Tag: گارڈ آف آنر

  • مشرف کو گارڈ آف آنردینے والے ڈرامہ بازی کررہے ہیں، چوہدری نثار

    مشرف کو گارڈ آف آنردینے والے ڈرامہ بازی کررہے ہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سابق صدر پرویز مشرف کے باہر جانے پر احتجاج کو پیپلز پارٹی کی منافقت اور دہرا معیار قراردیا ہے.

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے احتجاج پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثاربھی جلال میں آگئے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ منافقت اور دہرے معیار کی انتہا ہے۔ پرویز مشرف کو گارڈآف آنر دیکررخصت کرنے والے سیاسی ڈرامہ بازی کررہے ہیں۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کی سب سے زیادہ مخالفت وہ جماعت کر رہی ہے جس نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں پرویز مشرف کے ساتھ این آر او کی دوستی نبھائی۔

    انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف پی پی کے دور حکومت میں چار بار بیرون ملک گئے کیا اس وقت ان کا جمہوری پن سویا ہوا تھا۔؟حد تو یہ ہے کہ دوہزار گیارہ میں ایف آئی آر میں نام آنے کے باوجود پی پی حکومت نے مشرف کا نام نہ تو ای سی ایل میں ڈالا اور نہ ہی قانونی کارروائی کی۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر دیکر رخصت کرنے والے اور ان کے لئے سیاسی جماعتوں سے عام معافی کی استدعا کرنے والے سیاسی ڈرامہ بازی کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو سپر یم کورٹ کا فیصلہ نظر نہیں آتا تو اس کے لئے صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے۔

     

  • بیجنگ : ائیر چیف مارشل سہیل امان نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا

    بیجنگ : ائیر چیف مارشل سہیل امان نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا

    بیجنگ : پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے آج پیپلز لیبریشن آرمی ائیر فورس کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈکوارٹرز آمد پر انہیں ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

    اس کے بعد انہیں ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کمانڈر پیپلز لیبریشن آرمی ائیر فورس جنرل ما ژیائو تیان سے ملاقات کی۔

    دونوں معزز شخصیات کچھ دیر تک ساتھ رہیں اور پیشہ ورانہ امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔ قبل ازیںپاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے چائنا نیشنل الیکٹرونکس امپورٹ ایکسپورٹ کارپوریشن کے صدر مسٹر کیو ہیومن اور چائینہ پریسیژن مشینری امپورٹ ایکسپورٹ کارپوریشن کے صدر مسٹر جی یان شو سے ملاقات کی۔

    اس کے علاوہ انہوں نے چائنا نارتھ انڈسٹریز کارپوریشن  کے صدر مسٹر زی یولن، صدر ائیروسپیس لانگ مارچ انٹرنیشل ٹریڈ کارپوریشن لمیٹڈ اور چیئر مین پولی ٹیک انک ، مسٹر زہانگ زین گاؤسے بھی ملاقات کی۔

    بعد ازاں پاک فضائیہ کے سربراہ نے مسٹر ژو ژین بن وائس ایڈمنسٹریٹر، سٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار سائنس ، ٹیکنالوجی اینڈ انڈسٹری فار نیشنل ڈیفنس سے بھی ملاقات کی۔

    ائیر چیف نے چین کے اعلی عہدیدارن کو دونوں ممالک کے درمیان با لعموم اور فضائی افواج کے درمیان بالخصوص باہمی فوجی اور سول تعاون کی مضبوطی کی یقین دہانی کروائی۔پاک فضائیہ کے سربراہ چین کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