Tag: گارڈن

  • گارڈن میں بچے کو کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے پر کے الیکٹرک کا ردعمل

    گارڈن میں بچے کو کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے پر کے الیکٹرک کا ردعمل

    کراچی: شہر قائد کے علاقےگارڈن میں بچے کو کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے پر کے الیکٹرک ترجمان کا ردعمل آ گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں  بچے کو کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے پر اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کے۔ الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ کرنٹ لگنے کے واقعے سے کے۔ الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر کو کوئی تعلق نہیں اور یوٹیلیٹی کی تنصیبات محفوظ حالت میں ہیں۔

    کے الیکٹرک ترجمان نے کہا کہ حادثہ اسٹریٹ لائٹ پول سے کرنٹ لگنے کے باعث پیش آیا، جو کے الیکٹرک دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

    کے۔ الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق صارفین مون سون کے موسم میں احتیاطی تدابیرکے طور پر کے۔ الیکٹرک انفرا اسٹرکچر سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔

    کراچی میں بچے کو بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگ گیا

    ترجمان کا کہنا ہے کہ  بجلی سے متعلق ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ہمارے کال سینٹر 118 پر کال کریں۔

     صارفین بجلی سے متعلق شکایت ایس ایم ایس سروس 8119، کے ای لائیو اَیپ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، اور واٹس ایپ سیلف سروس پورٹل 24/7پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گارڈن شو مارکیٹ کے قریب بارش کے دوران حیدرآباد سے آنے والے بچے کو بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگ گیا تھا جسے اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو بچایا۔

  • ٹرک پر شجر کاری کا انوکھا مقابلہ

    ٹرک پر شجر کاری کا انوکھا مقابلہ

    بڑے شہروں میں آبادی کے بے تحاشہ اور بے ہنگم اضافے کے بعد چھوٹے چھوٹے گھروں اور فلیٹس کا رواج نہایت عام ہوگیا ہے۔ بڑے شہروں کی زیادہ تر آبادی فلیٹس یا نہایت چھوٹے گھروں میں رہتی ہے۔

    ان گھروں میں ہوا کا گزر اور کھلی جگہیں نہیں ہوتی جہاں پر شجر کاری کی جاسکے۔ یوں آہستہ آہستہ شہروں سے درختوں کا رقبہ کم ہورہا ہے اور تازہ دم کردینے والے سرسبز مقامات کے بجائے شہر کنکریٹ کا قبرستان بنتے جارہے ہیں۔

    اسی مقصد کے لیے جاپان میں شجر کاری کے ایک انوکھے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

    جاپان فیڈریشن آف لینڈ اسکیپ کانٹریکٹرز نے ٹرک پر گارڈن بنانے کے منفرد مقابلے کا اعلان کیا۔

    یہ مقابلہ ان افراد کے لیے تھا جو تعمیراتی شعبے سے منسلک ہیں اور آمد و رفت کے لیے ان کے زیر استعمال چھوٹے ٹرکس ہیں۔

    مقابلے میں ملک بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اپنے ٹرک کو منی ایچر گارڈن میں تبدیل کردیا۔

    ٹرک کے مالکان نے روایتی جاپانی باغات سے لے کر جدید باغات تک کے آئیڈے استعمال کیے۔

    کچھ نے اپنے ٹرکوں میں گارڈن کے اندر فوارے بھی بنا دیے جبکہ کچھ نے خوبصورت روشنیاں لگا کر انہیں مزید شاندار بنا دیا۔

    اگر آپ بھی شجر کاری کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے کھلی جگہ کی چنداں ضرورت نہیں، ہر وہ شے جو آپ کے کام کی نہیں شجر کاری کرنے میں آپ کے کام آسکتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی :وین میں آگ لگنے سے6 افراد جاں بحق

    کراچی :وین میں آگ لگنے سے6 افراد جاں بحق

    کراچی : شہرقائد کے علاقے گارڈن میں چڑیا گھر کے قریب وین میں آگ لگنے سے6 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں چڑیا گھر کے قریب وین میں آگ لگنے سے پکنک پر جانے والے6 افراد افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جلھس کر4 افراد زخمی ہوگئےجنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں محمدعلی،ان کی اہلیہ جبکہ سلیم،ان کے2 بچےاوربچی شامل ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لسبیلہ کےرہائشی افراد پکنک منانےہاکس بےجارہےتھے جبکہ وین میں آگ لگنےکا واقعہ سی این جی لیکیج کےباعث پیش آیا۔


    ملتان، مسافر وین میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق، 24 زخمی


    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ملتان میں ہیڈ محمد والا پر مسافر وین میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق اور 24 مسافر زخمی ہوگئے تھے، ہلاک و زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • چین کا پہلا عمودی جنگل

    چین کا پہلا عمودی جنگل

    چین کے شہر نانجنگ میں ’عمودی جنگل‘ اگانے پر غور شروع کردیا گیا۔ یہ جنگل دو تجارتی عمارتوں پر اگائے جائیں گے۔

