بھارتی مڈل آرڈر بیٹر اور اپنے شوہر کے ایل راہول کے آؤٹ ہونے پر اتھیا شیٹی افسردہ ہوگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی اور شبمن گل کے آؤٹ ہونے کے بعد بھاتی شائقین کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب کے ایل راہول بھی دوشان ہیمنتھا کو ایک آسان کیچ تھما کر چلتے بنے۔
شبمن گل اور ویرات کوہلی دونوں ہی اپنی سنچریاں مکمل نہیں کرپائے ایسے میں ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں موجود شائقین اور اتھیا شیٹی کے ایل راہول سے بڑی اننگز کھیلنے کی امید لگائے بیٹھی تھیں۔
Athiya Shetty was disappointed after KL Rahul got out cheaply against Sri Lanka. #INDvsSL pic.twitter.com/9yU3skt1QB
— Himanshu Pareek (@Sports_Himanshu) November 2, 2023
راہول ہندوستانی شائقین اور اپنی اہلیہ کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔ ان کے آؤٹ ہونے سے اتھیا شیٹی سمیت ہجوم دنگ رہ گیا۔
راہول نے شاٹ مارنے کے لیے بلا گھمایا مگر گیند باقاعدہ لینتھ ڈلیوری ہونے کے باوجود توقع سے زیادہ باؤنس ہو گئی اور وہ فیلڈر کو ایک آسان کیچ دے بیٹھے، انھوں نے 19 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے۔
Athiya Shetty reaction after wicket of Kl Rahul..!!#INDvsSL #KLRahul #CWC23 pic.twitter.com/gtFn93jxzq
— Pankaj (@Pankaj41627) November 2, 2023
کراؤڈ میں موجود اتھیا شیٹی جو کہ اپنے بھائی آہان شیٹی کے ساتھ بیٹھی تھیں۔ وہ اپنے ہاتھوں سے اپنے منہ کو ڈھانپے ہوئے نظر آئیں جو ان کی افسردگی کا اظہار تھا۔
سوشل میڈیا پر اتھیا کی یہ تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جبکہ مداح اتھیا کہ اس ردعمل پر اپنے خیالات اور احساس کا اظہار کررہے ہیں۔