Tag: کے پی کے

  • بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، اسلام آباد سمیت پنجاب اور کے پی کے میں بجلی بند

    بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، اسلام آباد سمیت پنجاب اور کے پی کے میں بجلی بند

    لاہور: رمضان کی آمد سے قبل بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاون ہوا، جس کے باعث اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے متعدد شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان کے آمد سے قبل ہی بجلی کا سسٹم بیٹھ گیا، تربیلا پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث لاہور، ملتان، بہاولپور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہر بجلی سے محروم ہوگئے۔

    اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس ، سپریم کورٹ،اسلام آباد ہائی کورٹ،احتساب عدالت بھی تاریکی میں ڈوب گیا، ججز کیسزکی سماعت ایمرجنسی لائٹ میں کر رہے ہیں جبکہ دونوں صوبوں میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    بجلی کی فراہمی سے متاثر ہونے والے شہروں میں راولپنڈی، اٹک، مردان، پشاور، لاہور،شیخوپورہ،اوکاڑہ،قصور،ننکانہ صاحب،فیصل آباد، جھنگ، ملتان، بہاولپور اور  مظفر گڑھ شامل ہیں جبکہ ڈی آئی خان،کوہاٹ،بنوں ،میانوالی ، سرگودھا اور سوات میں بھی بجلی بند ہے۔

    وزیربرائےتوانائی اویس لغاری نےقومی اسمبلی میں خطاب میں کہا کے پی اور پنجاب میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے،چند گھنٹوں میں صورتحال بہترہو جائے گی اور بریک ڈاؤن سے متعلق شام تک انکوائری مکمل کرلی جائے گی۔

    پاور ڈویژن ترجمان کے مطابق آبی زرائع کو بروکار لایا جارہے، منگلا ڈیم،غازی بروتھا اورتربیلا کوبھی نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا، سسٹم کی باحالی کا کام جاری ہے، اسلام آبادکو بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، اس وقت پیداوار بارہ ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    ترجمان وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ مظفرگڑھ سے گدو جانے والی ٹرانسمیشن لائن ٹرپنگ سے پنجاب اور کے پی میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے جبکہ ساؤتھ میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

    ترجمان کے مطابق این پی سی سی متاثرہ سسٹم کی بحالی کےلئےکام کررہاہے، سندھ، بلوچستان، کراچی میں بجلی فراہمی معمو ل کے مطابق رہے گی، اس وقت بجلی کی پیداوار11ہزار8سومیگاواٹ ہے۔

    یاد رہے  رواں ماہ کے  آغاز میں ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث 5ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پانچ سال قبل ٹوٹا پھوٹا صوبہ ملا تھا، آج جہاں جائیں ڈاکٹرز اور ٹیچرز ملیں گے: پرویز خٹک

    پانچ سال قبل ٹوٹا پھوٹا صوبہ ملا تھا، آج جہاں جائیں ڈاکٹرز اور ٹیچرز ملیں گے: پرویز خٹک

    پشاور: وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مجھے پورا صوبہ ٹوٹا پھوٹا ملا تھا، پاچ سال ہم نے جو کام کیے، وہ بھی سامنے آنے چاہییں.

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ صوبہ انھیں جس حال میں ملا تھا، آج کی صورت حال کا اس سے موازنہ کیا جائے.

    انھوں نے کہا کہ شوکت خانم کوفنڈز ملتے ہیں، اس لئے وہاں کام جلدی ہوتا ہے، ہم نے 115 ارب ڈیولپمنٹ بجٹ کا 30 فیصد بلدیات کو دیا، آپ مجھے 500 ارب دے دیں، صوبوں‌ کے سارے کام کروا دوں گا.

    انھوں نے کہا کہ قانون سازی کرنی پڑتی ہے، یہاں بادشاہ کی بادشاہی نہیں، ہم نے سوات ایکسپریس وے 40 ارب کی لاگت سے شروع کی. سوات ایکسپریس وے مالا کنڈ میں سیاحت کوفروغ دے گا.

