Tag: کے ڈی اے

  • کورنگی میں کے ڈی اے نے نجی اسکول کی عمارت مسمار کردی

    کورنگی میں کے ڈی اے نے نجی اسکول کی عمارت مسمار کردی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں نجی اسکول کی عمارت ڈھا دی گئی۔ اسکول میں زیر تعلیم بچے سراپا احتجاج بن گئے اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں قائم نجی اسکول آئیڈیل پبلک اسکول کی عمارت کو ڈھا دیا گیا۔ اسکول گرانے کے خلاف طلبہ و طالبات نے احتجاج شروع کردیا۔

    school-4

    احتجاجی طلبا کا کہنا تھا کہ اسکول بلا جواز گرایا گیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ صورتحال کا نوٹس لیں۔

    کوئی اسکول موجود نہیں

    اس بارے میں جب اے آر وائی نیوز نے ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ جمیل احمد بلوچ سے گفتگو کی تو انہوں نے بتایا کہ یہاں کوئی اسکول ہی موجود نہیں۔ ’یہ ڈمی اسکول ہے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوٹس پر ہم علاقے میں گئے۔ اہل علاقہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی اسکول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈمی لوگوں کے ڈمی بچے ہیں جنہیں یونیفارم پہنا کر کھڑا کر دیا گیا ہے۔

    جمیل احمد کا کہنا تھا کہ اسکول سے متعلق ہمارے پاس کوئی کاغذات نہیں پہنچے۔ ہم نے نوٹس دیا، جس پر ہمیں جعلی کاغذات دکھائے گئے، اس کے بعد ہم نے کارروائی کی۔ جب ہم وہاں گئے تو کوئی بچہ موجود نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ انکوائری میں ساری صورتحال واضح ہوجائے گی۔ اسکول کے معاملات دیکھنے والی انتظامیہ صورتحال کا نوٹس لے۔

    اسکول کی رجسٹریشن کا عمل جاری

    دوسری جانب اسکول کی پرنسپل نورین کا مؤقف ہے کہ انہوں نے زمین خرید کر اسکول بنایا تھا۔ ان کے مطابق انہیں کے ڈی اے کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ ’کے ڈی اے نوٹس بھیجتا تو ہم دستاویزات دکھاتے‘۔

    انہوں نے بتایا کہ اسکول کو گزشتہ رات گرایا گیا۔ صبح جب وہ اسکول پہنچے تو انہیں واقعے کا علم ہوا۔

    school-3

    پرنسپل نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اسکول کی رجسٹریشن نہیں ہوئی تاہم ان کے مطابق رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

    انہوں نے حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے چائنا کٹنگ کے الزام میں گرفتار

    سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے چائنا کٹنگ کے الزام میں گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں چائنا کٹنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں کے ڈی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر شاکر لنگڑا کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ک کہنا ہے کہ ملزم کے ڈی اے کے 14 دیگر افسران کا ساتھی ہے اور مختلف کیسز میں نامزد ہے۔ ملزم سرجانی ٹاون کے علاقے میں چائنا کٹنگ اور جعلی الاٹمنٹ میں ملوث ہے۔

    ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ شاکر لنگڑا رشوت ستانی کے ذریعے شہریوں سے کروڑوں روپے بٹور چکا ہے۔ ملزم چائنا کٹنگ اور جعلی الاٹمنٹ کے ذریعے سوا کروڑ اسی لاکھ کے کرپشن کیسز میں نامزد ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ شاکر کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اور ملزم منہاج قاضی کا قریبی ساتھی ہے جسے عدالت مفرور قرار دے چکی تھی۔ ملزم سے مزید تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

  • کراچی ڈیولیپمنٹ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر نیب کا چھاپہ چائنا کٹنگ کا ریکارڈ ضبط

    کراچی ڈیولیپمنٹ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر نیب کا چھاپہ چائنا کٹنگ کا ریکارڈ ضبط

    کراچی: قومی احستاب بیورو کا رینجرز کے ہمراہ سوک سینٹر میں موجود کراچی ڈیولیپمنٹ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ، چائنہ کٹنگ کا اہم ریکارڈ ضبط کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج سہہ پہر تین بجے نیب کی جانب سے کے ڈی اے کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا، اس موقع پر رینجرز کی بھاری نفری نے سوک سینٹر کو چاروں اطراف سے گھیرا ہوا تھا۔

    کاروائی میں چائناکٹنگ اور گلستان جوہر اسکیم 36 سے متعلقہ تمام ریکارڈ ضبط کر کے تحویل میں لے لیا گیا، دورانِ کاروائی دفتر میں موجود افسران سے پوچھ گچھ کی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

