Tag: کے الیکٹرک

  • کے الیکٹرک نے کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑلی

    کے الیکٹرک نے کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑلی

    کراچی : کے الیکٹرک نے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کریک ڈاؤن میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑلی۔

    تفصیلات کے مطابق کے۔ الیکٹرک کی لیاری میں بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف قانون نافذ کرنے والوں کیساتھ مشترکہ کارروائیاں جاری ہے۔

    گزشتہ 3 ماہ میں پاور یوٹیلیٹی نے لیاری میں 78 کنڈا ہٹاوٴ مہم چلائیں، کے ای کے ٹیم لیڈر کا کہنا تھا کہ 7400 غیرقانونی کنڈوں کنکشن ختم کردیے گئے ہیں۔

    ٹیم لیڈر نے بتایا کہ کے ای کے نظام سے کروڑوں روپے کے گیارہ لاکھ یونٹس بجلی چوری کی جارہے تھے تاہم بجلی چوروں کے خلاف 2 ایف آئی آر اور ایف آئی اے میں 4 کیس درج کرائے گئے ہیں۔

    گذشتہ ماہ بھی کے ای نے بجلی کے ساڑھے 3لاکھ یونٹس اور پانی کی چوری میں ملوث 5 ہائیڈرنٹس پکڑے تھے۔

    ترجمان نے بتایا تھا کہ ناظم آباد میں 5 غیر قانونی ہائیڈرنس پر کے الیکٹرک، کے ڈبلیو ایس بی اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا ، ہائیڈرنٹس بجلی چوری میں ملوث تھے۔

  • ایم کیوایم بھی کے الیکٹرک کیخلاف میدان میں آگئی

    ایم کیوایم بھی کے الیکٹرک کیخلاف میدان میں آگئی

    کراچی : ایم کیو ایم  نے کے الیکٹرک کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی اور کہا کے الیکٹرک ریاست کے اندر ریاست بنا کر بیٹھا ہواہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم نے کے الیکٹرک کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ، اس موقع پر ایم کیوایم کےممبرصوبائی اسمبلی عامر صدیقی نے ہائیکورٹ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے، جو لوگ بل بھر رہےوہ بھی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کررہے ہیں۔

    عامر صدیقی کا کہنا تھا کہ کے ای اربوں ڈالر کراچی کے لوگوں سے کما چکا ہے، چند لوگ امیر بنیں گے اور ملک کےسسٹم کو خراب کریں گے ، نیپرا ہر جگہ کہہ چکا ہے کہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جاسکتی۔

    رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کے ای ریاست کے اندر ریاست بنا کر بیٹھا ہواہے۔

    رہنما حسان صابر کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے کے ای سے معاہدے کو کرکے لوگوں کیساتھ زیادتی کی، نیپرا نے کبھی بھی کے ای کی کسی بھی درخواست کو رد نہیں کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ صرف کراچی میں ایک پرائیویٹ کمپنی کو کام کرنے دیا جا رہا ہے، ہم حکومت میں رہ کروہ کردار ادا کرتے ہیں جو اپوزیشن کو کرنا چاہیے۔

  • بدترین لوڈشیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان کے الیکٹرک صارفین کے لئے بڑی خبر

    بدترین لوڈشیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان کے الیکٹرک صارفین کے لئے بڑی خبر

    کراچی : کے الیکٹرک صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کیلئے بجلی مزید 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پرنیپرا آج سماعت کرے گا۔

    کے الیکٹرک نے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرارکھی ہے ، اضافے سے صارفین پر 85 کروڑ 30 لاکھ روپے کا مزید بوجھ پڑے گا۔

    ستمبر میں کے ای صارفین پرانی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ ایک روپے ادا کر چکے ہیں جبکہ نیپرا سے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ آناباقی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ کے ای نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ3.9 روپے کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔

    خیال رہے کے الیکٹرک صارفین ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے مسلسل بوجھ کی زد میں ہیں ، ستمبر میں کراچی والے ماہانہ اورسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ 2.74 روپے اداکریں گے جبکہ ملک کےباقی صارفین کوماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں رواں ماہ فی یونٹ37 پیسےکاریلیف ملے گا۔

