Tag: کے پی سی

  • ایوی ایشن صنعت کی رپورٹنگ سے وابستہ صحافیوں نے تنظیم بنا لی

    ایوی ایشن صنعت کی رپورٹنگ سے وابستہ صحافیوں نے تنظیم بنا لی

    کراچی (12 اگست 2025): ایوی ایشن صنعت کی رپورٹنگ سے وابستہ صحافیوں نے تنظیم بنا لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن صنعت کی رپورٹنگ سے وابستہ صحافیوں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور مسائل کے حل کے لیے ’پاکستان ایوی ایشن رپورٹرز ایسوسی ایشن‘ کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان پیر کو ایوی ایشن رپورٹرز کے کراچی میں ہونے والے ایک تعارفی اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں جاوید اصغر چوہدری، محمد صلاح الدین، آفتاب خان، افضل ندیم ڈوگر، ایوب جان سرہندی، رانا خالد محمود، عبدالرحمن، ثمر عباس، سید وسیم، خورشید رحمانی، رضوان احد خان، ارشاد سنجرانی، زاہد غنی کھوکھر اور صلاح الدین علی شریک ہوئے۔


    پیرس میں طیارہ گراؤنڈ ہونے سے پی آئی اے کو ہزاروں ڈالر کے نقصان کا سامنا


    اجلاس میں طے کیا گیا کہ پاکستان ایوی ایشن رپورٹرز ایسوسی ایشن ( پارا) کو باضابطہ طور پر رجسٹرڈ کرایا جائے گا، ایوی ایشن تنظیم کے ڈھانچے کی تشکیل، آئین سازی اور دیگر امور کے لیے ایک ایڈہاک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جس میں ایوب جان سرہندی، افضل ندیم ڈوگر، آفتاب خان، ارشاد سنجرانی، صلاح الدین، سید وسیم، رانا خالد، ثمر عباس، عبدالرحمن اور زاہد کھوکھر شامل ہوں گے۔

    ایڈہاک کمیٹی کے کنوینر جاوید اصغر چوہدری ہوں گے، ایڈہاک کمیٹی جلد انتخابات کا اعلان کرے گی، اور تنظیم کا آئندہ اجلاس 18 اگست کو منعقد ہوگا۔

  • کویتی خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ

    کویتی خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ

    کویت سٹی : کویتی خام تیل کی قیمت میں واضح کمی سامنے آئی ہے اور عالمی مارکیٹ میں برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس کے نرخ بھی کم ہوئے ہیں۔

    امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق کویت پٹرولیم کارپوریشن (کے پی سی ) نے بدھ کو بتایا ہے کہ کویتی خام تیل کی قیمت میں 64 سینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی بیرل قیمت 68.59 امریکی ڈالر پر آ گئی جبکہ پیر کو یہ قیمت 69.23 ڈالر تھی۔

    رپورٹ کے مطابق منگل کے روز کویتی خام تیل کی فی بیرل قیمت 69.98 امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو کہ پیر کو درج 76.32 ڈالر فی بیرل کی قیمت کے مقابلے میں نمایاں کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

    کویت نیوز ایجنسی (کونا) کی رپورٹ میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی مرکنٹائل منڈیوں میں برینٹ خام تیل کی قیمت 37 سینٹس کی کمی کے بعد 67.11 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

    اس کے علاوہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 34 سینٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 65.45 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