     نیب کی بڑی کاروائی کراچی ڈیولیپمنٹ اتھارٹی کے تین افسران گرفتار

    واضح رہے گزشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو کے ڈی اے کے دفتر میں‌ چھاپہ مار کر تین افسران کو چائنا کٹنگ اور ناجائز تعمیرات کے الزام میں گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، تینوں ملزمان نوے روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں ہیں۔

  • کے ڈی اے نے پلےلینڈ سندباد کو سیل کردیا

    کے ڈی اے نے پلےلینڈ سندباد کو سیل کردیا

    کراچی : کے ڈی اےنےرفاہی پلاٹ پرقائم مشہورپلےلینڈ سندباد سیل کر دیا۔اس کے علاوہ  کے ایم سی نے کلفٹن میں ایک بنگلہ کو بھی سربمہرکردیا ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ کرپٹ افسران نےجعلی لیز بناکرایک ارب روپے مالیت کی سرکاری زمین فروخت کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع تفریحی پارک سند باد کو سیل کر دیا گیا۔ کے ڈی اے کی ٹیم نے چھاپے کے وقت وہاں تفریح کیلئے آئے ہوئے لوگوں کو باہر نکال دیا۔

    کے ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ پلاٹ رفاہی مقاصد کیلئے دیا گیا تھا جس کا استعمال تجارتی بنیادوں پر کیا جا رہا تھا، اس کے علاوہ سند باد انتظامیہ نے گزشتہ کئی سال سے اس کا چالان بھی نہیں بھرا تھا۔

    علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب احمد صدیقی کے احکامات پر کے ایم سی لینڈ اور انسداد تجاوزات سیل نے اولڈ کلفٹن میں ایک ارب روپے مالیت کا بنگلہ سیل کرکے قبضے میں لے لیا ۔

    چار ہزار گزاراضی پر قائم یہ بنگلہ جعلی لیزحاصل کرکے چالیس سال قبل فروخت کیا گیا تھا، بنگلے سے پہلے یہاں پر کے ایم سی کی نرسری قائم تھی تاہم سرکاری افسران نے نرسری کا خاتمہ کرکے غیر قانونی طریقے سے لیز حاصل کی اور یہاں پر بنگلہ تعمیر کرایا گیا ۔

    کے ایم سی لینڈ اور ڈائریکٹر انسداد تجاوزات نے آج کارروائی کرتے ہوئے دو ہزار گز پر قائم نرسری اور دو ہزار گز پر قائم بنگلے کو سیل کرکے تالا لگا دیا اور قبضہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو دیدیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق بنگلے میں مقیم فیملی اس وقت دبئی میں موجود ہے جبکہ کاروائی کے وقت گھر میں ملازمین موجود تھے جنھیں گھر سے باہر نکال دیا گیا۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اے آروائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کے یا دیگر اداروں کے سرکاری افسران اس غیر قانونی لیز میں ملوث پائے گئے تو ان کیخلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی۔

  • کے ڈی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ گرفتار، وقاص شاہ کا قاتل ریمانڈ پر

    کے ڈی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ گرفتار، وقاص شاہ کا قاتل ریمانڈ پر

    کراچی : شہر قائد میں جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ملیر سے کے ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ عاطف احمد کوگرفتارکرلیاگیا۔

    وقاص شاہ کےمبینہ قاتل کوچودہ روزہ ریمانڈپرپولیس کےحوالے کردیاگیا،تفصییلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی کارروائیاں زوروں پر ہیں۔

    ملیرلیاقت مارکیٹ سے کے ڈی اےکےاسسٹنٹ ڈائریکٹرلینڈ عاطف احمدکوحراست میں لےلیاگیا۔عاطف احمدکو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےنائن زیر و چھاپےکےدوران وقاص شاہ کےمبینہ قاتل آصف علی کوچودہ روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالےکردیا۔

    ایم کیوایم کےکارکن شیرمحمدشیخ کوبھی نوے روز کیلئےرینجرزکی تحویل میں دیدیا گیا۔ شیرشیخ پررینجرز اہلکاروں کے قتل سمیت متعددوارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

    انسداددہشت گردی عدالت نےایم کیو ایم کے کارکن نعیم گڈو اور حبیب الرحمان کے خلاف پیش کیا جانےوالاچالان منظورکرلیا، جبکہ ڈیبرالوبو حملہ کیس کےملزم سعدوزیرکوگواہ نےشناخت کرلیا۔ذرائع کےمطابق ملزم سانحہ صفورا میں بھی ملوث ہے۔