    انھوں‌ نے کہا کہ صوبے میں کہیں بھی جائیں، ڈاکٹرزاور ٹیچرزملیں گے، ہم نے پانچ سال گزارے ہیں، میڈیا والے ہمارے بارے میں‌ بھی کچھ اچھا دکھائیں، لوگوں‌ کو گورنمنٹ کی مجبوریاں سمجھنا چاہییں، کئی چیزوں میں رکاوٹ ہے، لیکن غلط آدمی کو نکالنا پڑتا ہے، اس معاملے میں سمجھوتا نہیں.

    یاد رہے کہ آج صوابی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کے نہیں کہا تھا کہ کچھ لوگ اپنی سیاست چمکانے کے لیے من گھڑت بیانات دے رہے ہیں، ہمیں امید ہے آئندہ انتخابات میں مفاد پرست جماعتوں کا مکمل صفایا ہوجائے گا۔


    آئندہ انتخابات میں مفاد پرست جماعتوں کا مکمل صفایا ہوجائے گا: پرویز خٹک


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • صوبائی حکومت کے خاتمے سے ایک ماہ قبل جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیا

    صوبائی حکومت کے خاتمے سے ایک ماہ قبل جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیا

    پشاور: خیبر پختون خواہ کی صوبائی حکومت ختم ہونے سے فقط ایک ماہ قبل جماعت اسلامی نے اپنی اتحادی پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑ دیا اور کابینہ سے الگ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے اختلافات منطقی انجام کو پہنچ گئے، مشترکہ پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی نے کے پی کی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

    [bs-quote quote=”الیکشن کے بعد بھی جماعت اسلامی سے بات چیت جاری رہے گی، الگ ہونے کا سبب اختلافات نہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”پرویز خٹک”][/bs-quote]

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختون خواہ نے کہا کہ اتحادیوں نے خوشی خوشی راہیں جدا کیں، علیحدگی کسی اختلاف یا جھگڑے کا نتیجہ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اچھے موڑ پر الگ ہورہے ہیں، الیکشن کے بعد بھی جماعت اسلامی سے بات چیت جاری رہے گی، الگ ہونے کا سبب اختلافات نہیں، جماعت اسلامی پانچ سال ہماری اتحادی رہی، ہمارے ساتھ تعاون کیا، سیاست میں ایسا ہوتا رہتا ہے، جماعت اسلامی سے کوئی اختلاف نہیں۔

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ کل اسلام آباد میں فاٹا ریفارمزپرمیٹنگ ہوئی، وزیراعظم موجود تھے، فیصلہ ہوا ہے کہ 2019 میں فاٹا کو صوبے میں ضم کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات کے بعد جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی میں اختلافات کا جنم ہوا تھا، جس کے بعد دونوں طرف سے سخت بیانات کا تبادلہ ہوا، البتہ یہ عمل خوشگوار ماحول میں طے پایا۔

    جماعت اسلامی کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ وہ بجٹ کی تیاری میں رخنہ نہیں ڈالے گی۔


    کے پی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا اتحاد ٹوٹنے کو ہے


     خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سی پیک کے ثمرات تمام صوبوں‌ تک پہنچنے چاہییں:‌ آصف زرداری

    سی پیک کے ثمرات تمام صوبوں‌ تک پہنچنے چاہییں:‌ آصف زرداری

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نےخیبر پختون خواہ صوبہ بنا کر وہاں کےعوام کوشناخت دی، سی پیک کی ترقی کے ثمرات تمام صوبوں‌ تک پہنچنے چاہییں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے این پی کے مردان سے تعلق رکھنے والے رکن ملک اعجاز کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر کیا.

    [bs-quote quote=”شہید بے نظیر بھٹونے شدت پسندوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کی، ہمیں راستہ دکھایا، آج ہم اس راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں ” style=”style-2″ align=”left” author_name=”آصف علی زرداری”][/bs-quote]

    آصف علی زرداری نے ملک اعجاز کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت نے صوبوں کو خود مختاری اوراین ایف سی ایوارڈ دیا، جو ایک دیرینہ مطالبہ تھا.