    کے ای صارفین کو جنوری سےمارچ 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ ایک روپے دینے یوں گے جبکہ اپریل تا جون 2024 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کے ای صارفین فی یونٹ 1.74 روپے دیں گے۔

    اسی طرح اکتوبر میں صارفین ماہانہ،سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ 4.33 روپے اور مئی 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 2.59 روپے ادا کریں گے۔

    نومبرمیں صارفین ماہانہ اورسہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ 4.91وپےاداکریں گے جبکہ نومبر میں ہی جون 2024کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کےای صارفین کوفی یونٹ 3.17روپے دینے ہوں گے۔

  • وفاقی وزیرِ توانائی نے بھی کے الیکٹرک کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

    وفاقی وزیرِ توانائی نے بھی کے الیکٹرک کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

    کراچی : وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے بھی کے الیکٹرک کے سامنے ہتھیار ڈال دیے اور کہا کے ای کی وجہ سے کراچی کے صارفین کو مہنگی بجلی مل رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا وفاق کے-الیکٹرک کو اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کررہا ہے اور کراچی کے صارف مہنگی بجلی خرید رہے ہیں، کے الیکٹرک کو اللہ ہدایت دے۔

    دورے کے موقع پر وفاقی وزیر کا استقبال کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کرکے کیا گیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا سولر نیٹ میٹرنگ سے امیر طبقہ کو فائدہ ہورہا ہے، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں نیٹ میٹرنگ ختم ہورہی ہے۔ملک میں جب اس مسئلے پر آواز اٹھانی چاہی تو شور مچا جس کے بعدمیں نے خاموشی اختیار کرلی

    انھوں نے دعوی کیا کہ پاکستان میں 36 ہزار میگاواٹ کپیسٹی ہے ، ہزار میگا واٹ سولر پینلز امپورٹ ہوچکے ہیں، سولر، ہائیڈل، آئی پی پیزاور لائن لاسز میں اگر اصلاحات کی جائیں تو اٹھارہ ماہ میں 10 سے 12 روپے بجلی فی یونٹ تک کمی ممکن ہے۔

  • کے الیکٹرک کا آن لائن بلنگ سسٹم بیٹھ گیا، صارفین پریشان

    کے الیکٹرک کا آن لائن بلنگ سسٹم بیٹھ گیا، صارفین پریشان

    کراچی : کے الیکٹرک کا آن لائن بلنگ سسٹم بیٹھ گیا، جس کے باعث صارفین پوسٹ آفس میں لمبی لائنیں لگا کر بل جمع کرانے پر مجبورہوگئے۔
    .
    کے الیکٹرک کا آن لائن بلنگ سسٹم بیٹھ گیا، جس سے لوڈ شیڈنگ سے ستائے کراچی کے شہری کے ای کے دہرے عزاب میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

    بینکوں اورآن لائن سسٹم میں رواں مہینے کے بل اپ ڈیٹ نہیں ہوسکے ہیں ، جس کے باعث شہری بینکوں میں دھکے کھانے پر مجبور ہے۔

    بینکس صارف کو جواب میں کہہ رہے ہیں آپ کا موجودہ مہینے کا بل اپ ڈیٹ نہیں ہے، بل آپ ڈیٹ نہ ہونے سے بینک بل لینے سے انکار کر رہے ہیں ۔

    دوسری جانب کے ای نے شہر بھر میں بڑے پیمانے پر نان پیمنٹ پر بجلی کاٹنی شروع کردی، بجلی کاٹنے کی ٹیمیں شہر میں صارفین سے بغیر تصدیق کیے بجلی منقطع کر رہی ہیں۔

