Tag: کے پی کے

  • سینیٹ انتخابات:  کے پی کے اراکین کی الیکشن کمیشن کے کردار پر تنقید

    سینیٹ انتخابات: کے پی کے اراکین کی الیکشن کمیشن کے کردار پر تنقید

    خیبرپختونخوا:  سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ معطل ہوگئی ہے، حکومت اور اپوزیشن کے ایک دوسرے پرہارس ٹریڈنگ کے الزامات، اپوزیشن نے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کی ہے۔

    سینیٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن کے کردار پر ایک بار پر بحث شروع ہونےجارہی ہے، خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات مشتاق غنی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل شفاف بنائے۔

    پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی نےانتخابی عمل پرعدم اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بتا دیا تھا کہ اس الیکشن کو نہیں مانیں گے۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء حاجی عدیل نے الزام عائد کیا کہ ایوان کو اسپیکر اور اسکا عملہ کنٹرول کررہا ہے۔

    کے پی کے اسمبلی اراکین نے سینیٹ انتخابات کو غیر شفاف قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ وہ انصاف کرے۔

  • نامعلوم افراد کیلاش قبیلے کے وفد کو لوٹ کر فرار

    نامعلوم افراد کیلاش قبیلے کے وفد کو لوٹ کر فرار

    لاہور: ہندوستان میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے کیلاش قبیلے کے دس رکنی وفد کو لاہور میں لوٹ لیا، پاسپورٹ، ویزا لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات چھین کرلے گئے۔

    کیلاش قبیلے کے دس رکنی وفد جو لیوک رحمت کیلاش کی سربراہی میں ہندوستان میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے جار ہے تھے کہ لاہور میں نامعلوم افراد ان سے پاسپورٹ، ویزا اور ضروری دستاویزان چھین کر فرار ہوگئے۔ وفد میں چھ مرد اور چار خواتین شامل تھی۔
    وفد میں شامل وزیر زادہ کیلاش کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں نے بڑی مشکل سے ویزا حاصل کیا تھا تاکہ ہندوستان میں ایک انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کرکے کیلاش کی نمائندگی کرسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ وفد جب لاہور پہنچا تو رات ۹ بجے کے قریب نیازی بس اسٹینڈ سے ہوٹل جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے ان کو روکا لیا، کیلاش وفد کے مطابق ان میں چند لوگ اسلحہ سے لیس بھی تھے اور ان کو یہ بھی پتہ تھا کہ ہم کیلاش قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں اور ہندوستان جارہے ہیں۔
    انہوں نے مزید بتایا کہ ان لوگوں نے ہم سے پاسپورٹ، ویزا، لیپ ٹا پ اور دیگر ضروری دستاویزات چھین لیا۔کیلاش قبیلے کے لوگوں نے اس واقعے پر سخت غم و غصے اور افسوس کا اظہار کیا ہے کہ انہوں نے بڑی مشکل سے ویزا حاصل کیا تھا اور پڑوسی ملک ہندوستان جارہے تھے مگر نامعلوم افراد نے انکا منصوبہ ناکام بنایا حالانکہ یہ لوگ نہایت پر امن اورحب وطن لوگ سمجھے جاتے ہیں۔

  • کے پی کے اسمبلی کا کانفرنس روم شہید پرنسپل طاہرہ قاضی کے نام

    کے پی کے اسمبلی کا کانفرنس روم شہید پرنسپل طاہرہ قاضی کے نام

    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کا کانفرنس روم آرمی پبلک اسکول کی پرنسپل شہید پرنسپل طاہرہ قاضی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    بچوں کے مستقبل کو روشن کرنے والی آرمی پبلک اسکول کی پرنسپل کی شجاعت وبہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کے پی کے اسمبلی کا کانفرنس ہال ان کے نام سے منسوب کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

    اسپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پرنسپل شہید طاہرہ قاضی کو اعلیٰ سول ایوارڈ دیا جائے۔مدارس تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

    انہیں اعتماد میں لینا چاہئیے۔صوبائی اسمبلی کے رکن مشتاق احمد غنی کا کہنا تھاکہ بہادر قوم کے بہادر بچے بلند حوصلوں کے ساتھ بارہ جنوری کو دوبارہ اسکول میں قدم رکھیں گے۔

    دہشت گردی کے واقعات سے حوصلے پست نہیں ہونگے۔اسکول دوبارہ جلد آباد ہونگے۔ واضح رہے کہ سولہ دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پشاور پر دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانیوالے حملے میں اسکول پرنسپل میڈم طاہرہ قاضی نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

  • وزیرِاعظم کی کے پی کے میں1ہزار اسکول تعمیر کرنے کی منظوری

    وزیرِاعظم کی کے پی کے میں1ہزار اسکول تعمیر کرنے کی منظوری

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں ایک ہزار اسکول تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    اسکول خیبر پختوخوا کے علاقے شا نگلہ، بٹ گرام، ما نسہرہ اور ایبٹ آباد کے متعصل علاقوں میں تعمیر کئے جا ئیں گے، جسکی تعمیر پرآٹھ ارب روپے کی لاگت آئے گی، وزیرِاعظم نے ہدایت جاری کی ہیں کہ اسکول کے تعمیراتی کام کو ایک سال کی مدت میں مکمل کیا جائے۔

