Tag: گائنی وارڈ

  • لیڈی ڈاکٹرز کی غفلت ، خاتون نے گائنی وارڈ کے باہر پارک میں بچے کو جنم دے دیا

    لیڈی ڈاکٹرز کی غفلت ، خاتون نے گائنی وارڈ کے باہر پارک میں بچے کو جنم دے دیا

    عارف والا : ٹی ایچ کیواسپتال عارف والا میں خاتون نے گائنی وارڈ کے باہر پارک میں بچے کو جنم دے دیا، ورثا نے حکام بالا سے لیڈی ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی ایک تحصیل عارف والا میں ٹی ایچ کیواسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون نے گائنی وارڈ کے باہر پارک میں بچےکو جنم دے دیا۔

    ورثا نے الزام عائد کیا کہ وارڈ میں خاتون کو دیرتک بٹھانےکے بعدلیڈی ڈاکٹر نے باہر نکال دیاتھا، خاتون 2گھنٹے زمین پر پڑی رہی عملہ نے وارڈ میں منتقل نہ کیا۔

    ورثا نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام بالا لیڈی ڈاکٹر کیخلاف فوری نوٹس لیکر کر کارروائی کریں۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے سامنے خاتون کے بچے کو سڑک پر جنم دینے کا واقعہ پیش آیا تھا،

    اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں سرگودھا میں دلخراش واقعہ پیش آیا تھا جہاں صحت کی ناکافی سہولیات کی وجہ سے خاتون نے سڑک کنارے بچے کو جنم دے دیا تھا۔

  • برساتی پانی جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں داخل، مشینری بری طرح متاثر

    برساتی پانی جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں داخل، مشینری بری طرح متاثر

    کراچی: گزشتہ رات ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں برساتی پانی داخل ہو گیا، جس سے مشینری بھی بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تیز بارش کے بعد پانی جناح اسپتال کے گائناکالوجی وارڈ میں داخل ہو گیا ہے، جہاں مشینری خراب ہونے کی وجہ سے آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    کراچی میں آج بھی بارش کا امکان

    اسپتال انتظامیہ نے گائنی وارڈ کی مشینری کو بارش سے بچانے کا مناسب انتظام نہیں کیا ہے، دوسری طرف بارش کے بعد جناح اسپتال میڈیکل آئی سی یو میں شارٹ سرکٹ کے بعد آگ لگنے سے بجلی معطل ہو چکی ہے، اور مختلف وارڈز میں اندھیرا چھایا ہوا ہے، جس سے طبی عملے اور مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ جناح اسپتال کے میڈیکل آئی سی یو میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی تھی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عملہ نکاسی آب اور دیگر امور میں مصروف ہے، اسٹینڈ بائی جنریٹر سے بجلی کی فراہمی بھی بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