Tag: کے ایف سی

  • ریسٹورنٹ سے آرڈر کی گئی فرائیڈ چکن میں سے کیا نکلا؟

    ریسٹورنٹ سے آرڈر کی گئی فرائیڈ چکن میں سے کیا نکلا؟

    برطانیہ میں ایک خاتون ریستوران سے آرڈر کیے ہوئے فرائیڈ چکن میں کیڑا دیکھ کر پریشان ہوگئیں، خاتون کی شکایت پر ریستوران نے ان کے پیسے واپس کردیے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ویلز برطانیہ میں پیش آیا، ایک جوڑے نے ویک اینڈ نائٹ پر قریب واقع کے ایف سی سے فرائیڈ چکن لیا۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ چکن کھاتے ہوئے وہ فریج سے ڈرنک لینے کے لیے اٹھیں، واپس آئیں تو انہوں نے دیکھا کہ پلیٹ میں کچھ حرکت کر رہا تھا۔

    انہوں نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ وہ ایک کیڑا تھا جو حرکت کر رہا تھا۔

    ان کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے ساتھی سخت کبیدہ خاطر ہوئے اور انہوں نے اپنا کھانا ادھورا چھوڑ دیا، اس واقعے کی وجہ سے وہ کئی دن تک ڈسٹرب بھی رہے۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ ریستوران کو شکایت کیے جانے پر انہیں ان کی رقم واپس دے دی گئی، تاہم ان کے خیال میں یہ ایک سنگین غفلت تھی۔

    جوڑے نے اس ریستوران سے کھانے والے دیگر افراد کو بھی محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

  • اے آروائی سہولت بازار اور کے ایف سی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

    اے آروائی سہولت بازار اور کے ایف سی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

    کراچی: اے آروائی سہولت بازار اور کے ایف سی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،اے آروائی سہولت والٹ کارڈ پاکستان میں موجود کے ایف سی کی تمام برانچوں پر قابل قبول ہوگا۔

    اب اے آر وائی سہولت کارڈ کے ایف سی میں بھی استعمال ہوگا، اے آر وائی اور کے ایف سی کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوگئے۔

    گروپ ڈائریکٹر اے آر وائی نیٹ ورک محبوب عبدالرؤف اور کے ایف سی پاکستان کے سی ای او رضا پیربھائی نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

    اس موقع پر محبوب عبدالرؤف کا کہنا تھا صارفین سو فیصد ویلیو بیک حاصل کرسکتے ہیں سی ای او کے ایف سی رضا پیربھائی نے معاہدے کو صارفین کے لیےخوش آئند قرار دیا۔

     اے آروائی سہولت والٹ کارڈ ملک کی کسی بھی کے ایف سی برانچ پر استعمال کرنے سے بے شمار فائدے ہونگے، صارفین اپنے پسندیدہ پروگرام جیتو پاکستان اور عیدی سب کیلئے میں شرکت سمیت لاکھوں کے انعامات جیت سکیں گے۔