Tag: کے اے ایس بی بینک

  • سی ڈی سی کا کسب سیکیورٹیزکےصارفین کیلئے سہولت کا اعلان

    سی ڈی سی کا کسب سیکیورٹیزکےصارفین کیلئے سہولت کا اعلان

    کراچی: سینٹرل ڈپازیٹری کمپنی نے کے اے ایس بی سیکیورٹیز کے صارفین کے ایک ارب مالیت کے حصص اُن کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کردیئے۔

    سینٹرل ڈپازیٹری کمپنی نےکسب سیکیوریٹریز کےصارفین کواضافی سہولت دیتے ہوئےہفتے کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد کےدفاترکوکھلا رکھنےکا اعلان کیاہے، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی نے ایک سو چھیبیس صارفین کے ایک ارب روپےمالیت کے 2کروڑ 49لاکھ سےزائد شیئرز صارفین کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیئےہیں۔

    سی ڈی سی اعلامیےکے مطابق حصص کی منتقلی کیلئےوصول کی گئی تمام درخواستوں پر عمل کیاجاچکا ہے۔۔کے اے ایس بی سیکیوڑٹیز کی معطلی کےباعث اس کے صارفین کومشکلات کاسامناہے۔

  • کے اے ایس بی کے بعد دیگر بینک بھی مالی مشکلات کا شکار

    کے اے ایس بی کے بعد دیگر بینک بھی مالی مشکلات کا شکار

    کراچی: کے اے ایس بی بینک کی معطلی کےبعدکئی ہزارکھاتےداروں کے پچپن ارب روپے پھنس گئے۔مزیدکئی چھوٹےبینکوں کی خراب مالی حالت کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بینک کی معطلی نےکئی چھوٹےبینکوں کےمستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگادیا ہے۔بینکنگ ذرائع کےمطابق کے اے ایس بی بینک میں کھاتےداروں کے 55 ارب روپے پھنس گئے ہیں۔

    جبکہ مزیدکئی چھوٹے بینکوں کےہزاروں کھاتےدار اپنی رقوم کے حوالے سےتشویش کا شکار ہیں۔ ذرائع کےمطابق کے اے ایس بی بینک کے ٹوٹل ڈپازٹس 62 ارب روپے ہیں۔تہتر ہزارتین لاکھ تک کےکھاتوں کی مالیت 2ارب روپے ہے۔

    جبکہ بارہ ہزار بڑےکھاتے داروں کی رقم کی مالیت 59 ارب روپے ہے۔اسٹیٹ بینک نےصرف 3 لاکھ والےڈپازیٹرزکو پوری رقم نکالنےکی اجازت دی ہے۔

    اسٹیٹ بینک نے 6 ماہ میں صرف ایک بار رقم نکالنےکی نامناسب شرط بھی عائد کر دی ہے۔بینک کےکارپوریٹ اورہائی نیٹ ورک ڈپازیٹرزکو ادائیگیوں میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

    ہزاروں کھاتے دار اسٹیٹ بینک اورکے اے ایس بی بینک کے درمیان سینڈوچ بن گئے ہیں۔بینک کی خراب مالی حالت کے بعد معاملات اب اسٹیٹ بینک دیکھ رہا ہے۔ ترجمان مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ کے اے ایس بی بینک کا لائسنس معطل نہیں کیا۔بینک کے آپریشنز جاری ہیں

  • اسٹیٹ بینک نے کے اے ایس بی بینک 6ماہ کیلئے معطل کردیا

    اسٹیٹ بینک نے کے اے ایس بی بینک 6ماہ کیلئے معطل کردیا

    کراچی :اسٹیٹ بینک نے کے اے ایس بی بینک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، کھاتہ دار تین لاکھ روپے سے زائد رقم نہیں نکال سکیں گے۔

    اسٹیٹ بینک نے کے اے ایس بی بینک کو چھ ماہ کیلئے معطل کر دیا ہے ۔ مرکزی بینک نے یہ قدم کے اے ایس بی بینک کی جانب سے لازمی ادائیگوں میں تاخیر کی وجہ سے اٹھایا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے اپنے اختیارات کے تحت کے ای ایس بی بینک کا انتظام سبھال لیا ہے۔

    کے ای ایس بی بینک گزشتہ کئی ماہ سے مالی مشکلات کا شکار تھا، اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق کے اے ایس بی بینک کے کھاتے دار فی الوقت تین لاکھ روپے سے زائد رقم نہیں نکال سکیں گے۔

    اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے مرکزی بینک سے کہا ہے کہ وہ کے اے ایس بی بینک کے کسی دوسرے بینک کے ساتھ انضمام کے اقدامات کرے۔