    ان کا کہنا تھا کہ غربت، بے روزگاری اور اندھیروں کا خاتمہ پیپلزپارٹی کی ترجیح ہے، پختونخواہ کےعوام نے شدت پسندوں، دہشت گردوں کے بہت زخم سہے ہیں، انھیں‌ حقوق ملنے چاہییں.

    انھوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹونے شدت پسندوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کی، ہمیں راستہ دکھایا، آج ہم اس راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں، ہمیں ملک کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے.

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ماضی میں کے پی عوام کےاصل مسائل کو مسلسل نظرانداز کیا گیا تھا، ہم نے اپنے دور ان کے مسائل پر توجہ دی، پاکستان پیپلزپارٹی نے بڑی حد تک عوام کے مسائل حل کئے.


    آئین کو توڑنے اور اس کی بے حرمتی کرنے والے قوم کے غدار ہیں، آصف زرداری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان نے کے پی کے کی صوبائی خود مختاری بنی گالہ میں قید کرلی ہے: بلاول بھٹو

    عمران خان نے کے پی کے کی صوبائی خود مختاری بنی گالہ میں قید کرلی ہے: بلاول بھٹو

    بنوں: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جو نیا کے پی کے نہیں‌بنا سکے، وہ نیا پاکستان کیا بنائیں‌گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے بنوں میں‌ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ بنوں کےعوام نیازیوں کا جواب دیں گے اور کے پی کے کو بنی گالہ سے نجات دلائیں گے.

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج میاں صاحب خود اپنی کھوئی ہوئی چابی ڈھونڈ رہے ہیں، میاں صاحب کے پی کے کو انگریزوں کے صوبے کی طرز  پر قائم رکھنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سخت ردعمل پر میاں صاحب کو گھٹنے ٹیکنے پڑے، ن لیگ 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کی خودمختاری واپس لینا چاہتی ہے.

    [bs-quote quote=” آج میاں صاحب خود اپنی کھوئی ہوئی چابی ڈھونڈ رہے ہیں، میاں صاحب کے پی کے کو انگریزوں کے صوبے کی طرز پر قائم رکھنا چاہتے ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”بلاول بھٹو زرداری” author_job=”چیئرمین، پیپلزپارٹی” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/Bilawal60x60.jpg”][/bs-quote]

    انھوں نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب، جھوٹ کا عالمی میلہ لگے، تو سب سے بڑا تاج آپ ہی کو پہنایا جائے گا، آپ نے صرف گالیاں‌ دیں‌ اور صرف یوٹرن لیے. عمران خان نے کے پی کی صوبائی خودمختاری بنی گالہ میں قید کرلی، آپ نے جو کھیل کھیلا، وہ اب نہیں چلے گا. کے پی جاگ چکا ہے ، نوجوانوں کی آنکھوں سے دھوکےکی پٹی اتر چکی ہے.

    انھوں نے کہا کہ آج وزیراعلیٰ کے پی پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں، سپریم کورٹ نے خان صاحب کی اےٹی ایم مشین کو نااہل قرار دے دیا، پچھلے پانچ سال میں کے پی میں نہ تو کوئی نئی یونیورسٹی بنی، نہ ہی کوئی نیا سرکاری اسپتال بنایا گیا. ہم نے سندھ میں 8 ماہ میں عالمی معیار کے 5 بڑے اسپتالوں کا افتتاح کیا، جہاں‌ مریضوں‌کا مفت علاج ہوتا ہے.

    بلاول کا کہنا تھا کہ بنوں کے کارکنوں نے ہرمشکل وقت میں پارٹی کا پرچم تھامے رکھا، پیپلزپارٹی کا کے پی سے رشتہ 50سال پرانا ہے. پیپلزپارٹی کی پچھلی حکومت نے فاٹا اصلاحات کا آغاز کیا، پیپلزپارٹی واحد پارٹی ہے، جو فاٹا کو کے پی میں ضم کرے گی، مگر  مولانا فضل الرحمان فاٹا کےعوام کے بنیادی حقوق پامال کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دہشت گرد ہو یا مشرف ان پر مقدمہ چلے، دہشت گردوں کو شکست اس وقت دی جاسکتی ہےجب قانون کا بول بالا ہوگا، لوگ لاپتا ہوں‌ گے، ٹارگٹ کلنگز ہوں گی تو دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی.