    عمودی باغبانی کا تصور چند عشروں قبل ہی پرانا ہے جس میں زمین کے بجائے دیواروں پر باغبانی کی جاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے عمارت کی دیوار سے ذرا سے فاصلے پر مختلف سہاروں کے ذریعہ پودے اگائے جاتے ہیں جو نشونما پا کر دیوار کو ڈھانپ لیتے ہیں۔

    v-garden-2

    v-garden-3

    v-garden-4

    مختلف گھروں اور عمارتوں کی دیواروں کو اس طریقے سے سبز کردینا اس عمارت کے درجہ حرات کو کم رکھتا ہے جو موسم کی حدت سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    v-garden-5

    چین میں بھی دو تجارتی عمارتوں پر عمودی جنگل اگائے جانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ اگر یہ منصوبہ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچ جاتا ہے تو یہ نہ صرف چین بلکہ ایشیا کا پہلا عمودی جنگل ہوگا۔

    :عمودی باغبانی کے فوائد

    ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی تیزی سے اضافہ ہوتی آبادی کے باعث جنگلات اور درختوں کو کاٹ کر مختلف رہائشی و تعمیراتی منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ اس سے شہروں سے سبزہ بالکل ختم ہو کر شدید گرمی، اور آلودگی کا سبب بن رہا ہے۔

    ایسے میں ماہرین کا خیال ہے کہ عمودی باغبانی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہمیں بہت جلد اس کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔

    ماہرین کے مطابق عمارتوں کی دیواروں پر پودے اگانے اور انہیں سر سبز کرنے سے اس علاقے کی آلودگی میں کمی واقع ہوگی۔

    v-garden-6

    اس جگہ کے افراد کو تازہ ہوا میسر آئے گی اور وہ دھوئیں اور گھٹن زد ہوا میں سانس لینے سے کسی حد تک بچ جائیں گے۔

    سبزہ اور پودے چونکہ کسی جگہ کے ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں لہٰذا عمارتوں کے جنگل کے درمیان میں موجود سبزہ، کنکریٹ اور لوہے کے بوجھ میں کمی کرے گا۔

    سبزے کی موجودگی سے لوگوں کے ڈپریشن اور ذہنی دباؤ میں بھی کمی واقع ہوگی۔

    اس طریقے سے دیواروں پر مختلف سبزیاں بھی اگائی جاسکتی ہیں جس سے علاقے کی ایک محدود آبادی اپنی غذائی ضروریات میں خود کفیل ہوسکتی ہے۔ انہیں سستی، تازہ اور صاف سبزیاں میسر ہوں گی جبکہ مجموعی طور پر اس سے کسی ملک کی زراعت اور معیشت کے بوجھ پر بھی کمی واقع ہوگی۔

    v-garden-7

    ماہرین اس ضمن میں شہری زراعت کو بھی شہری منصوبہ بندی کا حصہ بنانے پر زور دیتے ہیں۔

    اس طریقے سے مختلف عمارتوں کی چھتوں پر زراعت کر کے نہ صرف شہر میں سبزے کی مقدار کو بڑھایا جاسکتا ہے بلکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات بھی پوری کی جاسکتی ہیں۔

    عمودی باغبانی کا کامیاب تجربہ اس سے قبل کئی ممالک میں کیا جاچکا ہے۔ میکسیکو میں ایک بڑے پل کے ستونوں پر عمودی باغبانی کی گئی جس سے اس پل کے اطراف میں ٹریفک کے شور، دھویں اور آلودگی میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

  • کراچی: پولیس کی گارڈن میں کاروائی،سات سالہ بچہ بازیاب

    کراچی: پولیس کی گارڈن میں کاروائی،سات سالہ بچہ بازیاب

    کراچی : پولیس نےگارڈ ن میں کامیاب کارروائی کرکےگیارہ ماہ قبل اغوا کیے جانے والے کم سن کوبازیاب کرالیا،کارروائی میں دواغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق رات گئےگارڈن پولیس نے ناظم آباد میں چھاپہ مارکر سات سالہ بچے مزمل کو بازیاب کرالیا،کارروائی میں دواغواکار قاسم اورعمر کو بھی گرفتار کرلیاگیا.

    پولیس کا کہنا ہےکہ اغواکار سگے بھائی ہیں،اغوا کاروں نے گیارہ ماہ قبل بلدیہ سعیدآباد کے رہائشی یاسین کےسات سالہ بیٹے کو گارڈن چڑیا گھرسے تاوان کی غرض سےاغوا کیا تھا.

    یاد رہےمغوی مزمل اہل خانہ کےساتھ گیارہ ماہ قبل تفریح کےلیےچڑیا گھرگیاتھا.

  • راچی:گڈاپ سےسنگین جرائم میں ملوث2ملزم گرفتار

    راچی:گڈاپ سےسنگین جرائم میں ملوث2ملزم گرفتار

    کراچی کے علاقے گارڈن اور گڈاپ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائی کے دوران سنگین جرائم میں ملوث تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    کراچی میں جرائم کے خاتمے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں جاری ہیں، گڈاپ کےعلاقے اللہ داد گوٹھ میں رینجرز نے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی، دوسری جانب رات گئے پولیس نے گارڈن میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی پر چھاپا مارا، کاروائی کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

    پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا تاہم ملزم کے دو ساتھی بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