Tag: گارڈ آف آنر

  • نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میں ہوگی

    نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میں ہوگی

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میں ہوگی۔

    تفصیلات نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میں ہوگی، صدر مملکت عارف علوی نگراں وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف حلف برداری کے بعد نگراں وزیراعظم کا استقبال کرینگے، حلف برداری کے بعد نگراں وزیراعظم کوگارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

    حلف برداری کے بعد سبکدوش وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، حلف برداری کی تقریب سہ پہر 3 بجے ہو گی۔

  • چاہتا ہوں عید سے پہلےاسٹریٹ کرائم کاخاتمہ ہوجائے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    چاہتا ہوں عید سے پہلےاسٹریٹ کرائم کاخاتمہ ہوجائے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امن وامان سے متعلق اجلاس میں سندھ میں تھانوں کی خراب صورت حال کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج صبح وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے تو آئی جی سندھ پولیس، ایڈیشنل آئی جی اور دیگرسینئرافسران نے ان کا استقبال کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور انہوں نے پولیس کے گارڈآف آنرکا معائنہ کیا اورسلامی لی۔

    گارڈ آف آنر کے بعد مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف سے فرداً فرداََ ملاقات کی۔

    بعدازاں وزیراعلیٰ کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق پہلا اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی، ایڈ یشنل آئی جی اوردیگرحکام نے شرکت کی۔

    آئی جی سندھ پولیس اور ایڈیشنل آئی جی نے اجلاس کے دوران امن و امان سے متعلق رپورٹ دی۔

    اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شروعات امن وامان کے اجلاس سے کررہا ہوں، چاہتا ہوں عید سے پہلے اسٹر یٹ کرائم کا خاتمہ ہوجائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عید کے دن ٹر یفک کا نظام بھی بہترہونا چاہیے۔

    انہوں نے امن وامان سے متعلق اجلاس کے دوران سندھ میں تھانوں کی خراب صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے روزانہ اسٹر یٹ کرائم سے متعلق رپورٹ دینے کی ہدایت کردی۔

  • پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا

    پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا

    اسلام آباد : پاکستان کے22ویں وزیراعظم عمران خان کوگارڈآف آنرپیش کیاگیا اور عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کےاسٹاف سے ملاقات بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیراعظم عمران خان حلف لینے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں گارڈآف آنر کی تقریب  منعقد کی گئی، تقریب میں پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا اور عمران خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

    گارڈآف آنر کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کے اسٹاف سے ملاقات کی اور مصافحہ کیا۔

    اس سے قبل ایوان صدر میں عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا  حلف اٹھایا، صدرممنون حسین نے وزیراعظم عمران خان سے حلف لیا، اس موقع پر عمران خان نے سیاہ شیروانی زیب تن کی تھی۔


    مزید پڑھیں : عمران خان نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا


    تقریب حلف برداری میں آرمی چیف سمیت مسلح افواج کےسربراہان شریک ہوئے جبکہ تقریب میں سرحد پار سے آئے مہمان بھی موجود تھے۔

    حلف برداری تقریب میں عمران خان کی قیادت میں ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم نے شرکت کی اور سیاسی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائےزندگی سےتعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔

    نو منتخب وزیراعظم عمران خان لمبے چوڑے پروٹوکول کے بغیر ایوان صدر پہنچے تھے۔

    واضح رہے قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ملک کا بائیسویں وزیراعظم منتخب کیا تھا، کپتان کوایک سو چھہتر اور ان کے مدمقابل نون لیگ کے صدر کو چھیانوے ووٹ ملے تھے۔

  • انڈونیشیا کےصدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد

    انڈونیشیا کےصدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد

    اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کی وزیراعظم ہاؤس آمد پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اورمسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے مہمان صدرکو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دو روزہ دورے پرآئے ہوئے انڈونیشیا کے صدرجوکو ویدودو کی آج صبح وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ان کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کو مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

    انڈونیشیاکےصدرنے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا جبکہ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے معززمہمان کوسلامی پیش کی۔


    افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا: جوکوویدودو


    یاد رہے کہ گزشتہ روز انڈونیشیا کے صدر جوکوویددو نے صدرممنون حسین سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، افغانستان میں امن کےلیے پاکستان اورانڈونیشیا کومل کرکام کرنا ہوگا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ماسکو پہنچنے پر پرتپاک استقبال

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ماسکو پہنچنے پر پرتپاک استقبال

    ماسکو: آرمی چیف جنرل راحیل شریف روس کے تین روزہ دورے کیلئے ماسکو پہنچ گئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ماسکو پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

    آرمی چیف نے روس کے فوجیوں کی یادگار پر سلامی پیش کی۔ اس موقع پر روسی بینڈ نے پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجائی۔   جنرل راحیل شریف نے روس کے لینڈ فورس کمانڈر کرنل جنرل اولیگ سینکو سے بھی ملاقات  کی، ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سربراہ پاک فوج اپنے 3 روزہ دورے کے دوران روسی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

  • امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کی پاکستان آمد، گارڈ آف آنر پیش

    امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کی پاکستان آمد، گارڈ آف آنر پیش

    اسلام آباد : امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔وزیراعظم نواز شریف نے نور خان ایئر بیس پر امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کا استقبال کیا

    ۔تفصیلات کے مطابق امیرقطرشیخ تمیم بن حمادالثانی دوروزہ دورےپراسلام آبادپہنچ گئے، اسلام آباد پہنچنے پر امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کو اکیس توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    امیرقطر نے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ اموراورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی کا اس موقع پر کہنا تھا مضبوط اور مستحکم پاکستان قطری حکومت اورعوام کی خواہش ہے۔ شیخ تمیم بن حمادالثانی اپنے اس دورے سے قبل دوہزار دس میں قطر کے ولی عہد کے طور پربھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