  • کم ترین بولی ، کے  الیکٹرک کا ایک اور ریکارڈ

    کم ترین بولی ، کے الیکٹرک کا ایک اور ریکارڈ

    کراچی : کے الیکٹرک نے 220 میگاواٹ کے ہائبرڈ منصوبے کیلئے ملکی سطح پر کم ترین بولی حاصل کرلی ، یہ منصوبے کے ای کے 2030 تک قابلِ تجدید توانائی کے حصے کو 30 فیصد سے بڑھانے کے مقصد سے ہم آہنگ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کے۔الیکٹرک نے پاکستان کے پہلے 220 میگاواٹ سائٹ نیوٹرل ہائبرڈ پراجیکٹ کے لیے سب سے کم ٹیرف کی بولی موصول کر لی۔

    ترجمان کے۔ ای نے بتایا کہ 8.91 روپے فی یونٹ کے ساتھ، بین الاقوامی کمپنی جے۔سی۔ایم پاور نے سب سے کم ٹیرف کی بولی لگا کر نئی مثال قائم کی، نیپرا سے منظوری کے بعد کے۔الیکٹرک سب سے پہلے مسابقتی بولی کے ذریعے قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبے کے ای کے 2030 تک قابلِ تجدید توانائی کے حصے کو 30 فیصد سے بڑھانے کے مقصد سے ہم آہنگ ہیں اور توانائی کی مجموعی پیداواری لاگت کو کم کرنے اور ملک کی اقتصادی ترقی کو متحرک کرنے کے لیے یہ منصوبے اہم ہیں۔

    سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی، کے۔الیکٹرک اور پاکستان کی اقتصادی صلاحیت پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، نیپرا کی قابلِ تجدید توانائی منصوبوں کے لیے کے۔الیکٹرک کے ساتھ ہم آہنگی نے اس عمل میں اہم کردار ادا کیا، ان منصوبوں کے تحت کے۔الیکٹرک فیول مکس ڈائیورسفیکیشن کو جلد متوقع کر سکے گا اور سستی بجلی کو حقیقت بنا سکے گا۔

    پاکستان کی واحد نجی یوٹیلٹی کمپنی کے۔ الیکٹرک کو دھابیجی سندھ میں پاکستان کے پہلے 220 میگاواٹ ہائبرڈ ونڈ/سولر منصوبے کے لیے 7 بولیاں موصول ہوئی ہیں۔

    کمپنی نے مالیاتی بڈنگ کے لیے کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا، جس میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والی کمپنی JCM پاورنے 8.91 روپے فی یونٹ کی سب سے کم ٹیرف بولی لگائی، جو ملک میں قابل تجدید توانائی (رینوایبل انرجی) کے شعبے میں ایک نئی مثال ہے۔

    کے۔ الیکٹرک قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مسابقتی بولی کے عمل میں پیش پیش ہے، جس کی منظوری نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) نے 2024ء کی پہلی ششماہی میں دی تھی۔ ان منصوبوں کے اجراء کے ساتھ کے۔ ای پائیدار اور روشن مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ کمپنی کا مقصد 2030ء تک اپنے جنریشن مکس میں قابل تجدید توانائی کے حصے کو 30 فیصد تک بڑھانا ہے، اگلے مرحلے میں کے۔ ای  بولی کی منظوری کے لیے تشخیصی رپورٹ نیپرا میں جمع کرائے گا۔

    کے ای کے سی ای او مونس علوی نے اس کامیابی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ! اس طرح کی بولی ملنا ہمارے لیے باعث اطمینان ہے، اور اس عمل کو شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا۔ بولی کے عمل میں حصہ لینے والوں کو بہت بہت مبارکباد۔ ہم سرمایہ کاروں کے مشکور ہیں کہ انہوں نے کے۔ الیکٹرک پر بطور برانڈ اور پاکستان کی اقتصادی صلاحیت پر اپنا اعتماد برقرار رکھا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس طرح کے پیچیدہ اور جدید منصوبے کی مسابقتی بولی کے عمل کے لیے تعاون پر نیپرا کے شکر گزار ہیں۔ یہ کے۔ الیکٹرک کے اپنے جنریشن منصوببے میں قابل تجدید توانائی کے حصے کو بڑھانے، پیداواری لاگت کو کم کرنے اور مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار کو بتدریج کم کرنے کے وژن کے عین مطابق ہے، اس طرح کا ٹیرف ملنے کے بعد ہمیں توقع ہے کہ حکومت صارفین کو بھی ریلیف دے سکے گی۔

