Tag: گارڈز کی تبدیلی

  • یوم دفاع وشہدا ، مزار قائد اور مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب

    یوم دفاع وشہدا ، مزار قائد اور مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب

    کراچی : یوم دفاع وشہدا پر مزار قائد اور مزاراقبال پر گارڈز کی  تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد کی گئیں، جہاں  تقاریب کے مہمان خصوصی نے مزار قائد اور مزاراقبال پر آرمی چیف کی جانب  سے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع وشہدا کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ، پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، اصغرخان اکیڈمی کے73 ایئر فورس کیڈٹس نے پاک بحریہ کے دستوں کو تبدیل کیا ، ان کیڈٹس میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

    تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان کے ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر وائس مارشل ندیم صابر نے بابائے قوم کے مزار پر پریڈ کا معائنہ کیا اور آرمی چیف کی جانب سے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    دوسری جانب لاہور میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر  بھی پر وقار تقریب منعقد ہوئی ،  تقریب کے  مہمان خصوصی گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر نے حاضری دی۔

    گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر نے آرمی چیف کی جانب سے پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔

    مزید پڑھیں : قوم آج یوم دفاع پاکستان ملی جوش وجذبے سے منارہی ہے

    خیال رہے ملک بھر میں یومدفاع و شہدا آج ملی جوش جزبے سے منایا جا رہا ہے، ہمیں پیار ہے پاکستان کے نام سے آئی ایس پی آر کی خصوصی مہم میں شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو ملک بھر میں خراج تحسین دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    شہدا کی یادگاروں پر پھول رکھے جارہےہیں  جبکہ غازیوں اور شہدا کے ساتھیوں کے گھر جاکر ان سے محبت کا اظہار کیا جارہاہے ۔

     یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب رات آٹھ بجے جی ایچ کیو میں ہوگی،  وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی ہوں گے۔

  • قائداعظم ؒ کا یوم ولادت ‘مزارقائد پرگارڈزکی تبدیلی کی پروقارتقریب

    قائداعظم ؒ کا یوم ولادت ‘مزارقائد پرگارڈزکی تبدیلی کی پروقارتقریب

    کراچی : بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ؒ کا 142 واں یوم ولادت آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر دن کا آغاز نمازفجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا اور ملک کی ترقی اور خوشحالی اورامن وسلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

    کراچی میں قائداعظم محمد علی جناح کے 142 ویں یوم پیدائش کے موقع پرکراچی میں مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔


    بابائےقوم قائداعظم کے یوم ولادت پرصدرمملکت اوروزیراعظم کا پیغام


    پاکستان ملٹری اکیڈمی پی ایم اے کاکول کے چاق وچوبند دستے نے مزار قائد پرگارڈز کے فرائض سنبھال لیے اس سے قبل پاک فضائیہ کے کیڈٹس مزار قائد پرگارڈز کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

    مہمان خصوصی میجرجنرل اخترنوازستی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار قائد پرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    خیال رہے کہ مزارقائد پرسال میں3 مرتبہ گارڈزکی تبدیلی کی تقریب ہوتی ہے۔


    بابائےقوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کا یوم ولادت آج منایا جارہا ہے


    واضح رہے کہ ملک بھر میں آج بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 142واں یوم ولادت انتہائی عقیدت واحترام اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی، نیول کیڈٹس تعینات

    مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی، نیول کیڈٹس تعینات

    کراچی: پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔

    اطلاعات کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس ہر سال 14 اگست کو یہ ڈیوٹی سنبھالتے ہیں، اعزازی گارڈ کی تعیناتی کی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور عدنان احمد تھے۔

    اعزازی گارڈ میں دو دستے شامل تھے جن میں ایک دستہ پاکستان نیول اکیڈمی کے 48 بہترین کیڈٹس پر مشتمل تھا جب کہ دوسرا دستہ پاک بحریہ کے مختلف یونٹس سے چنے گئے بہترین سیلرز پر مشتمل تھا۔

    پریڈ کمانڈر کے فرائض لیفٹننٹ کمانڈر نبیل نے سر انجام دیے، پریڈ کے دوران مہمان خصوصی کو گارڈ کا معائنہ کروایا گیا اور گارڈ قائد اعظم کو قومی سلام پیش کیا گیا جس کے بعد مہمان خصوصی نے گارڈ تعیناتی کا حکم دیا۔

  • کراچی : مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    کراچی : مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    کراچی : ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر ہر سال کی طرح مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی.

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے.آج صبح جشن آزادی کے دن
    مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی.

    جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد پر پاکستان نیول اکیڈمی کے چاک و چوبند کیڈٹس نے مزار کی سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لیے.

    کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈور عدنان احمد نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مراز قائد پر فاتحہ خوانی کے بعد پھولوں کی چادر بھی چڑھائی،کموڈور عدنان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے.

    واضح رہے کہ گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیےگئے تھے،سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کے جوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جب کہ گارڈز کی تبدیلی سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی مزار کی تلاشی لی.