    میاں صاحب سے بڑاچابی والا کھلونا کوئی نہیں: بلاول بھٹو


    حکومت نے ملک کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا: بلاول بھٹو


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان میں پہلی بار خواجہ سراؤں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا

    پاکستان میں پہلی بار خواجہ سراؤں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا

    پشاور: خیبر پختونخواہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ ٹریفک پولیس یاسر آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صوبے میں خواجہ سراؤں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جارہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 30 خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ہیں، جلد صوبے کے تمام خواجہ سراؤں کو لائسنس جاری کر دیے جائیں گے۔

    خواجہ سراؤں نے ووٹ کا حق مانگ لیا، پشاورہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر

    ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس وقت کی اشد ضرورت ہے، خیبر پختونخواہ پولیس نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے صوبے میں خواجہ سراؤں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ شروع کیا ہے، ان کے لیے شارٹ ڈرائیونگ کورس بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

    خواجہ سراؤں کو ٹریفک ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی خبر ملتے ہی ٹریفک ہیڈ کوارٹر پشاور میں تیس سے زائد خواجہ سراؤں نے ڈرائیونگ ٹیسٹ دے کر ابتدائی لسٹ میں اپنا نام درج کرایا۔

    خیال رہے خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے خواجہ سراؤں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کئے جاہے ہیں جن میں شناختی کارڈ کی فراہمی، پاسپورٹ اور صحت و انصاف کارڈ شامل ہیں۔

    پشاور: خواجہ سراؤں میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ صوبائی حکومت نے صحت اور مفت علاج معالجے کے حوالے سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی خاطر خواجہ سراؤں میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کیا تھا۔

    خواجہ سراؤں کو صحت انصاف کارڈ 270 پروگرام کے تحت محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کیے گئے۔پشارہ پریس کلب میں منعقد ایک تقریب میں ڈی جی ہیلتھ کے پی کے بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ ملک میں خواجہ سرا اپنے حقوق کے لیے ہمیشہ سے آواز بلند کرتے آرہے ہیں جن میں ان کا موقف یہ ہے کہ انہیں بھی بحیثیت پاکستانی بنیادی سہولیات فراہم کیے جائیں اور نوکری کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی ان کی واضح نمائندگی دی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • تحریک انصاف کے پی میں قاتلوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے، بلاول بھٹو

    تحریک انصاف کے پی میں قاتلوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے، بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پی کے میں قاتلوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے، عاصمہ، شریفاں بی بی، اسماء اور مشال کے قاتل اب تک آزاد ہیں، پی ٹی آئی جرائم اور دہشت گردوں کی نانی بن چکی ہے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ عاصمہ کا قاتل پی ٹی آئی کوہاٹ کے رہنما کابھتیجا ہے، اس کا سعودی عرب فرار ہونا کے پی کے حکومت کی آشیرباد کے بغیر ناممکن تھا۔

    مشال خان کے قتل پر بھی پی ٹی آئی رہنما نے اکسایا تھا اور وہ بھی آج تک پولیس کی گرفت سے آزاد ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں اور قاتلوں کو تحفظ دینے والے لاڈلوں کابھیانک گروہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شریفاں بی بی اور ننھی اسماء کے قاتلوں کی بھی کے پی حکومتی سطح پر سرپرستی کی جا رہی ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ کے پی کے میں برسر اقتدار ٹولے کا سنگین جرائم میں ملوث افراد سے نرم رویہ قابل مذمت ہے، پی ٹی آئی جرائم اور دہشت گردوں کی نانی بن چکی ہے۔


    مزید پڑھیں: ملک کو نواز وعمران کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، بلاول بھٹو 


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

     