    کے ای کے چیف اسٹریٹجی آفیسر شہاب قادر نے کہا کہ کے۔ الیکٹرک نے ایک مرتبہ پھر ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کا پہلا منصوبہ ہے جس میں بہتر آپریشنل اور مالیاتی کارکردگی کے لیے سولر اور ونڈ انرجی کو یکجا کیا گیا ہے۔ ان منفرد خصوصیات کی وجہ سے یہ منصوبہ تکنیکی اعتبار سے بہت زیادہ مہارت کا متقاضی بھی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں وندر، بیلا اور سندھ میں دھابیجی میں واقع یہ قابل تجدید توانائی کے منصوبے، جن کی مجموعی صلاحیت 370 میگاواٹ ہے، کو 2960 میگاواٹ کی پیشکشیں موصول ہوئی ہیں۔ اس طرح کی بولیوں کا ملنا کمپنی کی طویل مدتی حکمت عملی کا ثبوت ہے، تاکہ پیداوار کی لاگت کو کم ترین سطح پر لایا جا سکے.

  • پولیس لائنز پر بجلی بلوں کی مد میں کتنی رقم واجب الادا ہے؟ کے الیکٹرک نے بتا دیا

    پولیس لائنز پر بجلی بلوں کی مد میں کتنی رقم واجب الادا ہے؟ کے الیکٹرک نے بتا دیا

    کراچی: کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ آرٹلری میدان پولیس لائن پر واجب الادا رقم ایک کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی چوری اور بل کی عدم ادائیگی کے باعث پولیس لائنز کی صرف 2 پی ایم ٹیز کی بجلی منقطع کی گئی تھی، تاہم علاقہ معززین کی جانب سے بلوں کی ادائیگیوں کی یقین دہانی پر بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

    کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ وقت پر کی گئی ادائیگیاں علاقے میں ہونے والی لوڈشیڈنگ میں کمی یا خاتمے کا اہم جز ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بجلی کے بلوں کا مسئلہ کافی سنگین صورت حال اختیار کرتا جارہا ہے۔ حالیہ برسوں میں بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ بجلی کے بلوں میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سے ایک بڑی وجہ ملک میں بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں یا انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کا کردار ہے-

    کے الیکٹرک کی جانب سے مختلف علاقوں میں آپریشنز جاری ہیں جس کے تحت بل ادا نہ کرنے والے علاقوں کی بجلی کاٹی جا رہی ہے، جس پر شہری آئے دن احتجاج کرتے رہتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کے الیکٹرک شکایتی مرکز پر بچوں نے دھاوا بول کر توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔

  • کے الیکٹرک کی نارتھ ناظم آباد کے دفتر پر حملے کی مذمت، قانونی کارروائی کا اعلان

    کراچی : ترجمان کے الیکٹرک نے نارتھ ناظم آباد کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک نے نارتھ ناظم آباد کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی املاک کو نقصان پہنچایاگیا، احتجاج اور تشدد کے باعث علاقےمیں آپریشن کوعارضی طورپر معطل کر دیا گیا ہے۔

    کے ای کے ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقےمیں بجلی کی شکایت کی درستگی میں تاخیرپیش آسکتی ہے ، شر پسند عناصر کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کی جائےگی، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔

    گذشتہ روز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کے ای  شکایتی مرکز پر بچوں نے دھاوا بول دیا تھا ، بچوں نےکئی موٹرسائیکلیں توڑ دیں اور 3 کو جلا دیا، احتجاج میں نقصان کا شکار موٹرسائیکلیں ملازمین کی تھیں۔

    کے ای  حکام کا کہنا تھا کہ مظاہرین نےشکایتی مرکز کے گیٹ کے سامنے آگ بھی لگائی تاہم پولیس نےموقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول میں لیا، پولیس کے مطابق 2روز سے علاقے میں بجلی نہ ہونے پر احتجاج کیا جا رہا تھا، جس میں 40 سے 50 کےقریب بچے موجود تھے۔

