Tag: کے سی سی آئی

  • حکومت چھوٹے تاجروں کو تحفظ فراہم کرے، کراچی چیمبر

    حکومت چھوٹے تاجروں کو تحفظ فراہم کرے، کراچی چیمبر

    کراچی : کے سی سی آئی کی کمیٹی برائے اسمال ٹریڈرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چھوٹے تاجروں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

    ان خیالات کا اظہاراسمال ٹریڈرز کے چیئر مین عبدالمجید  نےگارڈن مارکیٹ میں تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکیا،انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن کے باوجود کراچی میں بھتہ ،پرچی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

     اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالمجید میمن کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی شہ رگ کو ایک سازش کے تحت جرائم کی آماجگاہ بنا کر کاروبار کرنا مشکل بنادیا گیا ہے۔

    ملزمان آئے روز دکان داروں سے بھتہ طلب کررہے ہیں اور نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں کی صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور گٹر کے پانی کا جگہ جگہ جمع ہونا بھی عوام اور تاجروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ مارکیٹوں میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کئے جائیں۔

  • پاک لیبیا تجارت کو فروغ دیا جائے،جنرل (ر) جاوید ضیاء

    پاک لیبیا تجارت کو فروغ دیا جائے،جنرل (ر) جاوید ضیاء

    کراچی: لیبیا میں تعینات پاکستانی سفیرلیفٹیننٹ (ر)جنرل جاوید ضیاء نے کہا ہے کہ لیبیا ایک دن دنیا کی طاقتور ریاست بن جائے گا اور یہی صحیح وقت ہے کہ پاکستانی تاجر لیبیا کی مارکیٹوں پرقبضہ جما لیں۔

    ان خیالات کا اظہار لیبیا میں تعینات پاکستانی سفیرلیفٹیننٹ (ر)جنرل جاوید ضیا کراچی چیمبرکے دورے کے موقع پرکیا، لیفٹیننٹ (ر)جنرل جاوید ضیاء نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ لیبیا اہم ملک ہے جہاں خانہ جنگی کے باعث شدید بحران کے باوجود تجارت کے شاندار مواقع موجود ہیں۔

    جاوید ضیاء نے بتایا کہ لیبیا سے پاکستانیوں کا انخلاء کامیاب رہا اورحکومت نے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے دوران40کروڑ روپے کے اخراجات برداشت کئے۔

    انہوں نے کہاکہ لیبیا میں پاکستانی سفارتخانہ اب تک 4ہزار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کر چکا ہے۔کراچی چیمبرکے صدر افتخاراحمد وہرہ نے کہاکہ لیبیا پاکستانی تاجربرادری کو مصنوعات کی برآمدات کے حوالے سے شاندار مواقع فراہم کرتا ہے۔

  • غیرقانونی سمزکےحوالے سے رینجرزاقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں، افتخار وہرہ

    غیرقانونی سمزکےحوالے سے رینجرزاقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں، افتخار وہرہ

    کراچی : کے سی سی آئی  کے صدر افتخار وہرہ نے پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی سموں کی فروخت کے حوالے سے تمام موبائل فون کمپنیوں کو تنبیہ کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

    کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر افتخار وہرہ نے کہا کہ غیرقانونی سمز سے خاتمے کے لئے تمام پری پیڈ سمزکو بند کرنے اور دوبارہ جاری کرتے ہوئے گھروں کے پتے پرارسال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

    انہوں نے پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے موبائل کمپنیوں کو تنبیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی غیر قانونی سم دہشت گردی کی کارروائی میں استعمال کی گئی تومتعلقہ موبائل کمپنیوں کے ایگزیکٹیوز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔

    انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں موبائل کمپنیوں کو کوئی رعایت نہ دی جائے۔