جنوری تک جاری کر دیا جائے گا۔ نپیرا نے اکتوبر کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں چوہتر پیسے کمی کی تھی۔

  • مین لائن میں خرابی،کراچی کو بجلی کی فراہمی معطل

    مین لائن میں خرابی،کراچی کو بجلی کی فراہمی معطل

    کراچی :روشنیوں کا شہر کراچی ایک بار پھر تاریکی میں ڈوب گیا۔ نیشنل گرڈ سےبجلی کی فراہمی معطل ہونے سے کے الیکٹرک کے تمام پاور پلانٹ بند ہو گئے۔

    کراچی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تاریکی میں ڈوب گیا۔ تقریباًتمام علاقوں میں اچانک بجلی غائب ہوگئی۔ کے کراچی الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پانچ کے وی کی ٹرانسمشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث کراچی کے اسیّ فیصد حصے کو بجلی کی فراہمی بند ہوئی۔

    کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کے باعث متعدد اسپتالوں کو بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ترجمان کےالیکٹرک احمد فرازکا کہنا ہے کہ نمی اور دھند کے باعث ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہوئی۔

    گھاروسمیت نواحی علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔ ساٹ۔۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک حکام کو جلد بجلی بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    جبکہ کے الیکٹرک کمپنی کا کہنا ہے کہ خرابی دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