  • فیول ایڈجسٹمنٹ :   کے الیکٹرک صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

    فیول ایڈجسٹمنٹ : کے الیکٹرک صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

    کراچی : کے الیکٹرک نے کراچی والوں پرایک ارب کا بوجھ ڈالنےکی تیاری کرلی، اگست کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست دے دی گئی، نیپرا سے اگست کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 51 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی گئی ہے۔

    نیپرا اتھارٹی درخواست کی سماعت تین اکتوبرکوکرے گی، کے الیکٹرک نے پچاسی کروڑ تیس لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی ہے، درخواست من وعن منظوری سے صارفین پر ایک ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑےگا۔

    ابھی کے ای کی جولائی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کافیصلہ آناباقی ہے، کے ای نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئےتین روپے نو پیسےفی یونٹ اضافہ مانگ رکھاہے۔

    خیال رہے کے الیکٹرک صارفین ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے مسلسل بوجھ کی زد میں ہیں ، ستمبر میں کراچی والے ماہانہ اورسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ 2.74 روپے اداکریں گے جبکہ ملک کےباقی صارفین کوماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں رواں ماہ فی یونٹ37 پیسےکاریلیف ملے گا۔

    کے ای صارفین کو جنوری سےمارچ 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ ایک روپے دینے یوں گے جبکہ اپریل تا جون 2024 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کے ای صارفین فی یونٹ 1.74 روپے دیں گے۔

    اسی طرح اکتوبر میں صارفین ماہانہ،سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ 4.33 روپے اور مئی 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 2.59 روپے ادا کریں گے۔

    نومبرمیں صارفین ماہانہ اورسہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ 4.91وپےاداکریں گے جبکہ نومبر میں ہی جون 2024کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کےای صارفین کوفی یونٹ 3.17روپے دینے ہوں گے۔

  • مونس علوی کا لائسنس منسوخی سے متعلق  بیان ، کے الیکٹرک کی وضاحت آگئی

    مونس علوی کا لائسنس منسوخی سے متعلق بیان ، کے الیکٹرک کی وضاحت آگئی

    کراچی : کے الیکٹرک کی سی ای او مونس علوی کے لائسنس منسوخی سے متعلق بیان پر وضاحت آگئی ، جس میں کہا بیان کو حقائق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کمپنی لائسنس کے حوالے سے سی ای او مونس علوی سے منسوب ایک بیان کو حقائق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا ہے، سی ای او نے لائسنس کی منسوخی کے حوالے سے بات نہیں کی، یہ جھوٹی اطلاع دی گئی ہے۔

    کے ای نے اپنی خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی طرح کے دعوے گمراہ کن ہیں۔

    گذشتہ روز سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ممبران اور سی ای او کے ای مونس علوی نے شرکت کی تھی اور اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ لوڈشیڈنگ ہم کرتے ہیں لیکن ریٹ ہم طے نہیں کرتے، ہمارا لائسنس منسوخ کردیں اور حکومت خود بجلی سپلائی کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ کی اور ہماری مشترکہ کمیٹی بنادیں، جہاں بجلی کی چوری نہیں ہورہی وہاں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، لوڈشیڈنگ اس وقت ہوتی ہے جب کسی علاقے میں چوری زیادہ ہوتی ہے۔

    انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مخصوص علاقوں میں غیر ادا شدہ بل مزید بندش کا باعث بنتے ہیں، اس موضوع پر پہلے قومی اسمبلی میں بحث کی گئی تھی۔

    سعدیہ جاوید، شبیر قریشی اور سلیم بلوچ سمیت کمیٹی کے ارکان نے کے ای کے آپریشنز پر تحفظات کا اظہار کیا۔

    سعدیہ جاوید نے نشاندہی کی تھی کہ کے ای کو کراچی کے لوگوں کی جانب سے بے شمار شکایات کا سامنا ہے، جبکہ قریشی نے چوری پر مبنی لوڈ شیڈنگ کا جواز پیش کرنے پر کمپنی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال کیا کہ صارفین کو دوسروں کے اعمال کی سزا کیوں دی جاتی ہے۔