    وزیرِ اعظم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صرف خیبر پختو نخوا نہیں بلکہ پورے ملک کو روشن پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی دن بدن بڑھنے لگی

    ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی دن بدن بڑھنے لگی

    اسلام آباد: ملک بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال لئے اور بالائی علاقوں میں سردی بڑھنے کے بعد میدانی علاقوں میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی ہے جس کے بعد پارہ مزید نیچے آگیا۔ ملک بھر میں درجہ حرارت کم ہوتے ہی گرم کپڑوں، میوہ جات ، اور گرم مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔

    سندھ اور پنجاب میں بھی سرد ہوائیں چلنے سے موسم میں خنکی پید اہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

  • کے پی کےمیں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں،عنایت اللہ خان

    کے پی کےمیں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں،عنایت اللہ خان

    لاہور: خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروائے جائیں گے۔

    مینار پاکستان پرجماعت اسلامی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عنایت اللہ خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے انتخابات کرانے سے معذوری ظاہر کی ہے۔

    خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں، بلدیاتی انتخابات کے بعد ضلعی حکومت کو صوبائی بجٹ سے حصہ ملے گا۔

    اجتماع سےامیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کلرز نے کراچی کی روشنیوں کو دھندلا دیا ہے،بلیک واٹر کیا را اور موساد کو مقامی طور پر ایجنٹس میسر ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمان نےکہا کہ وزیر اعظم کراچی کی طرف توجہ دیں جہاں جعلی مینڈیٹ کے ذریعے دہشت گردوں کو جتوایا جاتا ہے،دہشت گردوں کی جگہ اسمبلی نہیں جیل ہونی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں جہاد اسلحے سے نہیں کریں گے، جماعت اسلامی جہاد امریکہ اور بھارت کے خلاف کرے گی۔

  • خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری

    خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری

    پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئے رنگوں کے کاغذات نامزدگی چھاپنے کی منظوری دیدی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کےلئے کے پی کے حکومت کی تیاریاں جاری ہیں ۔

    الیکشن کمیشن نےبھی نئے کاغذات نامزدگی چھاپنے کی منظوری دے دی،انتخابی عمل کو شفاف اورآسان بنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لئےآٹھ مختلف رنگوں کے کا غذات نامزدگی استعمال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

    ذرائع کےمطابق جنرل کونسلر کےلئےسفیدبیلٹ پیپر استعمال ہو گا، جبکہ خواتین کیلئےگلابی رنگ کے بیلٹ پیپر استعمال کئے جائیں گے،لیبر کونسلرکےلئےسبز رنگ اوراقلیتی کو نسل کے لئے بھورےرنگ کے بیلٹ پیپر فراہم کئے جائیں گے۔

    ڈسٹرکٹ کو نسل کی نشستوں کے لئےنارنجی رنگ کے بیلٹ پیپراورضلع تحصیل اور ٹاون کو نسلز کیلئے نیلےرنگ کے بیلٹ پیپرزچھاپنےکافیصلہ کیاگیاہے۔

  • پاکستان کے بعض علاقوں میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے

    پاکستان کے بعض علاقوں میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے

    پشاور: پاکستان کے بعض علاقوں میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے، کے پی کے ، پشاور اور قبائلی علاقوں میں لوگ آج سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی بارگاہ میں جانور قربان کر رہے ہیں۔

    پاکستان کے قبائلی علاقوں میں رہائش پذیر افغان مہاجرین بھی آج عیدالاضحی منا رہے ہیں، کے پی کے ، پشاور، فاٹا اور قبائلی علاقوں سمیت مختلف مقامات پر افغان مہاجرین کی جانب سے عیدالاضحی کی نماز کے اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    اس موقع پر ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، اس کے علاوہ پاکستان میں داؤدی بوہرا جماعت بھی آج عید الاضحی منا رہی ہے، کراچی میں بوہرا جماعت نے نمازِ عید کا بڑا اجتماع منعقد کیا، نماز کی ادائیگی کے بعد قربانی شروع کر دی گئی ہے۔

  • دھرنوں کا ڈراپ سین قریب ہے، سینیٹرپروفیسرابراہیم

    دھرنوں کا ڈراپ سین قریب ہے، سینیٹرپروفیسرابراہیم

    ایبٹ آباد: جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹرپروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک وزیراعلیٰ کے خلاف نہیں بلکہ اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے لائی گئی ہے، جماعت اسلامی حکومت کی اتحادی ہے اور کسی عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنیں گے۔

    جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی جماعتیں کسی بھی صورت ملک میں مارشل لاء کی حمایت نہیں کریں گی۔ ایبٹ آباد میں صوبائی شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ ’’اسلام آباد کے دھرنوں کا ڈراپ سین قریب ہے‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے حل کیلئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھرپور کردار ادا کیا ہے، اسلام آبا د کے حالیہ حالات 1993کے حالات سے مماثلت رکھتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا پشاور یونورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسراجمل کی بازیابی ہماری طالبان سے مذاکرات  کے نتیجے میں ہی ممکن ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ پروفیسر اجمل سن 2010 سے طالبان کی قید میں تھے جنہیں گذشتہ روز ہی رہا کیا گیا ہے۔