  • عمران خان کے پی کے میں دس میگاواٹ بجلی بھی نہ بنا سکے، احسن اقبال

    عمران خان کے پی کے میں دس میگاواٹ بجلی بھی نہ بنا سکے، احسن اقبال

    لاہور : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہزاروں میگاواٹ بجلی کا دعوی کرنے والے عمران خان اپنے صوبے کے پی کے میں دس میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہ کرسکے اور ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 2018 کے الیکشن میں جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماراکسی ادارےسے کوئی ٹکراؤنہیں، ہماری جدوجہد صرف جمہوریت کی بقاء کیلئے ہے، اپنی کارکردگی کی بنیاد پر2018میں عوام کےپاس جائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے پی کے میں دس میگاواٹ بجلی بھی نہ پیدا کرسکے، آئندہ الیکشن میں عوام جوفیصلہ کرےگی اسےقبول کریں گے، ملک کی عوام باشعور ہےعمران خان جھانسے میں نہیں آئے گی۔


    مزید پڑھیں: خواجہ آصف، احسن اقبال اور اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے درخواست دائر


    احسن اقبال نے کہا کہ ایف آئی اے سمیت کسی ادارے کو لیسکو انجینئرز کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں لیسکو انجینئرز کے خلاف ناجائز مقدمات اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے واقعہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔


    مزید پڑھیں: خواجہ آصف کے بعد احسن اقبال کا اقامہ بھی منظرعام پر آگیا


    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، انجینئرز کا ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ہے اور یہ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کے پی کے: ڈینگی سے جاں‌ بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی

    کے پی کے: ڈینگی سے جاں‌ بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی

    پشاور: خیبر پختون خوا میں ڈینگی کا مرض قابو نہیں آسکا، اس بخار سے جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے میں حکومتی کوششوں کے باوجود ڈینگی مرض پھیلتا جارہا ہے، ہزاروں افراد اس مرض کا شکار ہوئے، اکثریت ٹھیک ہوگئی تاہم اب تک 13 افراد اس مرض سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    خیبر پختون خوا کے ڈینگی ریسپانس یونٹ کے مطابق ڈینگی سے اموات کی تعداد 31 ہوگئی ہے جب کہ آج مزید 250 افراد ڈینگی مچھر سے متاثر ہوئے۔

    ریسپانس یونٹ کے مطابق صوبے میں آج 1513 افراد نے ڈینگی سے متعلق ٹیسٹ کرائے، آج 88 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو چلےگئے ہیں کہ جب کہ صوبے کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 362 مریض زیر علاج ہیں۔

    اسی سے متعلق: کے پی کے: ڈینگی سے ایک اور جاں‌ بحق، تعداد 27 ہوگئی

    خیال رہے کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پشاور میں گھر گھر اسپرے کی مہم بھی شروع کی گئی۔

    مزید پڑھیں: مچھروں سے بچنے کے طریقے

    قبل ازیں پنجاب حکومت نے ڈینگی سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں خیبر پختونخوا روانہ کی تھیں۔

  • کے پی کے: ڈینگی سے ایک اور جاں‌ بحق، تعداد 27 ہوگئی

    کے پی کے: ڈینگی سے ایک اور جاں‌ بحق، تعداد 27 ہوگئی

    پشاور: خیبر پختون خوا کے علاقے تہکال میں ڈینگی بخار کے باعث ایک اور شخص انتقال کرگیا جس کے بعد خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا میں ڈینگی کا مرض پھیلنے لگا، یکے بعد دیگر مریض سامنے آنے لگے، حالیہ ہلاکت تہکال میں ہوئی۔

    خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے قائم کردہ ڈینگی ریسپانس سینٹر کے مطابق  تہکال کے رہائشی شاہ عالم کی موت ڈینگی سے ہوئی۔

    ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ڈینگی وائرس سے متعلق آج 1498 ٹیسٹ کیےگئے، روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تشخیص کی جارہی ہے اور مرض کے تدارک کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پشاور میں گھر گھر اسپرے کی مہم بھی شروع کی گئی۔

    مزید پڑھیں: مچھروں سے بچنے کے طریقے

    قبل ازیں پنجاب حکومت نے ڈینگی سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں خیبر پختونخوا روانہ کی تھیں جنہوں نے مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپس لگا رکھے ہیں۔